22/08/2026
اظہارِ تشکر
انجمن غلامانِ ولیِ عصرؑ راولپنڈی کی جانب سے تمام معزز ممبران کو دل کی گہرائیوں سے اظہارِ تشکر پیش کرتے ہیں، جنہوں نے ماہِ محرم الحرام، ماہِ صفر المظفر اور 8 ربیع الاول تک تمام ایامِ عزا، مجالس اور جلوسِ عزا میں بھرپور، بروقت اور عقیدت و اخلاص کے ساتھ شرکت فرمائی۔
آپ تمام مومنین کی مسلسل شرکت، نظم و ضبط، تعاون اور امامِ مظلوم حضرت امام حسین علیہ السلام کی عزاداری میں خلوص یقیناً قابلِ تحسین ہے۔ آپ نے اپنی ذمہ داری کو محض ایک فرض نہیں بلکہ محبتِ اہلِ بیتؑ اور خدمتِ عزاداری سمجھ کر ادا کیا۔
ہم بارگاہِ مولا حضرت امام حسین علیہ السلام میں دعاگو ہیں کہ:
مولا حسینؑ آپ سب کو ہر غم و پریشانی سے محفوظ فرمائیں، آپ کے گھروں میں خوشیاں، سکون، سلامتی اور برکت عطا فرمائیں، اور آپ کو دنیا و آخرت کی تمام بھلائیاں نصیب فرمائیں۔
مولا حسینؑ آپ کی تمام حاضری، ڈیوٹی، خدمت اور عزاداری کو اپنی بارگاہِ اقدس میں شرفِ قبولیت عطا فرمائیں، آپ کی محنتوں کو اپنی بارگاہ میں منظور فرمائیں اور آپ سب کو ہمیشہ ذکرِ حسینؑ، غمِ حسینؑ اور خدمتِ عزاداری سے وابستہ رکھیں۔
اللہ تعالیٰ ہم سب کو ہمیشہ مولا حسین علیہ السلام کی عزاداری کی خدمت کا موقع عطا فرمائے۔
آمین بحقِ محمدؐ و آلِ محمدؑ
منجانب:
انجمن غلامانِ ولیِ عصرؑ، راولپنڈی