27/06/2026
In this unjust society, no one will be there to serve u your right but u have to claim it through resistance 🚩
That’s why Resistance is existance🚩
Long live YDA 🚩
اعلامیہ 🚨
ہم سیدو میڈیکل کالج کی پوری کمیونٹی اور تمام نئے ہاؤس آفیسرز کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے بلا معاوضہ ہاؤس جاب کے خلاف بھرپور مؤقف اپنایا اور اس مسئلے کے حل کے لیے متحد ہو کر جدوجہد کی۔
آج بھرپور مزاحمت کے بعد انتظامیہ بات چیت پر آمادہ ہوئی، جس کے نتیجے میں درج ذیل فیصلے کیے گئے:
- ہاؤس آفیسرز کے انٹرویوز اس وقت تک مؤخر کیے جائیں گے جب تک بورڈ آف گورنرز (بی او جی) کے اجلاس کے منٹس جاری نہیں ہو جاتے۔
-
- پرنسپل نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ان شاء اللہ بورڈ آف گورنرز کے منٹس ہاؤس آفیسرز کے حق میں ہوں گے۔
-
- طلبہ کے مطالبے کے مطابق سرٹیفکیٹس کا مسئلہ حل کیا جائے گا۔
-
- حلف نامے سے شق نمبر ۶ کو نکال دیا جائے گا۔
لہٰذا ہمارا احتجاج فی الحال مؤخر کیا جاتا ہے، تاہم یہ مؤخر ہونا اس مسئلے کے مستقل حل سے مشروط ہے۔ ہم امید رکھتے ہیں کہ بورڈ آف گورنرز کے آئندہ اجلاس میں اس مسئلے کو سیدو میڈیکل کالج کے تمام گریجویٹس کے لیے مستقل بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔
YDA Saidu Medical College
YDA House Officer Wing