05/10/2023
السلام وعلیکم ۔ امید ہے کہ آپ سب با خیریت ہوں گے۔
جیسا کہ آپ سب لوگ جانتے ہیں کہ ہماری *منیر بلڈ اینڈ ویلفیئر سوسائٹی* پچھلے *4 سالوں* سے غریب، مستحق اور ضرورت مند لوگوں کے لیئے ہر مشکل وقت میں ان کے ساتھ کندہے سے کندہ ملائے کھڑی ہے، اور یہ سب آپ تمام احباب کے ہر مشکل گھڑی میں اس سوسائٹی کے ساتھ بھرپور تعاون سے ہی ممکن ہوا۔۔۔
ہر بار کی طرح اس دفع ایک بار پھر اس *منیر بلڈ اینڈ ویلفیئر سوسائٹی* کو ان تمام نوجوانوں اور لوگوں کی خدمات کی ضرورت ہے جو کہ غریب ، مستحق اور ضرورت مند لوگ جو اپنے پیاروں کے لیئے بلڈ ارینج کرتے وقت کافی مشکلات کا سامنا کرتے ہیں اور کئی بار ایسے مواقعے آتے ہیں کہ اُنہیں اپنے پیاروں کی جان کی بازی لگانا پڑ جاتی ہے لیکن بلڈ ارینج نہیں ہوتا۔۔۔ لہذا وہ لوگ اور ہمارے پیارے بھائی جو اس مشکل وقت میں ایسے لوگوں کے کام آنا چاہتے ہیں اور اپنا قیمتی خون عطیہ کرنا چاہتے ہیں تو وہ *اپنا نام ، علاقہ(جس جگہ آپ رھائش پزیر ہیں) اور رابطہ نمبر اپنے بلڈ گروپ* کے ساتھ ہمیں سینڈ کر دیں۔۔ تاکہ ہم بروقت آپ سے رابطہ کر سکیں، اور آپ کی رسائی ان لوگوں تک یقینی بنائیں جنہیں اپنے پیاروں کے لیے بلڈ کی اشد ضرورت ہوتی ہے ۔۔
*ہم آپ کو اس بات کی مکمل یقین دھانی کرواتے ہیں کہ آپ کے قیمتی خون کا ہر ایک قیمتی قطرہ حقیقی ضرورت مند زندگیوں کو ہی میسر کیا جائے گا ۔۔ اس کے ساتھ ساتھ آپ تمام احباب کو اس بات سے بھی آگاہ کیا جاتا ہے کہ ہمارا کوئی بلڈ بینک نہیں ہے*۔ ہمارے پاس جب کوئی بلڈ کا کیس اتا ہے تو ہم اس کی مکمل تفصیل لے کر تصدیق کرتے ہیں اس کے بعد ہم پھر صرف ڈونرز ارینج کرتے ہیں اور ان لوگوں تک وہ ڈونر خود جا کر اپنا قیمتی خون عطیہ کرتا ہے، جس سے کئی زندگیاں دوبارہ اپنے رنگ میں آتی ہیں۔۔
نیچے دیئے گئے فارمیٹ میں اپنی ڈیٹیل ہمیں سینڈ کر دیں ۔۔ *جزاک اللّہ خیرا*
*Donor's Name :
*Donor's Address :
*Donor's Blood Group :
*Contact #*
مزید معلومات کیلئے آپ اجباب نیچے دیئے گئے نمبرز پر رابطہ کر سکتے ہیں۔۔۔
0307-7816241