AG Foundation Sahiwal

AG Foundation Sahiwal AG Foundation is a community based organization that helps the needy. Join hands with us for a better future."service is worship"

Our mission is to take part in the betterment of Pakistan, local development and standing with the rights of people.

اسلام وعلیکم امید ہے کہ آپ سب دوست احباب خیریت سے ہوں گے جیسا کہ آپ سب دوست احباب کے علم میں ہے کہ 16 نومبر 2025 بروز ات...
05/11/2025

اسلام وعلیکم امید ہے کہ آپ سب دوست احباب خیریت سے ہوں گے جیسا کہ آپ سب دوست احباب کے علم میں ہے کہ 16 نومبر 2025 بروز اتوار اے جی فاؤنڈیشن ساہیوال کی طرف سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں علاقے کے باہمت معذور افراد کو وہیل چیئر ز تقسیم کی جا ئیں گی اس کے ساتھ ساتھ سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کرنے والے اے جی فاؤنڈیشن کے غیور نوجوانوں کو اعزازی سرٹیفکیٹ جاری کیے جائیں گے اسکے علاوہ علاقے کے لوگوں کی سہولت کے لیے ایک فری ڈسپنسری کا آغاز کیا جا رہا ہے اس پروگرام میں شامل ھو کر ھماری حوصلہ افزائی کیجئے آپ سب احباب کی خیر اندیشی ومنتظر
انتظامیہ اے جی فاؤنڈیشن ساہیوال۔ اے جی فاؤنڈیشن خدمت ہر دم

08/09/2025

آج اے جی فاؤنڈیشن کے دفتر می رانا مسعود احمد ایڈووکیٹ، لیگل ایڈوائزر اے جی فاؤنڈیشن تشریف لائے، جہاں ان سے قانونی معاملات پر تفصیلی ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں حکومتی سطح پر این جی اوز کے حوالے سے بنائی گئی پالیسی پر تفصیلی گفتگو کی گئی اور آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی بات چیت ہوئی۔

07/09/2025
تمام احباب کی خدمت میں گزارش ہے کہ سیلاب متاثرین اس وقت سخت مشکلات میں ہیں۔ ان کی مدد کے لیے اے جی فاؤنڈیشن کی طرف سے عط...
03/09/2025

تمام احباب کی خدمت میں گزارش ہے کہ سیلاب متاثرین اس وقت سخت مشکلات میں ہیں۔ ان کی مدد کے لیے اے جی فاؤنڈیشن کی طرف سے عطیات جمع کیے جا رہے ہیں۔

جیسے پچھلے سال آپ نے بڑھ چڑھ کر ساتھ دیا اور بے شمار خاندانوں کی مدد ممکن ہوئی، ویسے ہی اس سال بھی آپ سب کے تعاون کی ضرورت ہے۔

⚡ یاد رکھیں! آج اگر ہم اپنے بھائی بہنوں کے دکھ میں ان کا سہارا نہیں بنیں گے تو کل کو ہمیں بھی اللہ کے سامنے جواب دینا ہوگا۔ قرآن کہتا ہے:
“جو شخص ایک انسان کی جان بچائے گویا اس نے ساری انسانیت کو بچا لیا۔”

سوچیے! شاید آپ کے دیے ہوئے آٹے کے تھیلے سے کسی کا چولہا جل جائے، آپ کے دیے ہوئے چند روپے سے کسی بچے کی بھوک ختم ہو جائے، اور آپ کے تعاون سے کسی ماں کی آنکھوں کے آنسو رک جائیں۔

آئیں! اپنی استطاعت کے مطابق کیش عطیات یا خشک راشن (آٹا، دالیں، چاول، چینی، گھی، پتی، نمک مرچ وغیرہ) دیں تاکہ متاثرہ خاندانوں تک بروقت امداد پہنچائی جا سکے۔
آئیں اور اس کارِ خیر میں اے جی فاؤنڈیشن کا ساتھ دیں۔

مزید معلومات یا تعاون کے لیے رابطہ کریں:
📞 +92 304 1466017

دفتر کا پتہ: اے جی فاؤنڈیشن، جامع مسجد کے قریب، 89/6-آر، ساہیوال۔

جزاکم اللہ خیراً

Address

89/6R
Sahiwal

Telephone

+923084636764

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when AG Foundation Sahiwal posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share