Monthly Nawa e Qalam

Monthly Nawa e Qalam ادارہ ہم لکھاری ہیں کے زیر اہتمام شائع ہونے والا ایک آن لائن رسالہ جس میں آپ کو کچھ منفرد ملے گا۔

صحبتیں اثر رکھتی ہیںیہ بات ہم مانتے ہیں کہ جس کے ساتھ ہم زیادہ رہتے ہیں اسی کا رنگ اپنا لیتے ہیں رہنا صرف ایک طرح سے نہی...
28/01/2025

صحبتیں اثر رکھتی ہیں
یہ بات ہم مانتے ہیں کہ جس کے ساتھ ہم زیادہ رہتے ہیں اسی کا رنگ اپنا لیتے ہیں رہنا صرف ایک طرح سے نہیں ہوتا کئی لوگ تو سالوں ایک دوسرے کے ساتھ رہ کر بھی بد رنگے رہتے ہیں ابوجہل کو کوئی رنگ نہیں چڑھتا
رنگ چڑھتا ہے خوشبو سے جب انسان کی چاہ مجسم ہوتی ہے تو اس کی خوشبو کا طلسم اسے بدلنے لگتا ہے
تو مطلب صحبت کا اثر ”چاہ“ سے ہوتا ہے کہ انسان کیا چاہتا ہے ابوجہل بھی اکیلا نہ تھا کیوں کہ چاہتوں کے دو گروہ ہوتے ہیں ایک جو خیر چاہتا ہے دوسرا جسے برائی سے غرض ہوتی ہے
دور کوئی بھی ہو انسان جاتا اسی طرف ہے جہاں وہ جانا چاہتا ہے ہاں صحبتیں بدل جاتی ہیں جیسے آج کے دور میں موبائل بھی یہ کام کرتا ہے یہ بھی ہمارا سرکل ہے ہماری چاہتوں کے پل پل بدلتے رنگوں کا عکاس
سکرول کرتے ہم نے جہاں چاہا وہیں ٹھہر گئے ہم نے چند پل کو اس منظر کو اپنا ساتھی بنا لیا
غیر محسوس انداز سے دماغ کی چاہتوں کی ٹرانسفارمیشن سوچ اور نظریے کی تبدیلی ایسی سوچ کی جو کچے دھاگے سے بنی گئی ہو مکڑی کے جالے جیسی
جالے ہمیشہ کمزور نہیں ہوتے کبھی کبھی یہ آنکھ کی بینائی چھین لیتے ہیں اور غار کا راہ بند کر دیتے ہیں تب یہ اہم ہے کہ غار میں کون ہے اگر نیکی ہو گی تو روشنی اندر سے پھوٹے گی جو صدیق رضی اللہ عنہ کے عمل سے پھوٹی اور غار کو ایسا روشن کر گئی کہ وہ آج تک روشن ہے
لیکن اگر اندر روشنی نہ ہو تو غار میں کئی سوراخ ہوتے ہیں جہاں سے زہریلے ناگ گھس آتے ہیں ان کی چاہ جو بھی ہو لیکن کام ایک ہی ہے ڈسنا
سنو صحبتیں وہ روشن ہوتی ہیں جو غار کا منہ بند ہونے پہ اس کے سوراخوں سے زہر چوس کر تمہیں محفوظ رکھیں
ہم میں سے ہر کوئی صدیق کا دل رکھتا ہے اگر اس کی چاہ محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم ہوں

اللہ پاک نے انسان کو غوروفکر کی دعوت دی کہ اس کی اپنی ذات کے سوا کوئی آئینہ نہیںوہ آئینہ جس میں اگر وہ دیکھنا سیکھ لے تو...
27/01/2025

اللہ پاک نے انسان کو غوروفکر کی دعوت دی کہ اس کی اپنی ذات کے سوا کوئی آئینہ نہیں
وہ آئینہ جس میں اگر وہ دیکھنا سیکھ لے تو اپنی ذات سے آشنائی کے ساتھ وہ مالک کی ذات کو بھی پہچاننے لگتا ہے وہ اس دنیا جو سراب فریب اور خواب ہے اس فریب میں بھی حق کی حقیقت سے آگاہ ہو جاتا ہے
اس سفر میں وہ اپنی ہی ذات کے کئی عکس دیکھتا ہے کسی کو مان لیتا ہے اور کسی سے انکار کر دیتا ہے
اپنی ذات کے کسی عکس سے انکار درحقیقت اپنا ہی انکار ہے اور اپنا انکار مالک کا انکار ہے
مجھے محسوس ہوتا ہے ابلیس کے ساتھ بھی یہی ہوا وہ اپنی ذات کے اس پہلو کو مان ہی نہ سکا کہ وہ کسی سے کم درجہ ہو سکتا ہے ایک مخلوق کی دوسری پر فوقیت سب سے بڑی آزمائش ہے
اس کی تقسیم پر سوال اٹھانا سب سے بڑی بدبختی
نایاب ہے وہ دن جو آپ پہ ایسا سورج طلوع کرے کہ سوچ کے نئے در کھول دے
سلامت رہیں اللہ کریم اپنا کرم رکھے آمین ثم آمین

Address

Sahiwal

Telephone

+3236857504

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Monthly Nawa e Qalam posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Monthly Nawa e Qalam:

Share