Bacha Khan Welfare Society SMC / SCD

Bacha Khan Welfare Society SMC / SCD The official page of Bacha Khan Welfare Society, Saidu Medical College & Saidu College of Dentistry, Swat.

15/06/2026

سٹڈی سرکل:

شبیر محسن ( MBBS 4th Year ) کی جانب سے کتاب “شتمنہ پختونخوا” پر مختصر جائزہ۔

ویڈیو ملاحظہ فرمائیں۔

باچا خان ویلفیئر سوسائٹی سیدو میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے زیرِ اہتمام سٹڈی سرکل کا انعقادباچا خان ویلفیئر سوسائٹی، سیدو می...
14/06/2026

باچا خان ویلفیئر سوسائٹی سیدو میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے زیرِ اہتمام سٹڈی سرکل کا انعقاد

باچا خان ویلفیئر سوسائٹی، سیدو میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے زیرِ اہتمام "تشدد اور عدمِ تشدد کا متقابل جائزہ" کے موضوع پر ایک علمی و فکری سٹڈی سرکل کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر ملگری ڈاکٹران کے مرکزی سیکرٹری برائے کلچر ڈاکٹر حیدر علی ہمدرد نے موضوع پر تفصیلی اور مدلل گفتگو کرتے ہوئے تشدد اور عدمِ تشدد کے مختلف سماجی، سیاسی اور تاریخی پہلوؤں کا احاطہ کیا۔ شرکاء نے لیکچر کو نہایت دلچسپی سے سنا اور موضوع پر بھرپور تبادلۂ خیال کیا۔

تقریب میں ملگری ڈاکٹران کے مرکزی صدر ڈاکٹر حیدر علی نے بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت کی اور نوجوانوں میں علمی شعور، مکالمے اور باچا خان کے فلسفۂ عدمِ تشدد کے فروغ کی اہمیت پر زور دیا۔

آخر میں باچا خان ویلفیئر سوسائٹی کے چیئرمین نے معزز مہمانوں اور تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی ایسے علمی و فکری پروگراموں کا انعقاد جاری رکھا جائے گا۔

شتمنه پښتونخوا پښتنو ته په خپله جغرافيه او په خپله خاوره د خپلو وسائلو د اختيار او په خپله خاوره خپل اختیار درس ورکوې —-...
12/06/2026

شتمنه پښتونخوا پښتنو ته په خپله جغرافيه او په خپله خاوره د خپلو وسائلو د اختيار او په خپله خاوره خپل اختیار درس ورکوې —-
که تاسو غواړې چې ځان خبر کړې د خپلو وسائېلو نه — نو ًدې study circle له ضرور راشې —
On Study Circle day there will be also Short discussion on Mulana Khan Zeb Book.
لہ اړخه: باچاخان وېلفېر سوساېټې

12/06/2026

که جېنئ مکتب ته لاړه!
‎ 🇦🇫

السلام علیکم،باچا خان ویلفئر سوسائٹی کی جانب سے تمام طلباء و طالبات کو اس سٹڈی سرکل میں شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔موضوع: ت...
10/06/2026

السلام علیکم،باچا خان ویلفئر سوسائٹی کی جانب سے تمام طلباء و طالبات کو اس سٹڈی سرکل میں شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔

موضوع: تشدد اور عدم تشدد (Violence and Non-Violence)
تاریخ: اتوار، 14 جون 2026
وقت: شام 6:00 بجے
مقام: مین لان، سیدو میڈیکل کالج

سپیکر: ڈاکٹر حیدر علی (کنسلٹنٹ سائیکاٹرسٹ، SGTH)

اس سیشن میں ہم معاشرے میں بڑھتے ہوئے تشدد کے اسباب، عدم تشدد کی اہمیت، باچا خان کے امن اور برداشت پر مبنی فلسفے، اور نوجوانوں کے مثبت کردار پر تفصیل سے گفتگو کریں گے۔ اس کا مقصد طلباء میں شعور بیدار کرنا اور ایک پرامن معاشرے کے قیام کے لیے عملی سوچ کو فروغ دینا ہے۔

آپ کی بروقت شرکت اس سیشن کو مزید مؤثر اور کامیاب بنائے گی، لہٰذا وقت کی پابندی کریں اور اپنے دوستوں کو بھی ساتھ آنے کی ترغیب دیں۔

آئیے مل کر امن، برداشت، اتحاد اور انسانیت کو فروغ دیں۔ 🕊️

ایک لیڈی ڈاکٹر پر ایک بزدل اور سفاک شخص کی جانب سے تیزاب پھینکنے کا واقعہ انتہائی افسوسناک، شرمناک اور قابلِ مذمت ہے۔ ای...
06/06/2026

ایک لیڈی ڈاکٹر پر ایک بزدل اور سفاک شخص کی جانب سے تیزاب پھینکنے کا واقعہ انتہائی افسوسناک، شرمناک اور قابلِ مذمت ہے۔ ایسے انسانیت سوز جرائم نہ صرف ایک فرد بلکہ پورے معاشرے پر حملہ ہوتے ہیں۔ ہم متاثرہ ڈاکٹر کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ وہ جلد صحت یاب ہوں۔

ہم متعلقہ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ملزم کو فوری گرفتار کرکے قانون کے مطابق سخت ترین سزا دی جائے تاکہ ایسے گھناؤنے جرائم کی روک تھام ممکن ہو اور معاشرے میں انصاف کا بول بالا ہو۔

عید مبارک!باچا خان ویلفیئر سوسائٹی  کی جانب سے آپ سب کو دل کی گہرائیوں سے عید کی خوشیاں مبارک ہوں۔ اللہ تعالیٰ اس بابرکت...
27/05/2026

عید مبارک!

باچا خان ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے آپ سب کو دل کی گہرائیوں سے عید کی خوشیاں مبارک ہوں۔ اللہ تعالیٰ اس بابرکت موقع پر ہم سب کی عبادات قبول فرمائے، ہمارے دلوں میں محبت، اتحاد اور خدمتِ انسانیت کا جذبہ مزید مضبوط کرے-

🌸 بریسٹ کینسر آگاہی سیشن 🌸باچا خان ویلفیئر سوسائٹی SMC/SCD کی جانب سے ایک معلوماتی اور مؤثر بریسٹ کینسر آگاہی سیشن کا ان...
20/05/2026

🌸 بریسٹ کینسر آگاہی سیشن 🌸

باچا خان ویلفیئر سوسائٹی SMC/SCD کی جانب سے ایک معلوماتی اور مؤثر بریسٹ کینسر آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد آگاہی پھیلانا، بروقت تشخیص اور کمیونٹی کو تعلیم فراہم کرنا تھا۔ 🎗️

ہم تمام معزز مہمانوں، فیکلٹی ممبران، شرکاء، آرگنائزرز، کابینہ ممبران اور معاونین کے بے حد مشکور ہیں جنہوں نے اپنی شرکت اور تعاون سے اس سیشن کو کامیاب بنایا۔ 🤍

خصوصی شکریہ پریزنٹر ڈاکٹر عظمٰی کا، جنہوں نے اپنی قیمتی رہنمائی اور معلوماتی سیشن کے ذریعے شرکاء کو آگاہی فراہم کی۔ ساتھ ہی ہمارے محنتی آرگنائزرز و کابینہ ممبران اور ہیڈ آف اکیڈمک ونگ کا بھی تہہ دل سے شکریہ، جن کی بہترین کاوشوں اور تعاون نے اس پروگرام کو کامیاب بنایا۔

✨ امید ہے کہ یہ سیشن ہماری کمیونٹی میں شعور، حوصلہ اور مثبت تبدیلی کا سبب بنے گا۔

𝐁𝐫𝐞𝐚𝐬𝐭 𝐂𝐚𝐧𝐜𝐞𝐫 𝐀𝐰𝐚𝐫𝐞𝐧𝐞𝐬𝐬 𝐒𝐞𝐬𝐬𝐢𝐨𝐧: 𝑩𝒂𝒄𝒉𝒂 𝑲𝒉𝒂𝒏 𝑾𝒆𝒍𝒇𝒂𝒓𝒆 𝑺𝒐𝒄𝒊𝒆𝒕𝒚 𝑺𝑴𝑪/𝑺𝑪𝑫 invites you to a Breast Cancer Awareness Session foc...
18/05/2026

𝐁𝐫𝐞𝐚𝐬𝐭 𝐂𝐚𝐧𝐜𝐞𝐫 𝐀𝐰𝐚𝐫𝐞𝐧𝐞𝐬𝐬 𝐒𝐞𝐬𝐬𝐢𝐨𝐧:

𝑩𝒂𝒄𝒉𝒂 𝑲𝒉𝒂𝒏 𝑾𝒆𝒍𝒇𝒂𝒓𝒆 𝑺𝒐𝒄𝒊𝒆𝒕𝒚 𝑺𝑴𝑪/𝑺𝑪𝑫 invites you to a Breast Cancer Awareness Session focused on early detection, prevention, and saving lives through knowledge.

📌𝐒𝐞𝐬𝐬𝐢𝐨𝐧 𝐃𝐞𝐭𝐚𝐢𝐥𝐬:
🗓 Date:Wednesday, 20 May 2026
⏰ Time: 12:00 PM – 1:30 PM
📍𝗗𝗠𝗘 𝗛𝗮𝗹𝗹
👩‍⚕️ 𝗘𝘅𝗰𝗹𝘂𝘀𝗶𝘃𝗲 𝗳𝗼𝗿 𝗙𝗲𝗺𝗮𝗹𝗲 𝗼𝗻𝗹𝘆 MBBS/BDS Students & Faculty*
🎤 Speaker: 𝑫𝒓 𝑼𝒛𝒎𝒂 (Surgery/Breast Cancer Clinic Head SGTH)
🍽 Refreshments will be served.

𝑶𝒏𝒆 𝒉𝒐𝒖𝒓 𝒐𝒇 𝒂𝒘𝒂𝒓𝒆𝒏𝒆𝒔𝒔 𝒄𝒂𝒏 𝒍𝒆𝒂𝒅 𝒕𝒐 𝒂 𝒍𝒊𝒇𝒆𝒕𝒊𝒎𝒆 𝒐𝒇 𝒑𝒓𝒐𝒕𝒆𝒄𝒕𝒊𝒐𝒏.
Let’s learn, share, and stand for early diagnosis and hope.

✨ Knowledge today, life tomorrow.

Together for Awareness, Together for Life.

Address

Marghuzar Road
Saidu Sharif

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Bacha Khan Welfare Society SMC / SCD posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Bacha Khan Welfare Society SMC / SCD:

Share