24/11/2025
الحمدللہ!
چوہدری علم دین چوہان ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے
چکرالی بدھال، یو سی سوئی چیمیاں، گاؤں جسوالہ اور منگلورہ کے سرکاری اسکولوں کے 90 سے زائد ہونہار طلبہ میں میرٹ بیسڈ اسکالرشپس کے تحت مختلف انعامات تقسیم کیے گئے۔
یہ انعامات طلبہ نے خالص میرٹ پر جیتے—اپنی محنت، لگن اور حق سے حاصل کیے۔
اس پوسٹ کا مقصد:
• اُن طلبہ کی حوصلہ افزائی جو میرٹ پر کامیاب ہوئے
• اُن اساتذہ کی محنت کو سراہنا جنہوں نے بچوں کی رہنمائی کی
• باقی طلبہ کو مستقبل کی اسکالرشپس میں بھرپور حصہ لینے کی ترغیب دینا
• اور معاشرے میں تعلیم، محنت اور دیانت کی اہمیت کو مضبوط کرنا
اللہ پاک سے دعا ہے کہ یہ بچے اسی لگن، عزم اور کامیابی کے ساتھ آگے بڑھتے رہیں۔
اہم نوٹ / Disclaimer
• یہ تمام سرگرمیاں صرف تعلیمی معاونت اور طلبہ کی فلاح کیلئے ہیں۔
• اس کا کسی بھی سیاسی، مذہبی، نظریاتی یا غیر متعلقہ ادارے سے کوئی تعلق نہیں۔
• فاؤنڈیشن کی تمام سرگرمیاں 100% خود فنڈڈ (Self-Funded) ہیں — کسی قسم کا چندہ، عطیہ یا بیرونی فنڈنگ قبول نہیں کی جاتی۔
• ادارہ مکمل طور پر غیر منافع بخش (Non-Profit) اور قانونی دائرہ کار میں کام کرتا ہے۔
• تمام معلومات مکمل رازداری کے ساتھ صرف اسکالرشپ پراسیسنگ کیلئے استعمال کی جاتی ہیں۔