Make Pakistan Green Sammundri

Make Pakistan Green Sammundri contact us for joining. ..and doing something special for pakistan

ماحول بچائیں، گرین کریڈٹ کمائیں 🌱رجسٹریشن کے لیے آج ہی وزٹ کریں: greencredit.punjab.gov.pkآپ بھی بن سکتے ہیں ماحول کے مح...
03/02/2025

ماحول بچائیں، گرین کریڈٹ کمائیں 🌱

رجسٹریشن کے لیے آج ہی وزٹ کریں: greencredit.punjab.gov.pk

آپ بھی بن سکتے ہیں ماحول کے محافظ 🌍


باغبان حضرات اپنے پودوں کے گرد پانی جمع کرنے کیلۓ پودے کے گرد گھڑے اس طرح بنائیں تاکہ پانی پودے کے تنے کو نہ لگے جس سے پ...
19/10/2024

باغبان حضرات اپنے پودوں کے گرد پانی جمع کرنے کیلۓ پودے کے گرد گھڑے اس طرح بنائیں تاکہ پانی پودے کے تنے کو نہ لگے جس سے پودے کے تنے کو پھپندی بیماری لگ سکتی ہے اور پورا پودہ خشک ہوجاتا ہیں۔

08/08/2024

جو گارڈنرز پریشان رہتے ہیں کہ نرسری والے پودے کا نام انگریزی میں نہیں سمجھتے تو وہ ان تمام پودوں اور پھولوں کے نام اُردو میں نوٹ اور محفوظ کر لیں

1. Lemon Grass لیمن گراس۔۔۔ گور گیاہ، قہوہ
2. Money Plant منی پلانٹ۔۔۔ پیسہ بیل
3. Touch Me Not ٹچ می ناٹ۔۔۔ چھوئی موئی، لاجونتی
4. Wall Creeper وال کریپر۔۔۔ دیوار گِیر بیل
5. Railway Creeper qpsریلوے کریپر۔۔۔ عشق پیچاں
6. Rangoon Creeper رنگون کریپر۔۔۔ جُھمکا بیل
7. Pink Periwinkle پیری ونکل۔۔۔ سدا بہار
8. Sweet/Wild Basil سویٹ، وائلڈ باسل۔۔۔ تلسی، نیاز بو
9. Marygold میری گولڈ۔۔۔ گلِ گیندا
10. Daffodils ڈیفوڈلز۔۔۔ گلِ نرگَس
11. Rosemary روز میری۔۔۔ گلِ مہندی، اکلیلِ کوہستانی
12. Daisy ڈیزی۔۔۔ گلِ بہار
13. Jasmine جاسمین۔۔۔ چنبیلی
14. Habiscus ہابسکس۔۔۔ گل ختمی، چینی گلاب
15. Lotus qpsلوٹس۔۔۔ کنول
16. Portulaca, 9 o'clock پارچولاکا۔۔۔ گل دوپہری
17. Pansy پینسی۔۔۔ گل بنفشہ
18. Sunflower سن فلاور۔۔۔ سورج مکھی
19. Plumaria پلومیریا۔۔۔ گلچِیں، چمپا
20. Adenium ایڈینیم۔۔۔ صحرائی گلاب
21. Alyssum ایلیسم۔۔۔ گل بجری
22. Amaryllis qpsامریلس۔۔۔ گل عروسی
23. Calendula کیلنڈولا۔۔۔ گل اشرفی
24. Cocksomb کاکس کوم۔۔۔ گل کلغہ
25. Delonix Regia گل مہر
26. Centeurea سویٹ سلطان
27. Chrysanthemum گل داؤدی
28. Cornflower سنچوریا
29. Carnation گل لہمی
30. Canna qpsگل عقیق
31. Dandelion گل قاصدی
32. Tulip گل لالہ
33. Flax Flower السی
34. Gompherna گل مخمل
35. Gladiolus گلائل
36. Hollyhock گل خیرا
36. 4'o'clock گل عباسqps
37. Larakspur گل نا فرمان
38. Lady of Night رات کی رانی
40. Lupinus لوپن
41. Lilac گل یاس
42. Lilly سوسن
43. Memosa شرمیلی
44. Nasturtium نکسیر
45. Narcissi نرگس
46. Oleander کنیر
47. Orchids ثعلب مصری، اشنھ
48. Pansy گل بنفشہ
49. Petunia گل اطلس
50. Poppy گل خشخاش
51. Prince of Day دن کا رجہ
52. Rose گلابqps
53. Primrose گل کنیر
54. Sweet pea مٹر پھول
55. Saffron زعفران
56. Salvia جنگلی شہزادی
57. Straw flower گل کاغذ
58. Tuberose گل شبو
59. Vinca ونکا۔۔۔ سدابہار ، رتنجوت
60. Violet گل بنفشی
61. Water Lily واٹر لِلی۔۔۔ کنول، نیلوفر
62. Bluebell qpsجنگلی سنبل
63. Forget Me Not. گل وفا
64. Hollyhock گل خیرہ
65. Iris سوامی
66. Geranium گل شمع
67. Snowdrop گل چاندنی
68. Hyacinth سنبل کا پھول
69. Myrtle مہندی کا پودا
70. Balsam qpsگل مہندی
71. Cannabis بھنگ
72. Buttercup گل آلالہ، گل اشرف
73. Dahlia دہلیہ
74. English Ivy عشق پیچاں
75. Golden Shower املتاس
76. Pandanus کیوڑہ
77. Murraya qpsکامنی، مروا
78. Chamomile گل بابونہ
79. Crape Jasmine گل چاندنی
80. Jasminum Sambac موگرہ
81. Peacock Flower گلیتورہ، گلمور
82. Cowslip گاؤزبان
83. Althaea Rosea گل خیرہ
84. Bergera کڑی پتا
85. Balloon Vine qpsغبارہ بیل
86. Bougainvillea کاغذی پھول، سدابہار بوگن بیل
87. Ipomoea گل شکر قندی ، گل نیلوفر
88. Arabian Yasmin موتیا
89. Teak ساگوان
90. Banyan qpsبڑ کا درخت
91. Aloevera گھیگوار، کوارگندل
92. Bamboo بانس
93. Acacia کیکر
94. Pine صنوبر
95. Eucalyptus Tree سفیدہ
96. Clover W**d سہ شاخہ
97. Reed سرکنڈا، نرسل، کانا
98. Malabarnut qpsگل عروسہ
99. Hemlock دھتورا
100. Margosa نیم

"جو لوگ درختوں کو برقرار نہیں رکھیں گے وہ جلد ہی ایک ایسی دنیا میں رہیں گے جو لوگوں کو برقرار نہیں رکھے گی۔" - برائس نیل...
16/07/2024

"جو لوگ درختوں کو برقرار نہیں رکھیں گے وہ جلد ہی ایک ایسی دنیا میں رہیں گے جو لوگوں کو برقرار نہیں رکھے گی۔
" - برائس نیلسن

لہذا
درخت لگائیں، زندگی بچائیں 🌳

13 جولائی سے ساون کا مہینہ شروع ہو گیا ہے بزرگوں سے سنا ہے کہ ساون میں سوکھی لکڑی بھی زمین میں لگا دی جاۓ تو وہ سبز ہوجا...
15/07/2024

13 جولائی سے ساون کا مہینہ شروع ہو گیا ہے
بزرگوں سے سنا ہے کہ ساون میں سوکھی لکڑی بھی زمین میں لگا دی جاۓ تو وہ سبز ہوجاتی ہے یعنی ساون کا مہینہ ھمہ قسمی درخت اور قلمیں لگانے کے لیے موزوں ترین وقت ہے لہذا درخت لگانے کی تیاری شروع کر دیں تاکہ بڑھتے ہوۓ درجہ حرارت پر قابو پایا جاسکے درختوں میں نیم کا درخت 55 ڈگری تک گرمی اور 10 ڈگری تک سردی برداشت کرنے کی طاقت رکھتا ہے ۔
ایک بارہ فٹ کا درخت 3 ایئر کنڈیشنر کے برابر ٹهنڈک پیدا کرتا ہیں۔ نیم کا درخت رات کو بھی اکسیجن خارج کرتا ہے ۔
درخت زندگی ہیں ۔
درخت ایک قیمتی سرمایہ ہیں
نیم کہ پودے کی قیمت 50 سے 100 روپے تک ہوگی ۔ اسکے علاوہ بکائن جامن شیشم کچنار پیپل پاپولر پلکن أم امرود وغیرہ کے درخت بھی ٹھنڈک پیدا کرتے ہیں اول ماحول دوست ہیں ۔۔

‏پاکستان میں حالیہ گرمی کی شدت کی وجہ سے پاکستان کے ایک بڑے طبقے نے درختوں کی اہمیت کو محسوس کرنا شروع کر دیا ہے.لیکن سو...
21/06/2024

‏پاکستان میں حالیہ گرمی کی شدت کی وجہ سے پاکستان کے ایک بڑے طبقے نے درختوں کی اہمیت کو محسوس کرنا شروع کر دیا ہے.
لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اگر کوئی شخص درخت لگانا چاہتا ہے تو وہ کونسا درخت لگائے؟
یہ سوال اس لئے بھی اہمیت کا حامل ہے کہ پاکستان کے شہروں میں ہر جگہ نظر آنے والے کونوکارپس کے درخت کو ماہرین ماحول دوست قرار نہیں دے رہے. اسی طرح سفیدے کے بارے میں بھی لوگوں کے ذہن میں بہت سے سوالات ہیں.
یہ مضمون اسی تناظر میں اپنے قارئین کے لئے پیش کیا جا رہا ہے تاکہ لوگ درخت لگانے کے حوالے سے رہنمائی حاصل کر سکیں.
یہ مضمون زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے ماہر جنگلات سینئر پروفیسر جناب ڈاکٹر محمد طاہر صدیقی نے تحریر کیا ہے جو گزشتہ برس ایک نجی رسالے میں شائع ہوا تھا.
چیف ایڈیٹر ایگری اخبار: ڈاکٹر شوکت علی، ماہر توسیع زراعت، زرعی یونیورسٹی فیصل آباد

پاکستان کی آب وہوا کے لئے موزوں درخت کون کون سے ہیں؟

اس مضمون میں پاکستان کے مختلف خطوں کے لئے موزوں درختوں کی الگ الگ تفصیل بیان کی گئی ہے.

جنوبی پنجاب کے لئے کون کون سے درخت موزوں ہیں؟

جنوبی پنجاب کی آب و ہوا زیادہ تر خشک ہے اس لئے یہاں خشک آب و ہوا کو برداشت کرنے والے درخت لگائے جانے چاہئیں۔ خشکی پسند اور خشک سالی برداشت کرنے والے درختوں میں‌ بیری، شریں، سوہانجنا، کیکر، پھلائی، کھجور، ون، جنڈ اور فراش کے درخت قابل ذکر ہیں۔ اسکےساتھ آم کا درخت بھی جنوبی پنجاب کی آب وہوا کے لئے بہت موزوں ہے۔

وسطی پنجاب کے لئے کون کون سے درخت موزوں ہیں؟

وسطی پنجاب میں نہری علاقے زیادہ ہیں اس میں املتاس، شیشم، جامن، توت، سمبل، پیپل، بکاین، ارجن اور لسوڑا لگایا جانا چاہئے۔

شمالی پنجاب کے لئے کون کون سے درخت موزوں ہیں؟

شمالی پنجاب میں کچنار، پھلائی، کیل، اخروٹ، بادام، دیودار، اوک کے درخت لگائے جائیں۔ کھیت میں کم سایہ دار درخت لگائیں انکی جڑیں بڑی نہ ہوں اور وہ زیادہ پانی استعمال نہ کرتے ہوں۔
سفیدہ صرف وہاں لگائیں جہاں زمین خراب ہو یہ سیم و تھور ختم کر سکتا ہے سفیدہ ایک دن میں 25 لیٹر پانی پیتا ہے۔ لہذا جہاں زیر زمین پانی کم ہو اور فصلیں ہوں وہاں سفیدہ نہ لگائیں۔

اسلام آباد اور سطح مرتفع پوٹھوہار کے لئے کون کون سے درخت موزوں ہیں؟

خطہ پوٹھوہار کے لئے موزوں درخت دلو؛ پاپولر، کچنار، بیری اور چنار ہیں۔ زیتون کا درخت بھی یہاں لگایا جا سکتا ہے۔

سندھ کے لئے کون کون سے درخت موزوں ہیں؟

سندھ کے ساحلی علاقوں میں پام ٹری اور کھجور لگانا چاہیے۔
کراچی میں املتاس، برنا، نیم، گلمہور، جامن، پیپل، بینیان، ناریل اور اشوکا لگایا جائے۔ اندرون سندھ میں کیکر، بیری، پھلائی، ون، فراش، سہانجنا اور آسٹریلین کیکر لگاناچاہیے۔
کراچی میں ایک بڑے پیمانے پر کونوکارپس کے درخت لگائے گئے ہیں۔ یہ درخت کراچی کی آب و ہوا سے ہرگز مطابقت نہیں رکھتے۔
یہ درخت شہر میں پولن الرجی کا باعث بن رہے ہیں۔ یہ دوسرے درختوں کی افزائش پر بھی منفی اثر ڈالتے ہیں

بلوچستان کے لئے کون کون سے درخت موزوں ہیں؟

زیارت میں صنوبر کے درخت لگائے جانے چاہئیں۔ زیارت میں صنوبر کا قدیم جنگل بھی موجود ہے۔ زیارت کے علاوہ دیگر بلوچستان خشک پہاڑی علاقہ ہے اس میں ون، کرک، پھلائی، کیر، بڑ، چلغوزہ، پائن، اولیو اور ایکیکا لگایا جانا چاہئیے۔

کے پی کے اور شمالی علاقہ جات کے لئے کون کون سے درخت موزوں ہیں؟

کے پی کے میں شیشم، دیودار، پاپولر، کیکر، ملبری، چنار اور پائن ٹری لگایا جائے.

درخت لگانے کا بہترین وقت کونسا ہے؟

پاکستان میں درخت لگانے کا بہترین وقت فروری مارچ اور اگست ستمبر کے مہینے ہیں.

درخت کیسے لگائیں اور ان کی حفاظت کیسے کریں؟

اگر آپ سکول کالج یا پارک میں درخت لگا رہے ہیں تو درخت ایک قطار میں لگے گیں اور ان کا فاصلہ دس سے پندرہ فٹ ہونا چاہیے۔ گھر میں لگاتے وقت دیوار سے دور لگائیں۔ آپ بنا مالی کے بھی درخت لگا سکتے ہیں. نرسری سے پودا لائیں، زمین میں ڈیڑھ فٹ گہرا گڑھا کھودیں۔ نرسری سے بھل (اورگینک ریت مٹی سے بنی) لائیں گڑھے میں ڈالیں، پودا اگر کمزور ہے تو اس کے ساتھ ایک چھڑی باندھ دیں۔ پودا ہمیشہ صبح یا شام کے وقت لگائیں۔ دوپہر میں نہ لگائیں اس سے پودا سوکھ جاتا ہے۔ پودا لگانے کے بعد اس کو پانی دیں۔ گڑھا نیچا رکھیں تاکہ وہ پانی سے بھر جائے۔ گرمیوں میں ایک دن چھوڑ کر جبکہ سردیوں میں ہفتے میں دو بار پانی دیتے جائیں۔ پودے کے گرد کوئی جڑی بوٹی نظر آئے تو اسکو کھرپے سے نکال دیں۔ اگر پودا مرجھانے لگے تو گھر کی بنی ہوئی کھاد یا یوریا فاسفورس والی کھاد اس میں ڈالیں لیکن بہت زیادہ نہیں ڈالنی. زیادہ کھاد سے بھی پودا سڑ سکتا ہے۔

نیم کا درخت %55 گرمی اور %10 سردی برداشت کرنے کی طاقت رکھتا ہے ۔ ایک بارہ فٹ کا درخت 3 ایئر کنڈیشنر کے برابر ٹهنڈك پیدا ...
14/06/2024

نیم کا درخت %55 گرمی اور %10 سردی برداشت کرنے کی طاقت رکھتا ہے ۔
ایک بارہ فٹ کا درخت 3 ایئر کنڈیشنر کے برابر ٹهنڈك پیدا کرتا ہیں۔
درخت زندگی ہیں۔
اپنے حصے کی شمع جلائیں
درخت لگائیں نسلیں بچائیں

A neem tree has the capacity to absorb 55% heat and 10% coldness. Once a twelve-foot tree produces cooling equivalent to three air conditioners. Trees are life. Trees are valuable assets. The value of a neem plant will range from 50 to 100 rupees. Plant trees. Save lives.
.




06/06/2024
نیم کا درخت %55 گرمی اور %10 سردی برداشت کرنے کی طاقت رکھتا ہے ۔ ایک بارہ فٹ کا درخت 3 ایئر کنڈیشنر کے برابر ٹهنڈك پیدا ...
05/06/2024

نیم کا درخت %55 گرمی اور %10 سردی برداشت کرنے کی طاقت رکھتا ہے ۔
ایک بارہ فٹ کا درخت 3 ایئر کنڈیشنر کے برابر ٹهنڈك پیدا کرتا ہیں۔
درخت زندگی ہیں
درخت ایک قیمتی سرمایہ ہیں
نیم کہ پودے کی قیمت 50 سے 100 روپے ھوگی .
۔۔ درخت لگائیں. زندگیاں بچائیں ۔۔

A neem tree has the capacity to absorb 55% heat and 10% coldness. Once a twelve-foot tree produces cooling equivalent to three air conditioners. Trees are life. Trees are valuable assets. The value of a neem plant will range from 50 to 100 rupees. Plant trees. Save lives.

28/05/2024

درخت لگاوء: اپنی خاطر ، اپنے بچوں کی خاطر

خدارا درخت لگائیں اور جو خود درخت نہیں لگا سکتے وہ شجرکاروں اور شجرکاری کی تنظیموں کو درخت مہیا کریں
28/05/2024

خدارا درخت لگائیں اور جو خود درخت نہیں لگا سکتے وہ شجرکاروں اور شجرکاری کی تنظیموں کو درخت مہیا کریں

Plant more trees 🌳 they are free air conditioners !
28/05/2024

Plant more trees 🌳 they are free air conditioners !

Address

Samundri
37300

Telephone

+923072700099

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Make Pakistan Green Sammundri posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Make Pakistan Green Sammundri:

Share