منگل ویلفیئر یونین ضلع کرم

منگل ویلفیئر یونین ضلع کرم The aim of Mangal welfare Union is to unite and then to serve the people of the area and to help helpless people such as orphans, widows and poor.

18/06/2026

خبر غم

آج جب یہ پوسٹ سامنی آئی تو دل خون کے آنسو رونے لگا کہ چار سال پورے ہوئے مگر ملک صاحپ کے قاتل آزاد گھوم رہے ہیں
13/06/2026

آج جب یہ پوسٹ سامنی آئی تو دل خون کے آنسو رونے لگا کہ چار سال پورے ہوئے مگر ملک صاحپ کے قاتل آزاد گھوم رہے ہیں

ملک معین خان منگل کا اپنے بڑے بھائی شہید ملک مومن خان منگل کے بارے میں تحریر دیکھ کر انتہائی افسوس ہوا چار سال پورے ہونے کو ہیں اور ملک مومن خان منگل شہید کے گھر والوں کو انصاف نہیں ملا

شہید ملک مومن حان منگلؒ: امن و استحکام کا چراغ جو بجھ گیا

دل بے حد غمگین اور آنکھیں اشکبار ہیں جب 15 جون 2022 کا وہ سیاہ دن یاد آتا ہے۔ اس دن دیہاڑے، اہلِ تشیع علاقے کے گاؤں ٹوپکی میں، میرے محترم بھائی قومی مشر، شہید ملک مومن حان منگلؒ کو بے دردی سے شہید کر دیا گیا۔ یہ واقعہ میری زندگی کا سب سے زیادہ دل دہلا دینے والا اور ناقابلِ بیان حادثہ ہے، جس کا درد الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں۔

شہید ملک مومن حان منگلؒ صرف ایک نام نہیں، بلکہ ایک سوچ، ایک مشن اور ایک کردار کا نام تھے۔ وہ میری زندگی میں ایک ایسے بھائی اور رہنما کی حیثیت رکھتے تھے جن کی ہر بات اور ہر عمل سے امن، بھائی چارے اور استحکام کی خوشبو آتی تھی۔ انہوں نے ہمیشہ نفرت اور تعصب کے بجائے محبت، رواداری اور اتحاد کا درس دیا۔ ان کا ماننا تھا کہ قومیں بندوق سے نہیں، عدل و انصاف اور باہمی احترام سے مضبوط ہوتی ہیں۔

وہ ہر مشکل میں اپنے لوگوں کے ساتھ کھڑے ہوتے، مظلوم کی آواز بنتے اور پرامن جدوجہد کے ذریعے مسائل کے حل پر یقین رکھتے تھے۔ ان کی شخصیت میں سچائی، بہادری اور دوسروں کے درد کو اپنا درد سمجھنے کا جذبہ کوٹ کوٹ کر بھرا تھا۔ ان کا خواب تھا کہ منگل قوم اور پورا علاقہ امن و سلامتی کا گہوارہ بنے، جہاں ہر انسان عزت و وقار کے ساتھ زندگی گزار سکے۔

آج جب وہ ہمارے درمیان نہیں رہے، تو دل پر ایک گہرا خلا محسوس ہوتا ہے۔ ان کی شہادت پر ہم گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔ یہ صرف ایک فرد کا نقصان نہیں، بلکہ امن و استحکام کے ایک سچے علمبردار کا چلے جانا ہے۔

ہم اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہیں کہ وہ شہید ملک مومن حان منگلؒ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کی قبر کو نور سے منور کرے، اور لواحقین کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔ آمین۔

ان کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔ ہم عہد کرتے ہیں کہ ان کے امن و اتحاد کے مشن کو آگے بڑھائیں گے اور ان کی یاد کو ہمیشہ اپنے دلوں میں زندہ رکھیں گے۔
Malik Momin Khan

کل ایک بیان سامنے آیا جس میں ایک شخص نے ٹمٹو کلے کے نئے نام "منگل آباد" کے حوالے سے یہ دعویٰ کیا کہ یہ علاقہ انہوں نے جی...
09/06/2026

کل ایک بیان سامنے آیا جس میں ایک شخص نے ٹمٹو کلے کے نئے نام "منگل آباد" کے حوالے سے یہ دعویٰ کیا کہ یہ علاقہ انہوں نے جیت لیا ہے۔ ہم اس بیان کی تردید کرتے ہیں

حقیقت یہ ہے کہ نہ تو کوئی ایسی فتح حاصل کی گئی ہے اور نہ ہی اس دعوے میں کوئی صداقت موجود ہے۔ اصل صورتحال اس کے برعکس ہے۔ سب سے پہلے، اسی شخص کی جانب سے مسجد کی تعمیرات میں رکاوٹیں ڈالی گئیں، جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ وہ دینی اور اجتماعی اقدار کا مخالف رویہ رکھتا ہے۔

دوسری اہم بات یہ ہے کہ منگل قبیلے کے خلاف مسلسل تعصب اور مخالفت کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔ ہر سطح پر رکاوٹیں کھڑی کی جا رہی ہیں، چاہئے وہ تعمیراتی ہوں یا سماجی، اور یہ سب اقدامات منگل قبیلے کے خلاف بدنیتی کی عکاسی کرتے ہیں۔

ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ منگل قبیلہ اپنے علاقے، اپنی شناخت اور اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے متحد ہیں۔ کسی بھی قسم کے جھوٹے دعوے یا پروپیگنڈے سے حقیقت کو نہیں بدلا جا سکتا۔

لہٰذا، عوام سے اپیل ہے کہ وہ ایسے بے بنیاد بیانات پر یقین نہ کریں اور ہمیشہ حقائق اور سچائی کا ساتھ دیں۔

إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَپیرادین کے بھائی ایاض کے والد، حاجی ملک حکم دین، حاجی رخم دین، حاجی خالق دین،...
09/06/2026

إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ

پیرادین کے بھائی ایاض کے والد، حاجی ملک حکم دین، حاجی رخم دین، حاجی خالق دین، حاجی خیر دین، صاحب دین اور خبیب دین کے چچا زاد بھائی، سید کریم منگل (لنڈیوان والا) وفات پا گئے ہیں۔

مرحوم کی نمازِ جنازہ آج بروز منگل، 9 جون 2026ء، بعد نمازِ عصر شام 6:30 بجے کوہاٹ، راولپنڈی روڈ، محمد نگر چوک، پولیس چوکی کے ساتھ واقع قبرستان میں ادا کی جائے گی۔

تمام عزیز و اقارب، دوست احباب اور اہلِ علاقہ سے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور نمازِ جنازہ میں شرکت کی درخواست ہے۔

اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔

09/06/2026
إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَانتہائی افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ شفیع صبدار اور کلیم خان کی بہن، جبک...
09/06/2026

إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
انتہائی افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ شفیع صبدار اور کلیم خان کی بہن، جبکہ ریاض، عبدالعزیز اور زبیت کی والدہ محترمہ انتقال فرما گئی ہیں۔

مرحومہ کی نمازِ جنازہ آج بتاریخ 9 جون 2026 بوقت 1:00 بجے دوپہر درانی بائی پاس قبرستان میں ادا کی جائے گی۔

تمام عزیز و اقارب سے شرکت اور مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کی درخواست ہے۔
اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند کرے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔

الحمدللہ، آج بروز 08 جون 2026 منگل ویلفیئر یونین ضلع کوہاٹ کی کابینہ کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں نگران کمیٹی نے اپن...
08/06/2026

الحمدللہ، آج بروز 08 جون 2026 منگل ویلفیئر یونین ضلع کوہاٹ کی کابینہ کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں نگران کمیٹی نے اپنی ذمہ داریوں کے دوران ہونے والے تمام مالی و انتظامی معاملات اور مکمل حساب کتاب نئی کابینہ کے حوالے کر دیا۔ یہ عمل باہمی اعتماد، شفافیت اور تنظیمی اصولوں کے مطابق مکمل کیا گیا۔

ہم نگران کمیٹی کی خدمات اور کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں اور نئی کابینہ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ ہمیں اپنی قوم اور انسانیت کی بہتر خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

🤝 شفافیت | امانت داری | خدمت

منجانب: منگل ویلفیئر یونین ضلع کوہاٹ









Address

Sadda
26000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when منگل ویلفیئر یونین ضلع کرم posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share