Patient Welfare Association Sarai Alamgir

Patient Welfare Association Sarai Alamgir تحصیل سرائے عالمگیر میں نادار مریضوں کے لیے کام کرنے والا واحد رجسٹرڈ ادارہ

27/03/2026

*الیکشن برائے سال 2026 تا 2029*
▪️انجمن بہبود مریضاں رجسٹرڈ سرائے عالمگیر کا مرکزی باڈی کا چناؤ ہر تین سال بعد ہوتا ہے
▪️پہلا چناؤ ستمبر 2017ء ، دوسرا چناؤ دسمبر 2020ء ، تیسرا چناؤ دسمبر 2023ء میں ہوا تھا اور اب چوتھا چناؤ دسمبر 2026ء میں ہو گا اور منتخب انتظامی باڈی دسمبر 2029ء تک اپنی زمہ داریاں سر انجام دے گی
▪️دسمبر 2026 سے پہلے انجمن بہبود مریضاں رجسٹرڈ سرائے کے انتخابات ہونے ہیں
▪️ میں چاہتا ہوں کہ اس دفعہ اگلے تین سال کے لیے صدر اور جنرل سیکرٹری کے لیے نئی قیادت آئے
▪️انجمن بہبود مریضاں کے تمام رجسٹرڈ ممبران الیکشن میں حصہ لے سکتے ہیں
▪️انتخابات کا باقاعدہ اعلان ستمبر 2026 میں انجمن بہبود مریضاں کے منعقدہ اجلاس میں کیا جائے گا
▪️ انتخابات کی تیاری کے لیے 9 ماہ پہلے اس لیے آگاہ کیا جارہا ہے تاکہ سب ممبران اس میں بھر پور حصہ لیں
*شمعون مرزا*
*صدر*
*انجمن بہبود مریضاں رجسٹرڈ سرائے عالمگیر*

15/02/2026
11/02/2026

*وزٹ تحصیل کھاریاں*
▪️آج مورخہ 11 فروری بروز بدھ انجمن بہبود مریضاں رجسٹرڈ سرائے عالمگیر کے 5 رکنی وفد کی تحصیل کھاریاں کی انتطامیہ سے ملاقاتیں کیں
▪️وفد میں چیئرمین حاجی لیاقت علی ، صدر شمعون مرزا ، نائب صدر شہباز ملک ، چیئرمین دندی سینٹر سردار سکندر ظہور اور چیئرمین ویلفئیر فری ڈونر آف بلڈ پی ڈبلیو اے مرزا رضوان بیگ شامل تھے
▪️وفد نے کھاریاں میں ڈی ایس پی آفس ، میونسپل کمیٹی آفس ، تھانہ صدر اور تھانہ سٹی ، 1122 ایمرجنسی ، ایدھی سینٹر کے متعلقہ افسران سے ملاقاتیں کیں اور تحصیل کھاریاں میں اپنی زمہ داریوں سے آگاہ کیا
▪️متعلقہ محکمہ جات کے افسران نے انجمن بہبود مریضاں رجسٹرڈ سرائے عالمگیر کی خدمات کو سراہا اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی

*وزٹ تحصیل کھاریاں*▪️آج مورخہ 11 فروری بروز بدھ انجمن بہبود مریضاں رجسٹرڈ سرائے عالمگیر کے 5 رکنی وفد کی تحصیل کھاریاں ک...
11/02/2026

*وزٹ تحصیل کھاریاں*
▪️آج مورخہ 11 فروری بروز بدھ انجمن بہبود مریضاں رجسٹرڈ سرائے عالمگیر کے 5 رکنی وفد کی تحصیل کھاریاں کی انتطامیہ سے ملاقاتیں کیں
▪️وفد میں چیئرمین حاجی لیاقت علی ، صدر شمعون مرزا ، نائب صدر شہباز ملک ، چیئرمین دندی سینٹر سردار سکندر ظہور اور چیئرمین ویلفئیر فری ڈونر آف بلڈ پی ڈبلیو اے مرزا رضوان بیگ شامل تھے
▪️وفد نے کھاریاں میں ڈی ایس پی آفس ، میونسپل کمیٹی آفس ، تھانہ صدر اور تھانہ سٹی ، 1122 ایمرجنسی ، ایدھی سینٹر کے متعلقہ افسران سے ملاقاتیں کیں اور تحصیل کھاریاں میں اپنی زمہ داریوں سے آگاہ کیا
▪️متعلقہ محکمہ جات کے افسران نے انجمن بہبود مریضاں رجسٹرڈ سرائے عالمگیر کی خدمات کو سراہا اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی

سرائے عالمگیر (سوشل رپورٹر) سرپرست چوہدری ارشد محمود راشہ کی قیادت میں انجمن بہبود مریضاں رجسٹرڈ سرائے عالمگیر  کے وفد ک...
31/01/2026

سرائے عالمگیر (سوشل رپورٹر) سرپرست چوہدری ارشد محمود راشہ کی قیادت میں انجمن بہبود مریضاں رجسٹرڈ سرائے عالمگیر کے وفد کی سی او میونسپل کمیٹی کھاریاں چوہدری خاور گجر سے ملاقات
وفد میں سرپرست چوہدری ارشد محمود راشہ ، چیئرمین حاجی لیاقت علی ، صدر شمعون مرزا ، نائب صدر شہباز ملک اور چیئرمین دندی سینٹر سردار سکندر ظہور شامل تھے
ملاقات میں تحصیل کھاریاں میں لاوارث لاش کی تکفین و تدفین کے مکمل انتظامات کی زمہ داریاں بھی اب انجمن بہبود مریضاں رجسٹرڈ سرائے عالمگیر سر انجام دے گی
ملاقات کے دوران سابق ناظم کھاریاں عبدالقیوم بھٹی ، صدر انجمن تاجران کھاریاں چوہدری راشد محمود ، صہیب اصغر بہبلی ، سابق وائس پریزیڈنٹ گجرات چیمبر آف کامرس چوہدری عتیق الرحمن بھی موجود تھے
ملاقات میں سی او میونسپل کمیٹی کھاریاں کے سی او چوہدری خاور گجر نے انجمن بہبود مریضاں رجسٹرڈ سرائے عالمگیر کے اس عمل کو اللّٰہ تعالیٰ کی طرف سے عطا کردہ توفیق قرار دیا اور کہا کہ ہم اس کام میں ہر ممکن تعاون بھی کریں گے مجھے بہت اچھا لگا ہے کہ اس نیکی کے کام کے لیے انجمن بہبود مریضاں رجسٹرڈ سرائے عالمگیر کام کر رہی ہے
یاد رہے کہ انجمن بہبود مریضاں رجسٹرڈ سرائے عالمگیر میں گزشتہ کئی سالوں سے یہ خدمات سر انجام دے رہی ہے

Address

THQ Hospital
Sarai Alamgir

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Patient Welfare Association Sarai Alamgir posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Patient Welfare Association Sarai Alamgir:

Share