Nasir Creation

Nasir Creation Professional CV Maker | Graphic Designer
ATS Friendly & Job-Winning CVs
Freshers | Experienced | Abroad Jobs

18/01/2026
17/01/2026

*40 طرح کا صدقہ*

ایک دفعہ ضرور پڑھ لیں.
ان شاءاللہ بہت فائدہ ہوگا.

1. دوسرے کو نقصان پہنچانے سے بچنا صدقہ ہے۔ [بخاری: 2518]

2. اندھے کو راستہ بتانا صدقہ ہے۔ [ابن حبان: 3368]

3. بہرے سے تیز آواز میں بات کرنا صدقہ ہے۔ [ابن حبان: 3368]

4. گونگے کو اس طرح بتانا کہ وہ سمجھ سکے صدقہ ہے۔ [ابن حبان: 3377]

5. کمزور آدمی کی مدد کرنا صدقہ ہے۔ [ابن حبان: 3377]

6. راستے سے پتھر,کانٹا اور ہڈی ہٹانا صدقہ ہے۔ [مسلم: 1007]

7. مدد کے لئے پکارنے والے کی دوڑ کر مدد کرنا صدقہ ہے۔ [ابن حبان: 3377]

8. اپنے ڈول سے کسی بھائی کو پانی دینا صدقہ ہے۔ [ترمذی: 1956]

9. بھٹکے ہوئے شخص کو راستہ بتانا صدقہ ہے۔ [ترمذی: 1956]

10. لا الہ الا الله کہنا صدقہ ہے۔ [مسلم: 1007]

11. سبحان الله کہنا صدقہ ہے۔ [مسلم: 1007]

12. الحمدلله کہنا صدقہ ہے۔ [مسلم: 1007]

13. الله اکبر کہنا صدقہ ہے۔ [مسلم: 1007]

14. استغفرالله کہنا صدقہ ہے۔ [مسلم: 1007]

15. نیکی کا حکم دینا صدقہ ہے۔ [مسلم: 1007]

16. برائی سے روکنا صدقہ ہے۔ [مسلم: 1007]

17. ثواب کی نیت سے اپنے گھر والوں پر خرچ کرنا صدقہ ہے۔ [بخاری: 55]

18. دو لوگوں کے بیچ انصاف کرنا صدقہ ہے۔ [بخاری: 2518]

19. کسی آدمی کو سواری پر بیٹھانا یا اس کا سامان اٹھا کر سواری پر رکھوانا صدقہ ہے ۔ [بخاری: 2518]

20. اچھی بات کہنا صدقہ ہے۔ [بخاری: 2589]

21. نماز کے لئے چل کر جانے والا ہر قدم صدقہ ہے۔ [بخاری: 2518]

22. راستے سے تکلیف دہ چیز ہٹانا صدقہ ہے۔ [بخاری: 2518]

23. خود کھانا صدقہ ہے۔ [نسائی - کبری: 9185]

24. اپنے بیٹے کو کھلانا صدقہ ہے۔ [نسائی - کبری: 9185]

25. اپنی بیوی کو کھلانا صدقہ ہے۔ [نسائی - کبری: 9185]

26. اپنے خادم کو کھلانا صدقہ ہے۔ [نسائی - کبری: 9185]

27. کسی مصیبت زدہ حاجت مند کی مدد کرنا صدقہ ہے۔ [نسائی: 253]

28. اپنے بھائی سے مسکرا کر ملنا صدقہ ہے۔ [ترمذی: 1963]

29. پانی کا ایک گھونٹ پلانا صدقہ ہے۔ [ابو یعلی: 2434]

30. اپنے بھائی کی مدد کرنا صدقہ ہے۔ [ابو یعلی: 2434]

31. ملنے والے کو سلام کرنا صدقہ ہے۔ [ابو داﺅد: 5243]

32. آپس میں صلح کروانا صدقہ ہے۔ [بخاری - تاریخ: 259/3]

33. تمہارے درخت یا فصل سے جو کچھ کھائے وہ تمہارے لئے صدقہ ہے۔ [مسلم: 1553]

34. بھوکے کو کھانا کھلانا صدقہ ہے۔ [بیہقی - شعب: 3367]

35. پانی پلانا صدقہ ہے۔ [بیہقی - شعب: 3368]

36. دو مرتبہ قرض دینا ایک مرتبہ صدقہ دینے کے برابر ہے۔ [ابن ماجہ: 3430]

37. کسی آدمی کو اپنی سواری پر بٹھا لینا صدقہ ہے۔ [مسلم: 1009]

38. گمراہی کی سر زمین پر کسی کو ہدایت دینا صدقہ ہے۔ [ترمذی: 1963]

39. ضرورت مند کے کام آنا صدقہ ہے۔ [ابن حبان: 3368]

40. علم سیکھ کر مسلمان بھائی کو سکھانا صدقہ ہے۔ [ابن ماجہ: 243]
_صرف آپ ہی پڑھ کر آگے نہ بڑھ جائیں بلکہ یہ تحریر صدقہ جاریہ ہے ، شیئر کرکے باقی احباب تک پہنچائیے ، شکریہ, اس میں آپ کا بمشکل ایک لمحہ صرف ہو گا لیکن ہو سکتا ہے اس ایک لمحہ کی اٹھائی ہوئی تکلیف سے آپ کی شیئر کردہ تحریر ہزاروں لوگوں کے لیے سبق آموز ثابت ہو .._
*جزاک اللہ خیرا کثیرا🤲...*

14/01/2026

یورپین سی وی کیا ہوتی ہے؟
یورپین سی وی وہ سی وی ہوتی ہے جو یورپ کی یونیورسٹیوں اور بین الاقوامی اسکالرشپس کے لیے قابلِ قبول سمجھی جاتی ہے۔ یہ عام پاکستانی سی وی سے مختلف ہوتی ہے کیونکہ اس میں سادگی، وضاحت اور تعلیمی صلاحیت کو زیادہ اہمیت دی جاتی ہے۔
یورپین سی وی کی خاص باتیں
یورپین سی وی عموماً ایک یا دو صفحات پر مشتمل ہوتی ہے۔
اس میں غیر ضروری ذاتی معلومات شامل نہیں کی جاتیں۔
ڈیزائن سادہ اور پروفیشنل رکھا جاتا ہے۔
تعلیم، مہارتیں اور سیکھنے کی صلاحیت کو نمایاں کیا جاتا ہے۔
یہ فریش امیدواروں کے لیے بھی موزوں ہوتی ہے۔
یورپین سی وی میں کیا شامل نہیں ہوتا؟
قومی شناختی کارڈ یا پاسپورٹ نمبر
والد کا نام
مذہب یا ازدواجی حیثیت
لمبے پیراگراف
بھاری رنگ اور ڈیزائن
یورپین سی وی کا درست طریقہ
سب سے اوپر نام اور رابطے کی معلومات دی جاتی ہیں۔
اس کے بعد مختصر تعارف لکھا جاتا ہے جس میں تعلیمی پس منظر اور مستقبل کا ہدف بتایا جاتا ہے۔
تعلیم کی تفصیل درج کی جاتی ہے۔
مہارتیں واضح انداز میں لکھی جاتی ہیں۔
کورسز یا سرٹیفکیٹس شامل کیے جاتے ہیں۔
آخر میں زبانوں اور حوالہ جات کا ذکر کیا جاتا ہے۔
اگر تجربہ نہ ہو تو؟
یورپ میں صرف تجربہ نہیں دیکھا جاتا بلکہ امیدوار کی تعلیمی قابلیت، سیکھنے کی لگن اور مستقبل کے منصوبے کو بھی اہم سمجھا جاتا ہے۔ اسی لیے فریش طلبہ بھی اسکالرشپس کے لیے اہل ہوتے ہیں۔
سی وی اور موٹیویشن لیٹر
سی وی اور موٹیویشن لیٹر دو الگ دستاویزات ہوتے ہیں۔
سی وی میں تعلیم اور مہارتیں لکھی جاتی ہیں جبکہ موٹیویشن لیٹر میں یہ بتایا جاتا ہے کہ آپ اسکالرشپ کیوں حاصل کرنا چاہتے ہیں اور آگے کا مقصد کیا ہے۔
اگر آپ یورپی معیار کے مطابق سی وی یا موٹیویشن لیٹر بنوانا چاہتے ہیں تو
ان باکس میں رابطہ کریں۔

11/01/2026

جس کو نماز کا ترجمہ و تشریح نہیں آتی اس کا نماز میں زیادہ دل نہی لگتا اسکو پتہ نہی ہوتا وہ کیا پڑھ رہا ھے آئیں نماز سیکھیں اور دوسروں کو سکھائیں....!

#ثـنــــاء
سُبْحَانَکَ اللّٰهُمَّ وَبِحَمْدِکَ، وَتَبَارَکَ اسْمُکَ وَتَعَالٰی جَدُّکَ، وَلَا اِلٰهَ غَيْرُکَ.
اے ﷲ! ہم تیری پاکی بیان کرتے ہیں، تیری تعریف کرتے ہیں، تیرا نام بہت برکت والا ہے، تیری شان بہت بلند ہے اور تیرے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں.

#تعـــــــوذ
أَعُوْذُ بِاﷲِ مِنَ الشَّيْطٰنِ الرَّجِيْمِ.
میں شیطان مردود سے اللہ کی پناہ مانگتا / مانگتی ہوں

#تســـــمیہ
بِسْمِ اﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ.
ﷲ کے نام سے جو نہایت مہربان ہمیشہ رحم فرمانے والا ہے


الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَO الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِO مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِO إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُO اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَO صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْO غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلا الضَّالِّينَO
*تمام خوبیاں, تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں جو تمام جہانوں کی پرورش فرمانے والا ہے, نہایت مہربان بہت رحم فرمانے والا ہے, روزِ جزا کا مالک ہے, ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور ہم تجھ ہی سے مدد چاہتے ہیں, ہمیں سیدھا راستہ دکھا, ان لوگوں کا راستہ جن پر تو نے انعام فرمایا, ان لوگوں کا نہیں جن پر غضب کیا گیا ہے اور نہ (ہی) گمراھوں کا.


قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌO اللَّهُ الصَّمَدُO لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدْO وَلَمْ يَكُن لَّهُ كُفُوًا أَحَدٌO
آپ فرما دیجئے ک: وہ ﷲ ھے جو یکتا ہے, ﷲ سب سے بے نیاز، سب کی پناہ اور سب پر فائق ہے, نہ اس سے کوئی پیدا ہوا ہے اور نہ ہی وہ پیدا کیا گیا ہے اور نہ ہی اس کا کوئی ہمعسر ہے.

#رکـــــــوع
سُبْحَانَ رَبِّیَ الْعَظِيْمِ.
پاک ہے میرا پروردگار عظمت والا.

#قـــــومہ
سَمِعَ اﷲُ لِمَنْ حَمِدَهُ.
ﷲ تعالیٰ نے اس بندے کی بات سن لی جس نے اس کی تعریف کی.

رَبَّنَا لَکَ الْحَمْدُ.
اے ہمارے رب ! تمام تعریفیں تیرے لیے ہیں.

#سجـــــــدہ
سُبْحَانَ رَبِّیَ الْأَعْلَی.
پاک ہے میرا پروردگار جو بلند تر ہے.

#تشـــــــہد
التَّحِيَّاتُ ِﷲِ وَالصَّلَوٰتُ وَالطَّيِّبَاتُ، اَلسَّلَامُ عَلَيْکَ أَيُّهَا النَّبِیُّ وَرَحْمَةُ اﷲِ وَبَرَکَاتُهُ، اَلسَّلَامُ عَلَيْنَا وَعَلَی عِبَادِ اﷲِ الصّٰلِحِيْنَ. أَشْهَدُ أَنْ لَّا اِلٰهَ إِلَّا اﷲُ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُوْلُهُ.
تمام قولی، فعلی اور مالی عبادتیں ﷲ ہی کے لیے ہیں، اے نبی! آپ پر سلام ہو اور ﷲ کی رحمت اور برکتیں ہوں، ہم پر اور ﷲ کے تمام نیک بندوں پر بھی سلام ہو، میں گواہی دیتا ہوں کہ ﷲ کے سوا کوئی معبود نہیں اور میں گواہی دیتا ہوں کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم, اللہ کے بندے اور اس کے رسول ہیں.

#درودِ_اِبــــراہیـمی
حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دو، تین یا چار رکعت والی نماز کے قعدہ اخیرہ میں ہمیشہ درودِ ابراہیمی پڑھتے جو درج ذیل ہے:
اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی آلِ مُحَمَّدٍ، کَمَا صَلَّيْتَ عَلَی إِبْرَاهِيْمَ وَعَلَی آلِ إِبْرَاهِيْمَ، إِنَّکَ حَمِيْدٌ مَّجِيْدٌ.
اَللّٰهُمَّ بَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی آلِ مُحَمَّدٍ، کَمَا بَارَکْتَ عَلَی إِبْرَاهِيْمَ وَعَلَی آلِ إِبْرَاهِيْمَ، إِنَّکَ حَمِيْدٌ مَّجِيْدٌ.
اے ﷲ! رحمتیں نازل فرما حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر اور ان کی آل پر، جس طرح تونے رحمتیں نازل کیں حضرت ابراہیم علیہ السلام پر اور ان کی آل پر، بے شک تو تعریف کا مستحق بڑی بزرگی والا ہے.
اے ﷲ! تو برکتیں نازل فرما حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر اور ان کی آل پر، جس طرح تونے برکتیں نازل فرمائیں حضرت ابراہیم علیہ السلام پر اور ان کی آل پر، بے شک تو تعریف کا مستحق بڑی بزرگی والا ہے.


درود شریف کے بعد یہ دعا پڑھیں :
رَبِّ اجْعَلْنِیْ مُقِيْمَ الصَّلٰوةِ وَمِنْ ذُرِّيَّتِیْ رَبَّنَا وَتَقَبَّلْ دُعَآءِo رَبَّنَا اغْفِرْ لِیْ وَلِوَالِدَءَّ وَلِلْمُؤْمِنِيْنَ يَوْمَ يَقُوْمُ الْحِسَابُo
*اے میرے رب! مجھے اور میری اولاد کو نماز قائم رکھنے والا بنا دے، اے ہمارے رب! اور تو میری دعا قبول فرما لے، اے ہمارے رب! مجھے بخش دے اور میرے والدین کو (بخش دے) اور دیگر سب مومنوں کو بھی، جس دن حساب قائم ہوگا...

تحــــریری غلطــی ہو گئــی ہو
تـــو معـــذرت خـــــواہ ہـوں

Ameen
10/01/2026

Ameen

Like & follow for more learning
09/01/2026

Like & follow for more learning

💯 سچائی_اور_خاموشی 😶حضرت لقمان حکیم رضی اللہ عنہ کا جسمانی رنگ کالا تھا، ہونٹ بڑے تھے۔ اس کے با وجود جب خطاب کرتے تو ایک...
08/01/2026

💯 سچائی_اور_خاموشی 😶

حضرت لقمان حکیم رضی اللہ عنہ کا جسمانی رنگ کالا تھا، ہونٹ بڑے تھے۔ اس کے با وجود جب خطاب کرتے تو ایک بڑا مجمع اکٹھا ہو جاتا۔ مجمع پر سحر طاری ہوجاتا، الفاظ کی خوبصورتی سے لوگ دنگ رہ جاتے۔

ایک بار ایک مجلس سے نصیحت کر رہے تھے۔ ایک شخص آیا اور کہنے لگا :
کیا آپ وہی ہیں، جو میرے ساتھ بکریاں چرایا کرتا تھا ؟

حضرت لقمان حکیم نے جواب دیا :
ہاں ، میں وہی ہوں۔

اس آدمی نے پوچھا :

آپ کو کس خوبی نے اس مقام بلند تک پہنچایا؟
حضرت لقمان رضی اللہ عنہ نے جواب دیا:

بات کی سچائی
اور بے کار (فضول) کی باتوں سے خاموشی نے

بعض لوگ تعریف سن کر فوراً بدل جاتے ہیں، اور بعض تنقید سن کر بھی اپنی ساخت محفوظ رکھتے ہیں۔ فرق صرف برداشت کا نہیں، خود آ...
07/01/2026

بعض لوگ تعریف سن کر فوراً بدل جاتے ہیں، اور بعض تنقید سن کر بھی اپنی ساخت محفوظ رکھتے ہیں۔ فرق صرف برداشت کا نہیں، خود آگاہی کا ہوتا ہے۔ جو خود کو جان لیتا ہے، وہ نہ تعریف سے پھولتا ہے نہ اعتراض سے ٹوٹتا ہے، وہ دونوں کو معلومات سمجھ کر آگے رکھ دیتا ہے۔🌼🌼

07/01/2026

Saltiest Lake

The Dead Sea is also known as the Sea of Salt.

Basin countries are Israel, Jordan, and Palestine.

The Dead Sea is located in the Asia continent.

Address

Sahiwal

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Nasir Creation posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Nasir Creation:

Share