03/01/2025
ایل آر بی ٹی نے (بی ایم زیڈ-سی بی ایم انٹرنیشنل کے مالی تعاون ) ڈسٹرکٹ هیلتھ اتھارٹی رحیم یار خان کے اشتراک سے دیہی مرکز صحت بھونگ میں آنکھوں کے کلینک کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا یے۔ جس کا افتتاح سردار رئیس نبیل احمد ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب اور ڈاکٹر غضنفر شفیق چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی رحیم یار خان نے کیا۔کلینک میں بی ایم زیڈ سی بی ایم انٹرنیشنل کے معالی تعاون سے مریضوں کی آنکھوں کے معائنے کے لیے جدید قسم کی مشینری فراہم کی گئی ہیں جس کے ذریعے ہسپتال میں آنے والے تمام مریضوں کی آنکھوں کی تمام بیماریوں کی تشخیص، علاج معالجے کی تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی۔