AWAZ Welfare Society

AWAZ Welfare Society Awaz Welfare Society is a non Profit, non-political and charity based Organization working for the welfare of Health, Education and Women Empowerment

18/08/2026

آواز ویلفیئر سوسائٹی معاشرے کے پسماندہ اور مستحق طبقات کے لیے ایک امید کی کرن ہے، جو غریب خاندانوں کو بنیادی ضروریات اور مالی معاونت فراہم کرتی ہے۔ یہ تنظیم تعلیم، صحت اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے سرگرمِ عمل ہے تاکہ نادار افراد کو خود کفیل بنایا جا سکے۔ اس فلاحی سفر کا بنیادی مقصد انسانیت کی خدمت اور معاشرے سے غربت کا خاتمہ کرنا ہے۔ مخیر حضرات کی مدد سے یہ سوسائٹی دکھی انسانیت کے چہروں پر خوشیاں بکھیرنے کا مقدس فریضہ احسن طریقے سے انجام دے رہی ہے۔
Awaz welfare society Sahja distt Rahim yar Khan

آواز ویلفیئر سوسائٹی سہجا کے صدر سردار احمد کورائی نے ڈائریکٹر الپائن اسکول و کالجز خان پور، محترم جناب عطا محمد قریشی ص...
17/08/2026

آواز ویلفیئر سوسائٹی سہجا کے صدر سردار احمد کورائی نے ڈائریکٹر الپائن اسکول و کالجز خان پور، محترم جناب عطا محمد قریشی صاحب سے خصوصی ملاقات کی۔ اس پرمسرت موقع پر انہوں نے الپائن اسکول و کالجز کی میٹرک کے سالانہ امتحانات 2026 میں شاندار اور مثالی کارکردگی پر دلی مبارکباد پیش کی۔ سردار احمد کورائی نے ادارے کے اساتذہ کی محنت کو سراہتے ہوئے طلباء و طالبات کی نمایاں کامیابی پر انہیں شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

12/08/2026

پانی کی قدر انہیں ہوتی ہے جن کے پاس یہ سہولت میسر نہیں اللہ پاک کا شکر ہے آواز ویلفئیر سوسائٹی ضلع رحیم یار خان میں سینکڑوں ہینڈ پمپ( نلکے ) لگوا چکے ہیں پانی کی فراہمی بہترین صدقہ جاریہ ہےم ہزاروں گھروں کی جوان بچیاں پانی لینے کے لیے دور دور تک جانے پر مجبور ہیں آپ کسی ایک بیوہ بہن اور یتیم بچوں کو یہ سہولت دے کران کے چہروں پر خوشیاں بکھیر سکتے ہیں-
ہینڈ پمپ عطیہ کرنے کے لیے آواز ویلفئیر سوسائٹی سے رابطہ کریں

Donate #

+923006756359
+923002678398

پانی پلانے کو احادیث نبویہ میں صدقۂ جاریہ فرمایا گیاہے ، جس کا ثواب مرنے کے بعد بھی انسان کو ملتارہتا ہے ، سولر واٹر پلا...
11/08/2026

پانی پلانے کو احادیث نبویہ میں صدقۂ جاریہ فرمایا گیاہے ، جس کا ثواب مرنے کے بعد بھی انسان کو ملتارہتا ہے ، سولر واٹر پلانٹ، نلکے ، واٹر الیکٹرک کولر وغیرہ کی شکل میں غریبوں اور ناداروں کے لئے پانی کا انتظام کرنا یہ مرحومین کے ایصال ثواب اور ان کے اجرِ آخرت اور صدقہ جاریہ ہوسکتا ہے ۔

ہینڈ پمپ لگانے میں آواز ویلفیئر سوسائٹی رجسٹرڈ رحیم یار خان کا ساتھ دیں ، خاص کر ان صاحب حیثیت لوگوں سے درخواست ہے جو اکثر ایصال ثواب کیلئے ہینڈ پمپ لگواتے ہیں ۔ شکریہ

نوٹ : جو دوست ہینڈ پمپ لگوانا چاہتے ہیں یا خود ان علاقوں کا وزٹ کرنا چاہتے ہیں ان کو واٹس ایپ پر تمام تفصیلات دی جائے گی

1️⃣ اپنے صدقات و عطیات آن لائن بھیجیں:
WhatsApp number
+923006756359 , +923002678398

غریبوں اور محتاجوں کی مدد کرنا انسانیت کا سب سے بڑا فریضہ اور اخلاقی درس ہے، جو دل کو سکون اور معاشرے میں محبت پھیلاتا ہ...
09/08/2026

غریبوں اور محتاجوں کی مدد کرنا انسانیت کا سب سے بڑا فریضہ اور اخلاقی درس ہے، جو دل کو سکون اور معاشرے میں محبت پھیلاتا ہے۔

08/08/2026

گیمل پیر کے رہائشی مولوی عبید اللہ کا شاہی روڈ پر ایک حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں ان کی ایک ٹانگ فیراچر ہو گئی۔
​حادثے کی اطلاع ملتے ہی آواز ویلفیئر کی ایمبولنس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے انہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا۔
​اہلِ علاقہ اور ورثاء نے آواز ویلفیئر کے رضا کاروں کی اس فوری اور احسن کارروائی پر ان کا تہہِ دل سے شکریہ ادا کیا۔
​اللہ تعالی مولوی عبید اللہ کو جلد از جلد مکمل صحتِ کاملہ عطا فرمائے۔ آمین۔

الحمدللہ! آواز ویلفیئر سوسائٹی نے مخیر حضرات کے تعاون سے ایک مستحق بیوہ خاتون اور ان کے یتیم بچوں کو ماہانہ راشن فراہم ک...
01/08/2026

الحمدللہ! آواز ویلفیئر سوسائٹی نے مخیر حضرات کے تعاون سے ایک مستحق بیوہ خاتون اور ان کے یتیم بچوں کو ماہانہ راشن فراہم کر دیا ہے۔
آپ کا دیا ہوا عطیہ نہ صرف ان کا چولہا جلانے میں مددگار بنتا ہے بلکہ ان کے چہروں پر مسکراہٹ اور سکون کا باعث بھی بنتا ہے۔
اس نیکی کے سفر میں ہمارا ساتھ دینے والے تمام مخیر حضرات کا تہہ دل سے شکریہ؛
اللہ تعالی آپ کے مال اور رزق میں برکت عطا فرمائے، آمین۔
03006756359
03002678398

Address

Bypas Road
Sahja

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when AWAZ Welfare Society posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to AWAZ Welfare Society:

Shortcuts

Share