Mehrab e Umeed Foundation

Mehrab e Umeed Foundation Zaroorat Mand ki Zaroorat Puri Karny Ma Hamara Sath Dain

🌙 جمعہ مبارک 🌙اللہ تعالیٰ ہمارے دلوں کو اپنے ذکر سے منور فرمائے، ہماری دعائیں قبول فرمائے اور ہمیں ہمیشہ نیکی، اخلاص اور...
02/10/2026

🌙 جمعہ مبارک 🌙

اللہ تعالیٰ ہمارے دلوں کو اپنے ذکر سے منور فرمائے، ہماری دعائیں قبول فرمائے اور ہمیں ہمیشہ نیکی، اخلاص اور خدمتِ خلق کی توفیق عطا فرمائے۔ 🤲
آئیں، اس بابرکت دن کسی ضرورت مند کے لیے آسانی کا سبب بنیں۔

اللہ پاک ہماری چھوٹی سی کوشش کو بھی اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔ آمین ❤️

محرابِ اُمید فاؤنڈیشن
آئیں ضرورت مند کی ضرورت پوری کرنے میں ہمارا ساتھ دیں۔

🌸 محرابِ اُمید فاؤنڈیشن 🌸📚 کیس نمبر  #107/20ارجنٹ مدد برائے سکول فیسمطلوبہ مدد: 6,000 روپےایک محنت کش فیملی جو پانچ افرا...
29/09/2026

🌸 محرابِ اُمید فاؤنڈیشن 🌸

📚 کیس نمبر #107/20

ارجنٹ مدد برائے سکول فیس

مطلوبہ مدد: 6,000 روپے

ایک محنت کش فیملی جو پانچ افراد پر مشتمل ہے — میاں، بیوی، دو بیٹیاں اور ایک بیٹا — ایک کمرے کے کرائے کے گھر میں رہائش پذیر ہے۔

والد صاحب صدر کے ایک ہوٹل میں ویٹر کی حیثیت سے کام کرتے ہیں اور تقریباً 1,000 روپے یومیہ اجرت حاصل کرتے ہیں۔

👧 ایک بیٹی آٹھویں جماعت اور دوسری چوتھی جماعت میں زیرِ تعلیم ہے، دونوں سرکاری سکول میں پڑھتی ہیں۔

👦 جبکہ بیٹے کا داخلہ F.G School Mehfooz Road, Taxila Stand میں چھٹی جماعت کے لیے کروایا گیا ہے، جہاں وہ یکم اکتوبر سے سیکنڈ شفٹ میں تعلیم حاصل کرے گا۔

اس محنت کش فیملی کے لیے ایک ساتھ سکول فیس ادا کرنا مشکل ہو رہا ہے۔ سکول کی فیس تقریباً 4,630 روپے ہے، جبکہ بچے کے لیے کاپیاں اور دو پین بھی درکار ہیں، جن کی لاگت تقریباً 1,400 روپے ہے۔

💝 کل مطلوبہ مدد: 6,000 روپے

ہم چاہتے ہیں کہ صرف مالی مشکل کی وجہ سے اس بچے کی تعلیم متاثر نہ ہو۔

آپ چاہیں تو:
✅ خود فیملی کے ساتھ جا کر فیس جمع کروا سکتے ہیں
✅ براہِ راست فیملی کو سپورٹ کر سکتے ہیں
✅ یا دیگر ممبران کے ساتھ مل کر اجتماعی طور پر اس بچے کی فیس، کاپیاں اور پین کا انتظام کر سکتے ہیں۔

آئیں، مل کر ایک محنت کش فیملی کے بچے کی تعلیم کا راستہ آسان بنائیں۔
آپ کی چھوٹی سی مدد کسی بچے کے تعلیمی سفر کو جاری رکھنے کا سبب بن سکتی ہے۔ 🤲❤️

━━━━━━━━━━━━━━

💳 Donation Details

Bank: Soneri Bank Limited
Account Title: Mehrab-e-Umeed Foundation
Account No: 20015430312
IBAN: PK07SONE0047120015430312

📞 Contact: 0322-9053365

🏢 Office Address:
Office No. F-210, 1st Floor, City Center, Bank Road, Rawalpindi

محرابِ اُمید فاؤنڈیشن
آئیں ضرورت مند کی ضرورت پوری کرنے میں ہمارا ساتھ دیں۔ 🤝

27/09/2026

الحمدللہ ❤️ Case #107/08 – A New Roof, A New Hope

شدید بارش کے باعث اس سفید پوش خاندان کے گھر کی ایک چھت گر گئی تھی، جس کے بعد یہ خاندان ایک مشکل صورتحال سے گزر رہا تھا۔

الحمدللہ، Mehrab-e-Umeed Foundation اور ہمارے معزز ممبران و ڈونرز کے تعاون سے اس خاندان کے 12×16 فٹ کے کمرے کی ایک نئی چھت مکمل تعمیر کروا دی گئی ہے۔ 🏠❤️

🏠 Support Provided by Mehrab-e-Umeed Foundation

اس تعمیراتی کام پر کل 80,000 روپے خرچ آئے، جس میں فاؤنڈیشن کی جانب سے درج ذیل سامان اور خدمات فراہم کی گئیں:

🔹 2 Girders
🔹 250 Bricks
🔹 11 Steel Flat Bars
🔹 Complete Roofing Material
🔹 Complete Labour Cost

الحمدللہ! 🤲
آج اس خاندان کے پاس ایک محفوظ چھت موجود ہے۔ یہ صرف تعمیراتی کام نہیں، بلکہ ایک ضرورت مند اور خوددار خاندان کے لیے تحفظ، سکون اور نئی امید کی ایک کوشش ہے۔ ❤️

ہم Mehrab-e-Umeed Foundation کے تمام ممبران، ڈونرز اور معاونین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اس نیک کام میں اپنا حصہ ڈالا۔

آپ کا تعاون کسی کے لیے صرف مدد نہیں، بلکہ کسی کے گھر میں امید، سکون اور زندگی کی ایک نئی شروعات بن سکتا ہے۔ ❤️

🤝 Support Our Welfare Work

MEHRAB-E-UMEED FOUNDATION
محرابِ اُمید فاؤنڈیشن — آئیں ضرورت مند کی ضرورت پوری کرنے میں ہمارا ساتھ دیں۔

🏦 Donation Account:
Soneri Bank Limited
Account Title: Mehrab-e-Umeed Foundation
IBAN: PK07SONE0047120015430312
Account No: 20015430312
Branch Code: 0471
Branch: Railway Workshop Road, Rawalpindi

🌐 Website: mehrabeumeedfoundation.com

📍 Office:
Office No. F-210, 1st Floor, City Center, Bank Road, Rawalpindi

اگر آپ بھی کسی ضرورت مند خاندان کی مدد میں ہمارا ساتھ دینا چاہتے ہیں تو اپنی استطاعت کے مطابق تعاون کریں۔ 🤲❤️

آپ کا چھوٹا سا تعاون، کسی کے لیے بہت بڑی امید بن سکتا ہے۔

27/09/2026

🌙 ایمان مضبوط ہو تو شیطان کمزور ہو جاتا ہے

جب دل میں اللہ تعالیٰ پر پختہ یقین ہو، زندگی اللہ اور اس کے رسول ﷺ کے احکامات کے مطابق گزارنے کی کوشش ہو، اور انسان ہر معاملے میں اپنے رب کی طرف رجوع کرے، تو شیطان کے وسوسے انسان کو آسانی سے اپنے راستے سے نہیں ہٹا سکتے۔

شیطان کا کام وسوسہ ڈالنا ہے، مگر مومن کا ہتھیار ایمان، نماز، ذکرِ الٰہی، قرآن اور اللہ پر توکل ہے۔ 🤍

آئیے اپنے ایمان کو مضبوط کریں، اللہ کے احکامات پر عمل کی کوشش کریں اور شیطان کے وسوسوں سے بچنے کے لیے اللہ کی پناہ مانگتے رہیں۔

اللہ تعالیٰ ہمیں مضبوط ایمان، نیک عمل اور شیطان کے شر و وسوسوں سے محفوظ فرمائے۔ آمین یا رب العالمین 🤲

محرابِ اُمید فاؤنڈیشن
آئیں ضرورت مند کی ضرورت پوری کرنے میں ہمارا ساتھ دیں۔

🚨 URGENT HELP APPEAL | CASE  #107/18ایک معزز گروپ ممبر، جو اپنی استطاعت کے مطابق ہمیشہ دوسروں کا ساتھ دیتے رہے ہیں، آج خ...
25/09/2026

🚨 URGENT HELP APPEAL | CASE #107/18

ایک معزز گروپ ممبر، جو اپنی استطاعت کے مطابق ہمیشہ دوسروں کا ساتھ دیتے رہے ہیں، آج خود مشکل وقت سے گزر رہے ہیں۔

ایک حادثے میں ان کے پاؤں کی ہڈی ٹوٹ گئی اور ڈاکٹرز نے تقریباً 2 ماہ بیڈ ریسٹ کا مشورہ دیا ہے۔ وہ فی الحال کام کرنے سے قاصر ہیں۔

👨‍👩‍👧‍👧 6 افراد کی فیملی
🏠 کرائے کا گھر
👧 4 بیٹیاں، سب گورنمنٹ اسکول میں زیرِ تعلیم
💰 ضرورت: Rs. 15,000

اس مشکل وقت میں آپ کی چھوٹی سی مدد بھی اس خاندان کے لیے بڑا سہارا بن سکتی ہے۔
آئیں مل کر ان کے گھر کا راشن، کرایہ اور ضروری اخراجات پورے کرنے میں ان کا ساتھ دیں۔ 🤲

🌸 محرابِ اُمید فاؤنڈیشن
آئیں ضرورت مند کی ضرورت پوری کرنے میں ہمارا ساتھ دیں۔

🏦 Donation Account:
Soneri Bank Limited
Account Title: Mehrab-e-Umeed Foundation
Account No: 20015430312
IBAN: PK07SONE0047120015430312

🏢 Office: Office No. F-210, 1st Floor, City Center, Bank Road, Rawalpindi

🌐 mehrabeumeedfoundation.com

محرابِ اُمید فاؤنڈیشن مینجمنٹ کی طرف سے تمام اہل اسلام کو جمعۃ المبارک
25/09/2026

محرابِ اُمید فاؤنڈیشن مینجمنٹ کی طرف سے تمام اہل اسلام کو جمعۃ المبارک

*کیس نمبر  # 107/17**مدد برائے بچی کا نکاح/رخصتی**ٹوٹل مدد...... -/20000**ایک فیملی جو پانچ افراد پر مشتمل ہے دو بہنیں ا...
21/09/2026

*کیس نمبر # 107/17*
*مدد برائے بچی کا نکاح/رخصتی*

*ٹوٹل مدد...... -/20000*

*ایک فیملی جو پانچ افراد پر مشتمل ہے دو بہنیں ایک بھائی اور ماں باپ۔۔۔۔ والد صاحب کسی پراپرٹی کے دفتر میں کک کی نوکری کرتے ہیں جبکہ والدہ لوگوں کے گھروں میں صفائی کا کام کرتی ہے۔۔۔۔ دو بچے پڑھتے ہیں جبکہ تیسری بچی کی شادی کرنی ہے۔*

جس گھر میں بچی شادی ہو کر جا رہی ہے اس فیملی کے حالات بھی کمزور ہی ہیں ان کے پاس بھی سامان رکھنے کی جگہ نہیں ہے دونوں فیملیاں ضرورت زندگی سے نیچے کی زندگی گزار رہی ہیں۔

بیٹی کا نکاح اور رخصتی ایک ہی دن کرنی ہے دونوں فیملیز مالی مسائل کا شکار ہیں گنے چنے 35 سے 40 لوگ دونوں فیملیز کے آرہے ہیں۔۔۔۔ جن میں ان کے بہن بھائی شامل ہیں اس کے علاوہ کوئی بندہ نہیں بلایا۔

*بچی کی والدہ ہمارے پاس آئی تھی بولا کہ ہمارے پاس اتنے پیسے نہیں ہیں کہ ہم بچی کا نکاح کریں نکاح کی فیس ادا کریں اور کچھ معاملات کر کے بچی کو رخصت کریں۔۔۔۔*

*مولوی صاحب کی فیس چائے بسکٹ مٹھائی اور 30 سے 40 ٹینٹ کی کرسیوں پلیٹوں کا خرچہ تقریبا 15000 سے 20000 روپے ہے اگر اپ تمام ممبرز حسب توفیق سپورٹ کریں تو ان کو کچھ نہ کچھ سپورٹ کی جا سکتی ہے۔*

Bank Name: Soneri Bank Limited
Account Title: Mehrab-e-Umeed Foundation
Account No: 20015430312
IBAN: PK07SONE0047120015430312

📞 Contact: 0322-9053365

🏢 Office Address: Office No. F-210, 1st Floor, City Center, Bank Road, Rawalpindi

*کیس نمبر  # 107/16**ارجنٹ مدد برائے بچے کے بازو کا اپریشن**ٹوٹل مدد.....-/15000*ایک فیملی جو 6 افراد پر مشتمل ہے ماں با...
18/09/2026

*کیس نمبر # 107/16*
*ارجنٹ مدد برائے بچے کے بازو کا اپریشن*

*ٹوٹل مدد.....-/15000*

ایک فیملی جو 6 افراد پر مشتمل ہے ماں باپ 3 بیٹے 1 بیٹی۔۔۔۔والد صاحب مزدورں کے ساتھ دہاڑی لگاتے ہیں جبکہ 1 بچہ مدرسے پڑھتا ہے دو بچے نویں اور ساتویں کلاس میں پڑھتے ہیں جبکہ بچی چوتھی کلاس میں پڑھتی ہے۔۔۔

*جو بچہ مدرسے میں پڑھتا ہے وہ چھٹی کے دن گھر آیا بہن بھائی آپس میں کھیلتے ہوئے اس بھائی کو دھکا لگا تو گر گیا جس سے اس کا بازو ٹوٹ گیا۔۔۔۔*

*ڈاکٹروں کے پاس لے کر گئے انہوں نے کہا پلیٹیں ڈلیں گئی الحمدللہ علاج صحت کارڈ پر ہو گیا۔۔۔قسمت خراب تھی بچہ ایک مہینے کی چھٹی کے بعد جب مدرسے گیا تو مدرسے میں وضو کر کے ٹائلوں پر چلتے ہوئے گر گیا جس سے جو پلیٹیں ڈالی تھی وہ ٹوٹ گئی۔۔۔*

ڈاکٹروں نے پھر اپریشن کا کہا اور بولا کہ یہ پلیٹیں نکالنی پڑیں گی ورنہ بچے کا بازو ضائع ہو جائے گا اور اپریشن بھی فوری طور پر کرنا ہوگا جس کا خرچہ تقریبا 40 ہزار روپے آرہا تھا۔

*بچے کے مدرسے والوں نے 10 ہزار روپے کی مدد کی کچھ ان کے پاس جمع پونجی پڑی تھی اور کچھ بہن بھائیوں نے سپورٹ کی تقریبا 25 سے 27 ہزار روپیہ ان کے پاس موجود ہے جبکہ 15 سے 20 ہزار روپے کی ان کو ضرورت ہے۔۔۔۔*

آپ سب کا تعاون درکار ہے تاکہ بچے کا اپریشن ہو سکے اور وہ جلد صحت یاب ہو کر اپنا قرآن پاک حفظ کر سکے.

Bank Name: Soneri Bank Limited

Account Title: Mehrab-e-Umeed Foundation
Account No: 20015430312
IBAN: PK07SONE0047120015430312

📞 Contact: 0322-9053365

🏢 Office Address: Office No. F-210, 1st Floor, City Center, Bank Road, Rawalpindi

رسول کریم ﷺ کا ارشاد گرامی:"جو آدمی مجھ پر ایک مرتبہ درود بھیجے گا، اللہ تعالیٰ اس پر ۱۰ رحمتیں نازل فرمائے گا۔"(صحیح مس...
18/09/2026

رسول کریم ﷺ کا ارشاد گرامی:

"جو آدمی مجھ پر ایک مرتبہ درود بھیجے گا، اللہ تعالیٰ اس پر ۱۰ رحمتیں نازل فرمائے گا۔"

(صحیح مسلم)

​آئیے آج کثرت سے درودِ پاک پڑھنے کا اہتمام کریں۔

کوئی بھی نیک کام آسان بنانے کے لیے محرابِ امید فاؤنڈیشن کا ساتھ دیں۔

*کیس نمبر  # 107/15**ارجنٹ مدد برائے مالی تعاون**ٹوٹل سپورٹ..... -/50000**ایک فیملی جو چھ افراد پر مشتمل ہے جن میں بڑی ب...
16/09/2026

*کیس نمبر # 107/15*
*ارجنٹ مدد برائے مالی تعاون*

*ٹوٹل سپورٹ..... -/50000*

*ایک فیملی جو چھ افراد پر مشتمل ہے جن میں بڑی بیٹی کی شادی ہو چکی ہے اس کے بعد دو بیٹے ہیں اور پھر بیٹی ہے.... اپنے ذاتی گھر میں رہتے ہیں ایک بچہ بھی کام کرتا ہے جبکہ والد بھی دھوبی گھاٹ کا کام کرتا ہے...*

بڑے سے چھوٹا بچہ جس کی عمر تقریبا 15 سے 16 سال ہے اس کو پچھلے کچھ دنوں سے خوراک کی نالی میں درد تھا جس کی وجہ سے وہ ٹھیک سے کھانا وغیرہ نہیں کھا رہا تھا۔۔۔چیک اپ کروانے پر پتہ لگا کہ اس کو فورا کسی بڑے ہسپتال لے جائیں۔۔۔

*ماں باپ فوری طور پر اس کو نوری ہسپتال اسلام آباد لے گئے وہاں سے معلوم ہوا کہ بچے کی خوراک کی نالی میں رسولی ہے اور اس کے اندر کینسر ہے۔*

*ماں باپ بچے کو لے کر لاہور کہ سنٹر ہسپتال گئے ہیں جہاں پر ڈاکٹروں نے بچے کے علاج کا خرچہ 08 لاکھ سے 10 لاکھ روپے بتایا ہے...*

*فیملی مڈل کلاس سے تعلق رکھتی ہے دو لاکھ روپیہ ان کے پاس گھر میں موجود تھا کچھ بہن بھائیوں نے سپورٹ کی ہے اور کچھ دوستوں سے ادھار پکڑے ہیں کل ملا کر ان کے پاس 4 لاکھ 80 ہزار روپے جمع ہوئے ہیں... جبکہ باقی رقم کا انتظام کرنا باقی ہے*

ہمارے پاس یہ فیملی کیس لے کر آئی ہے اور بولا ہے جتنی سپورٹ آپ کی طرف سے ہو سکتی ہے کر دیں.... اگر اپ سب گروپ ممبران حسب توفیق سپورٹ کریں تو فیملی کی زیادہ سے زیادہ اچھی سپورٹ کی جا سکتی ہے....

*تاکہ ان کا جوان بیٹے کی زندگی کی امیدیں روشن ہوں آپ سب کے تعاون اور سپورٹ کا انتظار رہے گا۔*

🏦Bank Name: Soneri Bank Limited
Account Title: Mehrab-e-Umeed Foundation
Account No: 20015430312
IBAN: PK07SONE0047120015430312

📞 Contact: 0322-9053365

🏢 Office Address: Office No. F-210, 1st Floor, City Center, Bank Road, Rawalpindi

Address

Office No 210, 1st Floor City Center Bank Road Saddar
Rawalpindi
46000

Opening Hours

Monday 11:00 - 16:00
Tuesday 11:00 - 16:00
Wednesday 11:00 - 16:00
Thursday 11:00 - 16:00
Saturday 11:00 - 16:00
Sunday 11:00 - 16:00

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mehrab e Umeed Foundation posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share