AA Youth and Business Forum with Trust

AA Youth and Business Forum with Trust ہمارے مقاصد
1- ایمبولینس سروس کا آغاز۔
2۔ اینڈ ڈسکاؤنٹ کارڈ کا اجراء۔
3۔ خواتین کے لیے ووکیشنل سنٹر کا قیام۔

خوشخبریوومن ونگ کھوہار (اےاے یوتھ اینڈ بزنس فورم) اپنے عزائم کی تکمیل کے لیے شب و روز کوشاں ہے۔ ہمارا عزم خواتین کو باپر...
01/05/2024

خوشخبری
وومن ونگ کھوہار (اےاے یوتھ اینڈ بزنس فورم) اپنے عزائم کی تکمیل کے لیے شب و روز کوشاں ہے۔ ہمارا عزم خواتین کو باپردہ روزگار فراہم کرنا اور ان کی آمدنی میں اضافے کے لیے کوشش کرنا تھا۔ جس سلسلے میں بچوں، بچیوں اور خواتین کے لیے ریڈیمیڈ اور 3 پیس سوٹ سلائی سکول میں فراہم کر دیئے گئے ہیں۔ سٹوڈنٹس کے لیے بہت اچھا موقع ہے کہ وہ نا صرف اپنی فیس کا خرچہ نکال سکتی ہیں بلکہ اضافی آمدنی بھی حاصل کر سکتی ہیں۔ اب یہ سٹوڈنٹس اور وومن ونگ کے ساتھ اٹیچ خواتین پر منحصر ہے کہ وہ کتنی مہنت کرتی ہیں۔ انشاءاللہ اس اقدام سے خواتین کی خوصلہ افضائی ہو گی۔ اللہ سے دعا ہے کہ ہماری مدد فرمائیں اور ہمیں ثابت قدم رکھے۔ آمین۔
جدت اور عمل کے ساتھ طرززندگی کو بدلیں

الحمداللہ دوسری برانچ یکم مئ 2024 سے جہلم شہر میں کام کا آغاز کرے گی۔ ہمارا عزم نہ صرف خواتین کو ہنرمند بنانا ہے بلکہ ان...
28/04/2024

الحمداللہ دوسری برانچ یکم مئ 2024 سے جہلم شہر میں کام کا آغاز کرے گی۔ ہمارا عزم نہ صرف خواتین کو ہنرمند بنانا ہے بلکہ ان کو با پردہ روزگار فراہم کرنے کی کوشش کرنا ہے. تا کہ وہ اس بڑھتی ہوئی مہنگائی میں اپنی فیملی کو سپورٹ کر سکیں.
جدت اور عمل کے ساتھ طرززندگی کو بدلیں۔
اےاے یوتھ اینڈ بزنس فورم(وومن ونگ)

الحمدللہ کھوہار سلائی سکول میں نیو کورسز کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ پہلے صرف کٹائی اور سلائی کا کام سیکھایا جاتا تھا۔ اب ان ...
10/11/2023

الحمدللہ کھوہار سلائی سکول میں نیو کورسز کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ پہلے صرف کٹائی اور سلائی کا کام سیکھایا جاتا تھا۔ اب ان کے ساتھ چند نیو کورسز شروع کیے جا رہے ہیں جن کی تفصیل درج ذیل ہے۔
1۔ کمپیوٹرائزڈ ڈیزائننگ اینڈ آن لائن جدید طرز تعلیم۔
2۔ پیکو ۔
3۔ اوورلاک ۔
4۔ کڑھائی ۔
اپنی بچیوں کو ہنر مند بنائیں۔ ان کا مستقبل محفوظ بنائیں۔
جدت اور عمل کے ساتھ طرززندگی کو بدلیں۔
اےاے یوتھ اینڈ بزنس فورم کھوہار۔ خواتین کو ہنرمند بنانے اور باپردہ روزگار فراہم کرنے کے لیے پر عزم اور کوشاں۔ اللہ ہمارا حامی و ناصر ہو۔ آمین۔

اےاے یوتھ اینڈ بزنس فورم کا سلائی سکول کی کامیابی کے بعد دوسرا اہم اقدام۔ کھوہار کی تاریخ میں پہلی بار  لیڈیز ٹیلری شاپ ...
29/07/2023

اےاے یوتھ اینڈ بزنس فورم کا سلائی سکول کی کامیابی کے بعد دوسرا اہم اقدام۔ کھوہار کی تاریخ میں پہلی بار لیڈیز ٹیلری شاپ کا قیام۔ خواتین کو با پردہ روزگار فراہم کرنے کے لیے پر عزم۔ انشاءاللہ آغاز 14 اگست 2023 سے۔ بسم اللہ مارکیٹ نزد درسگاہ کھوہار۔
جدت اور عمل کے ساتھ طرززندگی کو بدلیں۔

الحمدللہ اےاے یوتھ اینڈ بزنس فورم کا سفر کامیابی سے جاری ہے۔ کھوہار سلائی سکول کے قیام کو 6 ماہ مکمل ہو گئے ہیں۔ پہلا بی...
20/07/2023

الحمدللہ اےاے یوتھ اینڈ بزنس فورم کا سفر کامیابی سے جاری ہے۔
کھوہار سلائی سکول کے قیام کو 6 ماہ مکمل ہو گئے ہیں۔ پہلا بیج ٹرینڈ ہو چکا ہے۔ اور سٹوڈنٹس کی تعداد میں بھی الحمدللہ روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔
سٹوڈنٹس کی تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے ہمیں 03 لیڈیز ٹیلر اساتذہ کی ضرورت ہے۔ خواہشمند ٹیلرنگ ماسٹر خواتین 31 جولائی تک سلائی سکول یا نیچے دیئے گئے نمبر پر رابطہ کریں۔ شکریہ
کھوہار کی خواتین کو ہنر مند بنانے اور باپردہ روزگار فراہم کرنے کے اس سفر میں ہمارا ساتھ دیں۔
جدت اور عمل کے ساتھ طرززندگی کو بدلیں۔

06/06/2023

کھوہار سلائی سکول میں کھوہار اور گردونواح میں سکول طالبات کے لیے خصوصی کلاسز کا آغاز
سمر شارٹ کورسز / داخلہ جاری ہے۔
اپنی بچیوں کو ہنرمند بنائیں ۔ ان کا مستقبل محفوظ بنائیں۔

01/02/2023

اہلیان کھوہار کےلیے ضروری اطلاع
اےاے یوتھ اینڈ بزنس فورم نے آج سے 9 ماہ قبل کھوہار میں ایمبولینس سروس کا آغاز کیا تھا۔ الحمد اللہ کھوہار کے مستحق افراد ایمبولینس کے استعمال سے ماہانہ 20 سے 25 ہزار تک کا ریلیف حاصل کر رہے ہیں۔ جس کے چارجز کی تفصیل درج ذیل ہے۔
* مستحق افراد(کارڈ ہولڈر) کرائے میں 50 فیصد رعایت۔
* گولڈن +گرین کارڈ ہولڈر کرائے میں 20 فیصد رعایت۔
* بغیر کارڈ کے صاحب ثروت افراد سے نارمل کرایہ چارج کیا جاتا ہے۔ تا کہ ڈرائیور کی تنخواہ اور مینٹنینس وغیرہ کے اخراجات پورے کیے جا سکیں۔
ہم نے لاسٹ 9 ماہ کی پراگرس کا باغور جائزہ لینے کے بعد دوستوں کی مشاورت سے یہ فیصلہ کیا ہے کہ ایمبولینس کی لائٹس اتار دی جائیں اور سٹیچر بھی ریموو کر دیا جائے۔
ایسا کرنا اس لیے ضروری ہے کہ امیر لوگ ایمبولینس کا استعمال بہت کم کرتے ہیں۔ جس کی وجوہات درج زیل ہیں۔
1۔ عام طور پر مریض ایمبولینس لے کر جائیں تو لگتا ہے کے پتہ نہیں کوئی ایمرجنسی ہے جس کو لوگ معیوب سمجھتے ہیں۔
2۔ ایمبولینس کے نام سے بھی لوگ خوفزدہ ہوتے ہیں کہ شاید یہ کسی انتہائی ایمرجنسی کےلیے یا ڈیڈ باڈی کے لیے ہوتی ہے۔
3۔ ایمبولینس صرف ہسپتال، لیبارٹریز اور میڈیکل سٹور کے لیے مخصوص ہے۔ اس وجہ سے لوگ دوسری گاڑی کو پریفر کرتے ہیں۔ کیونکہ اس سے فیملی فرینڈز مل کر اپنی طبی ضروریات بھی پوری کرتے ہیں اور رشتے داروں کو بھی مل آتے ہیں۔
اہم نوٹ: اب بھی کارڈ ہولڈرز سے ایمبولینس کی طرح ہی چارجز وصول کیے جائیں گے۔ گاڈی کے اخراجات کے علاوہ اضافی انکم کھوہار کے مستحق افراد کے لیے مخصوص ہے۔ اس میں سے ایک روپیہ بھی اپنی ذات یہ فورم کے دیگر معاملات پر خرچ نہیں کیا جاتا۔ اگر یہ گاڑی زیادہ سے زیادہ استعمال ہو گی اتنا ہی مستحق لوگوں کو فائدہ ہوگا۔
بچت بھی، سہولت بھی، مستحق لوگوں کی خدمت بھی۔
جدت اور عمل کے ساتھ طرززندگی کو بدلیں

"کھوہار سلائی سکول برائے خواتین " میں کامیابی سے کلاسز کا آغاز ہو چکا ہے ، سلائی سیکھنے کے لیے خواہش مند خواتین داخلہ کے...
28/01/2023

"کھوہار سلائی سکول برائے خواتین " میں کامیابی سے کلاسز کا آغاز ہو چکا ہے ، سلائی سیکھنے کے لیے خواہش مند خواتین داخلہ کے لیے آج ہی رابطہ کریں ۔۔۔

"اے اے یوتھ اینڈ بزنس فورم " کی طرف سے خواتین کو ہنر مند بنانے اور باپردہ روزگار فراہم کرنے کے لیے بہت بڑا اقدام،
کھوہار کی خواتین کے لیے پہلا باضابطہ سلائی سکول کا قیام ۔

یکم جنوری سے کلاسز کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے ۔

داخلہ کے لیے دیے گئے نمبر پر رابطہ کریں ۔
0347-2605199

"اے اے یوتھ اینڈ بزنس فورم" اپنے نظریے "جدت اور عمل کے ساتھ طرز زندگی کو بدلیں " کی طرف گامزن ۔۔۔ ان شاء اللّہ

اسلام علیکم کھوہار میں کسی بھی میڈیکل  ایمرجنسی کی صورت حال میں خون کی بروقت فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے " اے اے یوتھ ا...
28/01/2023

اسلام علیکم
کھوہار میں کسی بھی میڈیکل ایمرجنسی کی صورت حال میں خون کی بروقت فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے " اے اے یوتھ اینڈ بزنس فورم " کی مسلسل کاوشیں جاری ہیں۔

اس مقصد کے لیے مساجد میں بلڈ گروپ کا کیمپ لگانے کا سلسلہ شروع کیا گیا جس میں مورخہ 27 جنوری 2023 بروز جمعہ، جامعہ مدنی مسجد کھوہار میں بلڈ کیمپ لگایا گیا ۔

الحمداللہ کھوہار کے باشعور نوجوانوں کا رضاکارانہ طور پر خود کو بحیثیت بلڈ ڈونر پیش کرنے کا جذبہ قابل تعریف ہے۔

"اے اے یوتھ اینڈ بزنس فورم " کی ٹیم مسجد انتظامیہ کے تعاون کے لیے مشکور ہے۔

ہم خود نہ بدلیں ، اپنی حالت ، تو دوسرا کوئی نہ بدلے گا
🌷

Address

Office # 01, Bismillah Market Near Jamiya Siddiqia Rizvia Khohar Tehsil Sarai Alamgir Dist Gujrat
Sarai Alamgir
50050

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00
Sunday 09:00 - 17:00

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when AA Youth and Business Forum with Trust posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share