Kuch purani yaadein کچھ پرانی یادیں

Kuch purani yaadein     کچھ پرانی یادیں اس بے وفا کی کچھ یادیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اک عمر سے عادت ھے تیرے شام سحر کی
اب کون تیری یاد کے ممعول کو بدلے

16/07/2024

کسی کے بھلے کے لیے کبھی ہمیں اس کو آپنے سے نفرت کروانی پڑتی ھے لیکن یہ بہت تکلیف دے عمل ہوتا ھے

16/07/2024

میں اس کا پانچواں موسم
اسے تب یاد آؤں گا
کہ جب کچھ بھی نہیں ہوگا
نہ کوئی رنگ کا موسم
نہ رسم سنگ کا موسم
رہے گا یاد کا موسم
دل برباد کا موسم
اسے تب یاد آؤں گا
بہت ہی یاد آؤں گا

نجم حسن

16/07/2024

اپنی انا کو ............ منتِ دریا نہیں قبول
دم توڑ دیں تو توڑ دیں تشنہ لبی سے ہم

16/07/2024

میرے گاؤں کی بھیگی ہوئی حسین سڑکوں پر تیرا میسر نہ ہونا بہت اُداس کرتا ہے۔۔!!!

23/03/2023

تجھ سے جو دھیان کا تعلق ہے!!!
پکّے ایمان کا تعلق ہے!!!

میری چپ کا تیری خاموشی کا!!!
روح اور جان کا تعلق ہے!!!

تو سمجھتا ہے میرے لہجے کو!!!
اور یہ مان کا تعلق ہے!!!

تجھ سے میرا خیال کا رشتہ!!!
یعنی وجدان کا تعلق ہے!!!

کوئی رہتا ہے دل میں یوں جیسے!!!
گھر سے سامان کا تعلق ہے!!!

بن کہے بن سنے ہی اپنے بیچ!!
عہد و پیمان کا تعلق ہے!!!

23/03/2023

مرحلہ وار مرے دل کی زمیں پر اترا
ایک بوسہ جو مری سرد جبیں پر اترا
پھر اُسے چھوڑ دیا مَیں نے محبت کیلئے
جب کوئی پھول مِری شاخِ حزیں پر اترا
اُس کو دریا میں اترتے ہوئے دیکھا تھا مگر
مجھ کو معلوم نہ تھا میرے یقیں پر اترا
جب کوئی شے مری آنکھوں میں اترتی ہی نہ تھی
تب ترا عشق مرے دل کی زمیں پر اترا
بعد مدت مرے قدموں کے نشاں تک پہنچا
بعد مدت کے کوئی شخص وہیں پر اترا
پھر کوئی راز بتایا مجھے تنہائی نے
جب صحیفہ بھی کسی گوشہ نشیں پر اترا
آخری بار اُسے میں نے پکارا تھا حسنؔ
آخری بار بھی کم ظرف نہیں پر اترا

Address

Sargodha

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Kuch purani yaadein کچھ پرانی یادیں posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Kuch purani yaadein کچھ پرانی یادیں:

Share