15/04/2025
آج مورخہ 15-04-2025 کو جناب ڈائریکٹر جنرل PAMRA پنجاب لاہور کی ہدایات کے مطابق جناب ایگزیکٹو آفیسر چوہدری تنویر حیدر سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی رینالہ خورد نے اپنے سٹاف کے ہمراہ غلہ منڈی وسبزی منڈی 10/GD کوہلہ اوکاڑا کا وزٹ کیا۔ البریرہ ڈویلپر کہ مینجنگ ڈائریکٹر جناب پنوں خان لشاری نے مذکورہ منڈی کے بارے میں جناب ایگزیکٹو آفیسر چوہدری تنویر حیدر کو مکمل بریفنگ دی۔ منڈی میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری تھے۔ جناب ایگزیکٹو آفیسر چوہدری تنویر حیدر نےالبریرہ ڈویلپر کہ مینجنگ ڈائریکٹر جناب پنوں خان لشاری کومذکورہ منڈی میں تمام ترقیاتی کام جلد از جلد مکمل کرنے اور منڈی کو فنکشنل کرنے کی ہدایات جاری کی۔