PAWER NGO “Program About Welfare Education & Rehabilitation”

PAWER NGO “Program About Welfare Education & Rehabilitation” We find ways to serve humanity

10/09/2026

السلام علیکم
یونین کونسل گورینی میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جا رہا ھے۔ جس میں آنکھوں، پٹھوں، جوڑوں، بچوں کے قابل ڈاکٹرز اور میڈیکل سپیشلسٹس مفت معائنہ کریں گے اور مفت ادویات دی جائیں گی،
اس ضمن میں آپ سے حسب توفیق تعاون کی درخواست ھے۔ (انباکس کریں۔)

پاور آرگنائزیشن (رجسٹرڈ)

محمد سعید خان، وائس پریزیڈنٹ پاور آرگنائزیشن (رجسٹرڈ) اور ہیڈ آف کوارڈینیشن اینڈ لائزان حیات فاؤنڈیشن نے چکدرہ اور لوئر ...
14/07/2026

محمد سعید خان، وائس پریزیڈنٹ پاور آرگنائزیشن (رجسٹرڈ) اور ہیڈ آف کوارڈینیشن اینڈ لائزان حیات فاؤنڈیشن نے چکدرہ اور لوئر دیر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے محمد اسحاق سیماب اور دیگر اہم شخصیات سے ملاقات کی۔ اس دورے کا بنیادی مقصد پاور آرگنائزیشن اور حیات فاؤنڈیشن کے مشترکہ پلیٹ فارم کے تحت شرینگل، کلکوٹ اور کمراٹ اپر دیر خیبرپختونخوا میں بچیوں کی تعلیم (Girls Education Project)
کے فروغ کے لیے مؤثر منصوبہ بندی اور باہمی تعاون کو مضبوط بنانا تھا۔





پاور آرگنائزیشن (رجسٹرڈ) ،اُمید سوشل ویلفیئر (رجسٹرڈ) آزاد کشمیر اور سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ راولاکوٹ آزاد کشمیر کے اشترا...
26/04/2026

پاور آرگنائزیشن (رجسٹرڈ) ،اُمید سوشل ویلفیئر (رجسٹرڈ) آزاد کشمیر اور سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ راولاکوٹ آزاد کشمیر کے اشتراک سے چلنے والے (پانچویں، چھٹے، ساتویں اور آٹھویں) فری ووکیشنل ٹریننگ سنٹرز کی تقریب تقسیمِ سرٹیفکیٹ گورنمنٹ بوائز پوسٹ گریجویٹ کالج عباس پور کے ہال میں منعقد کی گئی۔

جس کی صدارت اُمید سوشل ویلفیئر عباس پور کے صدر چوہدری محمد فاروق نے کی جبکہ اس پروقار تقریب کے مہمانِ خصوصی کیپٹن ریٹائرڈ چوہدری محمد سفیر تھے
نظامت کے فرائض خواجہ رضوان غنی نے ادا کیے ،
تقریب میں پاور آرگنائزیشن کے صدر جاوید سحر، امید سوشل ویلفیئر کے عہدیداران کے علاؤہ علمائے کرام ،وکلا، صحافی حضرات کے علاؤہ تمام شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے کثیر افراد نے شرکت کی۔
اس تقریب میں عباس پور کے اندر چلنے والے مختلف فری ووکیشنل ٹریننگ سنٹرز سے پاس ہونے والی 103 طالبات، اور ٹرینرز میں ڈپلومے تقسیم کیے گئے۔

الحمدللہ، پاور آرگنائزیشن اور امید سوشل ویلفیئر کے اس مشترکہ پروجیکٹ سے اس وقت تک عباس پور میں پونے تین سو خواتین سلائی کڑھائی سیکھ چکی ہیں۔
#پاورـآرگنائزیشن

الحمدللہ سلگراں، کلر سیداں میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں جنرل فزیشنز ، ایم بی بی ایس ڈاکٹرز، آئ...
14/02/2026

الحمدللہ
سلگراں، کلر سیداں میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں جنرل فزیشنز ، ایم بی بی ایس ڈاکٹرز، آئی اسپیشلس ، فزیوتھراپسٹ، سائیکالوجسٹ، فارماسسٹ اور رضاکاروں نے اپنی محنت اور لگن سے 450 سے زائد مریضوں کا مفت معائنہ کیا اور مفت ادویات دی گئیں۔
یہ شہر سے دور دراز علاقہ ھے جہاں کے عوام صحت کی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں اور شہروں تک علاج کے لیے رسائی کے وسائل نہیں ہیں۔ جن لوگوں تعاون کیا اللہ پاک قبول کرے اور اجر عظیم عطا فرمائے آمین ثم آمین

پاور آرگنائزیشن (رجسٹرڈ) ، اُمید سوشل ویلفیئر (رجسٹرڈ)، سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ پونچھ آزاد کشمیر کے اشتراک سے چلنے والے ف...
08/02/2026

پاور آرگنائزیشن (رجسٹرڈ) ، اُمید سوشل ویلفیئر (رجسٹرڈ)، سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ پونچھ آزاد کشمیر کے اشتراک سے چلنے والے فری ووکیشنل ٹریننگ سینٹر، مہاڑیاں چھٹیال عباس پور میں نصف کورس کی تکمیل پر باقاعدہ امتحان لیا گیا۔
امتحان میں زیرِ تربیت خواتین نے بھرپور محنت، لگن اور دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔
اس تربیتی مرکز میں علاقے کی 25 انتہائی مستحق خواتین کو بالکل مفت سلائی کڑھائی کی تربیت دی جا رہی ہے تاکہ وہ ہنر سیکھ کر خود روزگار حاصل کر سکیں، اپنے خاندان کی معاشی حالت بہتر بنا سکیں اور معاشرے کا فعال رکن بنیں۔
کورس کی تکمیل پر خواتین کو چھ ماہ کا سرٹیفکیٹ بھی جاری کیا جائے گا۔
ہمارا مشن خواتین کو بااختیار بنانا اور معاشرے میں مثبت تبدیلی لانا ہے۔
📍 مہاڑیاں چھٹیاں عباس پور



03/12/2025

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج معذوروں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ اس دن کو منانے کا مقصد خصوصی افراد کو درپیش مسائل اجاگر کرنا اور معاشرے میں ان افراد کی افادیت کی ضرورت پر زور ڈالنا ہے۔
معذور افراد کے عالمی دن کو منانے کا آغاز 1992 میں اقوام متحدہ میں معذور افراد کی داد رسی کیلئے قرارداد پاس کرکے کیاگیا۔
اس وقت پاکستان میں تقریباً پچاس لاکھ سے زائد افراد معذوری کی زندگی گزارنے پر مجبور ھیں۔ دہشت گردی کے واقعات کی وجہ سے بھی معذورافراد کی تعداد میں تیزی سے اضافہ دیکھا گیا ھے اور خاص طور پر لائن آف کنٹرول کے گرد و نواح میں بسنے والے وہ عظیم لوگ آپ کے منتظر ھیں جو سالہا سال سے دشمن کی ستم ظریفی کو سہتے ھوئے اپنی جانوں اور اعضاء کی قربانیاں دیتے آ رہے ھیں۔ آئیے۔۔۔۔ان کا سہارا بنیں۔

معاشرے کی ستم ظریفی اور حکومتی بے حسی کی بدولت معذور افراد کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں اور کرونا کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال کے بعد معذور افراد کے لئے مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیاہے۔
ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم آج کے دن کے اس بات کا عہد کریں کہ ہم رنگ ونسل اورذات برادری سے بالاتر ہوکر معذور افراد کی بحالی اور مکمل شمولیت کیلئے کام کریں گے اور انکے مسائل کے حل کے لیے اپنے وسائل کو بروئے کار لاتے ھوئے اپنی بساط کے مطابق ان کا سہارا ضرور بنیں گے۔ یہی اللہ پاک کی نعمتوں کا شکر ادا کرنے کا بہترین طریقہ ھے۔
"ھمارے ساتھ مل کر۔۔۔۔۔۔۔آپ بھی بنیں کسی کا سہارا"

(رجسٹرڈ)
(For clinical psychology you may contact with us)

Address

Chatha Bakhtawar
Rawalpindi
44000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when PAWER NGO “Program About Welfare Education & Rehabilitation” posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to PAWER NGO “Program About Welfare Education & Rehabilitation”:

Shortcuts

Share