مختار ویلفئیر فاؤنڈیشن(رجسٹرڈ) پچھلے کئی سالوں سے علاقے کی بہتری کے لیے غریب اور پسماندہ انسانیت کی خدمت کیلئے سرگرم عمل ہے جس کا مقصد ضرورت مند لوگوں کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی لانا ہے۔اس میں بنیادی طور پر صحت، تعلیم اور صاف پانی کی فراہمی کو اولین فوقیت حاصل ہے۔
الحمدللہ، ہم ایک ایسی تنظیم ہیں جو رنگ،نسل، برادری یا عقیدے کی تفریق کے بغیر سب کے لیے انسانیت کی یکساں فلاح و بہبود پر یقین رکھ
تی ہےاور ہم انسانیت کو مفت خدمات فراہم کرنے کے لیے اپنی خدمات کے دائرہ کار کو دن بہ دن بڑھا رہےہیں۔
دکھی انسانیت کو صحت کی سہولیات کی مفت فراہمی کیلئےجدید سہولیات سے آراستہ ہسپتال قائم کیا گیا ہے ۔
تعلیمی اداروں کی تعمیرو مرمت اور فرنیچر کی فراہمی پر خاص توجہ دی جاتی ہے
صاف پانی کی مسلسل فراہمی یقینی بنانے کیلئے علاقے میں فلٹریشن پلانٹ لگائے گئے ہیں۔
یتیم بے سہارا بچوں اور بیواؤں کی مالی اعانت کی جاتی ہے۔
اس کے علاوہ دیگر فلاحی سرگرمیاں بھی جاری رکھی جاتی ہیں اور ہر مستحق تک اس کا بنیادی پہنچانے کے لیے کوششیں کی جاتی ہیں۔ ہمارا مقصد غریب انسانیت اور ہر اس بے سہارا شخص کو امداد فراہم کرنا ہے جسے مدد کی ضرورت ہے۔
مختار فاؤنڈیشن کے زیر انتظام تمام سرگرمیوں کے جملہ اخراجات مختار فیملی کی طر ف سے ادا کئےجاتے تاہم تمام سرگرمیوں کو احسن انداز میں سر انجام دینے کیلئے علاقے کے ذمہ دار افراد پر مشتمل کمیٹی قائم ہے تا کہ کو ئی بھی ضرورت مند اپنے حق سے محروم نہ رہے۔
مزید معلومات و رہنمائی کیلئے
0333-33 32 594
Alerts
Be the first to know and let us send you an email when Mukhtar Welfare Foundation posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.