Wadhan Welfare Foundation

Wadhan Welfare Foundation the page is created to linked with our Donners and show welfare work of Foundation

الحمدللہ 🌙ودھن ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے ماہِ رمضان المبارک میں ایک اور اہم خدمت کامیابی سے مکمل ہوئی۔اللہ کے فضل و کر...
28/02/2026

الحمدللہ 🌙

ودھن ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے ماہِ رمضان المبارک میں ایک اور اہم خدمت کامیابی سے مکمل ہوئی۔

اللہ کے فضل و کرم سے اس سال 24 مستحق گھرانوں تک راشن پیک پہنچائے گئے، جن میں روزمرہ ضرورت کی 19 بنیادی اشیاء شامل تھیں، تاکہ مستحق خاندانوں کو رمضان المبارک میں سہولت میسر آ سکے۔

ان راشن پیکس کی تیاری اور تقسیم پر تقریباً 92,000 روپے خرچ آئے، جو اہلِ خیر حضرات کے تعاون سے ممکن ہوا۔

ہم دل کی گہرائیوں سے ان تمام مخیر حضرات کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اس کارِ خیر میں حصہ لیا۔
اللہ تعالیٰ ان کے رزق میں برکت عطا فرمائے، ان کے لیے آسانیاں پیدا فرمائے اور اس نیکی کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔ آمین 🤲

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

ارشادِ ربّانی ہے:
’’کون ہے جو اللہ تعالیٰ کو قرضِ حسن دے، تاکہ اللہ تعالیٰ اُسے کئی گنا بڑھا کر واپس کرے؟ مال کا گھٹانا اور بڑھانا سب اللہ ہی کے اختیار میں ہے، اور اسی کی طرف تمہیں لوٹ کر جانا ہے‘‘
(سورۃ البقرہ: 245)

یہ اللہ تعالیٰ کی بے پایاں شانِ کریمی ہے کہ وہ اپنے بندے کو عطا کیے گئے مال میں سے اگر بندہ اس کی راہ میں، خدمتِ خلق، غریبوں، مسکینوں اور مستحقین کی مدد کے لیے خرچ کرے تو اللہ تعالیٰ اسے قرضِ حسن قرار دیتا ہے۔
قرضِ حسن وہ ہے جو خالص نیت کے ساتھ دیا جائے، جس میں کوئی ذاتی غرض، ریاکاری، دکھاوا، شہرت یا احسان جتلانا شامل نہ ہو۔ ایسا عطیہ جو صرف اور صرف اللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے ہو اور جس کا اجر اسی سے طلب کیا جائے۔

ماہِ رمضان المبارک رحمتوں، برکتوں اور ایثار کا مہینہ ہے۔ اسی جذبۂ خیر کے تحت ودھن ویلفیئر فاؤنڈیشن حسبِ روایت اس رمضان المبارک میں بھی گاؤں کے مستحق اور نادار خاندانوں میں راشن پیکجز تقسیم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، تاکہ یہ خاندان بھی باعزت طریقے سے رمضان المبارک گزار سکیں اور اپنے دینی و دنیاوی فرائض اطمینان کے ساتھ ادا کر سکیں۔

ہم آپ تمام مخیر حضرات، اہلِ دل اور صاحبِ حیثیت افراد سے پُرخلوص اپیل کرتے ہیں کہ اپنی استطاعت کے مطابق اللہ کی راہ میں عطیہ کریں، تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحق خاندانوں تک مناسب اور معیاری راشن پیکج پہنچایا جا سکے۔
آپ کا چھوٹا سا تعاون کسی گھر میں خوشی، سکون اور روزے کی افطاری کا ذریعہ بن سکتا ہے۔

آئیے! اس رمضان میں اللہ کو قرضِ حسن دیں اور اس کے وعدۂ کئی گنا اجر کے مستحق بنیں۔

عطیات جمع کرانے کے لیے:
JazzCash / EasyPaisa: 0321-8088173

ودھن ویلفیئر فاؤنڈیشن

اللہ تعالیٰ آپ کے مال و جان میں برکت عطا فرمائے اور آپ کے اس عمل کو قبول فرمائے۔ آمین

📢 اہم عوامی مسئلہ – گاؤں ودھن میں دریائے جہلم کا شدید کٹاؤگاؤں ودھن میں دریائے جہلم کے مسلسل کٹاؤ کی وجہ سے صورتحال نہای...
18/02/2026

📢 اہم عوامی مسئلہ – گاؤں ودھن میں دریائے جہلم کا شدید کٹاؤ

گاؤں ودھن میں دریائے جہلم کے مسلسل کٹاؤ کی وجہ سے صورتحال نہایت تشویشناک ہوتی جا رہی ہے۔ دریا کے کنارے آباد کسانوں کی قیمتی زرعی زمینیں تیزی سے دریا برد ہو رہی ہیں جبکہ ہمارا مقامی قبرستان بھی شدید خطرے سے دوچار ہے۔
یہ مسئلہ صرف زمین کے نقصان تک محدود نہیں بلکہ ہمارے آباؤ اجداد کی قبروں اور مستقبل میں رہائشی علاقوں کے تحفظ کا بھی سوال ہے۔ اگر بروقت اقدامات نہ کیے گئے تو نقصان ناقابلِ تلافی ہو سکتا ہے۔
🙏 ہم اپنے علاقے کے معزز سیاستدانوں، منتخب نمائندوں اور متعلقہ سرکاری افسران سے پُرزور اپیل کرتے ہیں کہ فوری طور پر متعلقہ محکموں کو ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کی ہدایات جاری کی جائیں دریا کے کنارے حفاظتی بند اور پشتے تعمیر کیے جائیں مستقل بنیادوں پر دریائی کٹاؤ کو روکنے کا منصوبہ بنایا جائے
یہ عوامی مسئلہ ہے، خدارا اس پر فوری توجہ دی جائے۔
📍 اہلِ علاقہ سے بھی گزارش ہے کہ اس آواز کو آگے پہنچائیں تاکہ ذمہ داران تک ہماری فریاد پہنچ سکے۔



بسم اللہ الرحمٰن الرحیم                                         السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ                         ...
02/02/2026

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

ارشادِ ربّانی ہے:
’’کون ہے جو اللہ تعالیٰ کو قرضِ حسن دے، تاکہ اللہ تعالیٰ اُسے کئی گنا بڑھا کر واپس کرے؟ مال کا گھٹانا اور بڑھانا سب اللہ ہی کے اختیار میں ہے، اور اسی کی طرف تمہیں لوٹ کر جانا ہے‘‘
(سورۃ البقرہ: 245)

یہ اللہ تعالیٰ کی بے پایاں شانِ کریمی ہے کہ وہ اپنے بندے کو عطا کیے گئے مال میں سے اگر بندہ اس کی راہ میں، خدمتِ خلق، غریبوں، مسکینوں اور مستحقین کی مدد کے لیے خرچ کرے تو اللہ تعالیٰ اسے قرضِ حسن قرار دیتا ہے۔
قرضِ حسن وہ ہے جو خالص نیت کے ساتھ دیا جائے، جس میں کوئی ذاتی غرض، ریاکاری، دکھاوا، شہرت یا احسان جتلانا شامل نہ ہو۔ ایسا عطیہ جو صرف اور صرف اللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے ہو اور جس کا اجر اسی سے طلب کیا جائے۔

ماہِ رمضان المبارک رحمتوں، برکتوں اور ایثار کا مہینہ ہے۔ اسی جذبۂ خیر کے تحت ودھن ویلفیئر فاؤنڈیشن حسبِ روایت اس رمضان المبارک میں بھی گاؤں کے مستحق اور نادار خاندانوں میں راشن پیکجز تقسیم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، تاکہ یہ خاندان بھی باعزت طریقے سے رمضان المبارک گزار سکیں اور اپنے دینی و دنیاوی فرائض اطمینان کے ساتھ ادا کر سکیں۔

ہم آپ تمام مخیر حضرات، اہلِ دل اور صاحبِ حیثیت افراد سے پُرخلوص اپیل کرتے ہیں کہ اپنی استطاعت کے مطابق اللہ کی راہ میں عطیہ کریں، تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحق خاندانوں تک مناسب اور معیاری راشن پیکج پہنچایا جا سکے۔
آپ کا چھوٹا سا تعاون کسی گھر میں خوشی، سکون اور روزے کی افطاری کا ذریعہ بن سکتا ہے۔

آئیے! اس رمضان میں اللہ کو قرضِ حسن دیں اور اس کے وعدۂ کئی گنا اجر کے مستحق بنیں۔

عطیات جمع کرانے کے لیے:
JazzCash / EasyPaisa: 0321-8088173

ودھن ویلفیئر فاؤنڈیشن

اللہ تعالیٰ آپ کے مال و جان میں برکت عطا فرمائے اور آپ کے اس عمل کو قبول فرمائے۔ آمین

«وعن ابن مسعود رضى الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: ‏‏‏‏من دل على خير فله مثل اجر فاعله . ‏‏‏‏ اخرجه...
25/12/2025

«وعن ابن مسعود رضى الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: ‏‏‏‏من دل على خير فله مثل اجر فاعله . ‏‏‏‏ اخرجه مسلم.»

”ابومسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص (کسی کو) بھلائی (کے کام) کا راستہ دکھائے اس کے لئے بھلائی کرنے والے کے ثواب کی طرح ثواب ہے۔“

[صحيح مسلم 4899]

ودھن ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے گاؤں ودھن کی تمام جنازہ گاہوں میں
نمازِ جنازہ کے مسنون طریقے پر مشتمل بڑے، واضح اور خوبصورت پینا فلیکس آویزاں کیے جا رہے ہیں، تاکہ:

ہر شخص نمازِ جنازہ سے پہلے ایک نظر ڈال کر
سنت کے مطابق طریقہ دہرا سکے
اور غلطی، بھول یا تردد سے بچ سکے

یہ اقدام خاص طور پر ہم جیسے کم علم لوگوں کے لیے نہایت فائدہ مند ہے، جو اکثر جنازے کے وقت لاعلمی اور حافظہ کے مسائل کی وجہ سے صحیح طریقہ اور دعائیں بھول جاتے ہیں۔
یہ اقدام کسی کی کم علمی پر طنز نہیں، بلکہ ہم سب کی آسانی کے لیے ہے۔
ہم سب سیکھنے والے ہیں، اور دین میں سہولت پیدا کرنا بھی ایک نیکی ہے 🌱

Jazzcash/Easypaisa:0321-8088173
ودھن ویلفیئر فاؤنڈیشن

الحمدللہ!ودھن ویلفیئر فاؤنڈیشن کے لیے خریدا گیا نیا کیٹرنگ کا سامان      باحفاظت پہنچ گیا ہے۔ اس سامان میں شامل ہیں100 ر...
28/11/2025

الحمدللہ!
ودھن ویلفیئر فاؤنڈیشن کے لیے خریدا گیا نیا کیٹرنگ کا سامان باحفاظت پہنچ گیا ہے۔ اس سامان میں شامل ہیں

100 رائس ڈیشز

50 سالن والے ڈونگے

50 اسٹیل جگ

100 عدد اسٹیل گلاس

150 عدد چمچ

100 عدد پلیٹیں

2 عدد چاننیاں (شامیانے)

عدد دیگ 2

سامان کی پہچان میں آسانی اور گمشدگی سے بچانے کیلئے ہر ایٹم پر فاؤنڈیشن کا مونوگرام کندہ کاری کروا دیا گیا ہے
سامان پر، بمعہ کرایہ، 191,200 روپے خرچ آیا ہے۔

جن احباب نے اس کارِ خیر میں حصہ ڈالا، اللہ پاک ان کے مال و جان میں بے پناہ برکت عطا فرمائے۔ آمین۔

ودھن ویلفیئر فاؤنڈیشن مشکل وقت میں کمیونٹی کی خدمت کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے۔

Jazzcash/Easypaisa:0321-8088173
ودھن ویلفیئر فاؤنڈیشن

ودھن ویلفیئر فاؤنڈیشن ہمیشہ سے فوتگی کے موقع پر ہونے والے غیر ضروری اور رسماً کیے جانے والے اخراجات کی حوصلہ شکنی کرتی آ...
09/11/2025

ودھن ویلفیئر فاؤنڈیشن ہمیشہ سے فوتگی کے موقع پر ہونے والے غیر ضروری اور رسماً کیے جانے والے اخراجات کی حوصلہ شکنی کرتی آئی ہے۔ ساتھ ہی، فاؤنڈیشن ضرورت کے وقت درکار لازمی اخراجات میں کمی اور عملی مدد کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرتی ہے۔

مشکل وقت میں خاندانوں کا ساتھ دینے کے لیے فاؤنڈیشن کی جانب سے ضروری سامان تین دن تک بالکل مفت فراہم کیا جاتا ہے، جس سے نہ صرف مالی بوجھ کم ہوتا ہے بلکہ انتظامی سہولت بھی ملتی ہے۔

عوامی نشاندہی اور خود معائنہ کرنے کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ اس سہولت میں مزید بہتری کی گنجائش موجود ہے۔ اسی ضرورت کو مدِنظر رکھتے ہوئے فاؤنڈیشن نے درج ذیل سامان شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے:

Wadhan Welfare Foundation – Catering Items (Newly Added):

1. رائس ٹرے — 100 عدد

2. اسٹیل جگ — 50 عدد

3. اسٹیل گلاس — 100 عدد

4. ڈونگے — 50 عدد

5. درمیانے سائز کی پلیٹیں — 100 عدد

6. دیگ — 02 عدد

7. چمچ — 150 عدد

8. شامیانہ (چنانی) — سنگل 02 عدد

یہ اقدام اس بات کا ثبوت ہے کہ ودھن ویلفیئر فاؤنڈیشن ہمیشہ کمیونٹی کی حقیقی ضروریات کو سامنے رکھ کر بہتری کا راستہ اپناتی ہے۔
ودھن ویلفیئر فاؤنڈیشن
Jazzcash/Easypaisa:0321-8088173

🌳 شجر کاری مہم 2025 🌳                                                                                           الحمدللہ...
24/07/2025

🌳 شجر کاری مہم 2025 🌳

الحمدللہ
ودھن ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے اسٹونیا، دیسی بوہڑ، نم، دھریک، چائنا بوہڑ اور کونوکارپس کے مزید 15 پودے لگائے گئے۔

یہ عمل صدقۂ جاریہ اور ماحولیاتی بہتری اور گاؤں کی خوبصورتی کی جانب ایک مثبت قدم ہے۔ ۔ 🌱🌿

Jazzcash/Easypaisa:0321-8088173
ودھن ویلفیئر فاؤنڈیشن

🌳 پودا لگائیں، مگر سمجھداری سے! 🌳الحمدللہ ودھن ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے مزید 15 پودے لگائے گئے ہیں جن میں 5 فٹ سے 15 ف...
22/07/2025

🌳 پودا لگائیں، مگر سمجھداری سے! 🌳

الحمدللہ ودھن ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے مزید 15 پودے
لگائے گئے ہیں جن میں 5 فٹ سے 15 فٹ تک کے پودے شامل ہیں

اہل علاقہ میں جو لوگ شجر کاری کا جذبہ رکھتے ہیں ان کیلئے ضروری اطلاع ہے بھیرہ شہر کی دونوں نرسریز پر 10سے15 فٹ کے پودے آچکے ہیں

ایک یا دو فٹ کے چھوٹے پودے صرف چار دیواری اور محفوظ جگہوں پر ہی لگائیں۔
🔒
بغیر حفاظت کے، کھلی جگہوں پر چھوٹے پودوں کے درخت بننے
کے امکانات 5٪ سے بھی کم ہوتے ہیں۔

📉 اس لیے بغیر حفاظت کے چھوٹے پودے لگانا:

وقت کا ضیاع📣

محنت کا نقصان📣

اور وسائل کی بربادی ہے۔📣

✅ اگر آپ کھلے میدانوں یا غیر محفوظ جگہوں پر درخت لگانا چاہتے ہیں، تو صرف بڑے قد کے اور مضبوط پودے لگائیں جو خود کو موسم، جانوروں اور انسانوں سے بچا سکیں۔

🌱 تعداد سے زیادہ معیار پر توجہ دیں — کم لگائیں مگر بڑے قد کے پودے لگائیں

🌳 ودھن ویلفیئر فاؤنڈیشن 🌳

💐ودھن ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے آگ سے متاثرہ خاندان کی مدد💐ودھن ویلفیئر فاؤنڈیشن نے حالیہ آتشزدگی کے واقعے میں متاثرہ ...
10/06/2025

💐ودھن ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے آگ سے متاثرہ خاندان کی مدد💐

ودھن ویلفیئر فاؤنڈیشن نے حالیہ آتشزدگی کے واقعے میں متاثرہ خاندان کی مدد کرتے ہوئے فوری ضرورت کی اشیاء فراہم کر دی ہیں۔ فراہم کی گئی اشیاء میں شامل ہیں:

پیڈسٹل فین

سیلنگ فین

ڈرنکنگ واٹر کولر

دو عدد چارپائیاں

موٹرسائیکل کے پارٹس

الیکٹرک وائرنگ کا سامان

مزید امداد کے طور پر 8 من گندم ، وائٹ واش اور فریج کی فراہمی کا انتظام اور تمام بچوں کے لیے کپڑوں کا بندوبست (کیونکہ عید کے لیے نئے کپڑے استری کر کے اسی روم میں رکھے تھے جو جل کر خاکستر ہو گیا)جلد مکمل کر لیا جائے گا جس کیلئے آپ احباب کے تعاون کی ضرورت ہے۔

ہم ان تمام احباب اور مخیر حضرات اور تعبیر ویلفیئر فاؤنڈیشن کے شکر گزار ہیں جنہوں نے اس کارِ خیر میں ہمارا ساتھ دیا۔ آپ کی دعائیں اور تعاون ہی ہمارا حوصلہ ہیں۔

Jazzcash/Easypaisa:0321-8088173
🌹ودھن ویلفیئر فاؤنڈیشن🌹

بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم  اسلام و علیکم الحمدللہ آج  ودھن ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر انتظام گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول ودھن می...
20/04/2025

بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم
اسلام و علیکم
الحمدللہ آج ودھن ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر انتظام گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول ودھن میں تعلیمی مقابلہ بابت جماعت ششم ، ہفتم اور ہشتم کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد گاؤں کے بچوں میں تعلیمی میدان میں مثبت مقابلہ کی فضا پیدا کرنا ہے۔ ودھن کے110 مقامی طلباء نے مذکورہ بالا مقابلہ میں 12 تعلیمی اداروں کے توسط سے حصہ لیا اور اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

*ودھن کا روشن ستارہ ✨ 2025*
محمد افتخار علی ولد ذوالفقار علی
کلاس 7th

قرار پائے جنہوں نے تینوں جماعتوں میں مجوعی طور پر سب سے ذیادہ نمبرز حاصل کیے۔
سب سے حوصلہ افزا بات بچوں اور تعلیمی اداروں کی بھرپور شرکت تھی جس پر ودھن ویلفیئر فاؤنڈیشن تمام تعلیمی اداروں اور بچوں کے والدین کی بے حد مشکور ہے بالخصوص گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول ودھن جنہوں نے بہترین میزبان کے فرائض سرانجام دیئے اور ہر حوالہ سے بھرپور تعاون کو یقینی بنایا۔
انشاء اللہ ودھن ویلفیئر فاؤنڈیشن مستقبل میں بھی اپنے گاؤں کی بہتری اور فلاح و بہبود کے ایسے مثبت ایونٹ کا اہتمام کرتی رہے گی۔ انشاء اللہ

Address

Sargodha

Telephone

+923218088173

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Wadhan Welfare Foundation posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Wadhan Welfare Foundation:

Share