15/07/2026
مختار سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے انسٹی ٹیوٹ آف سپیس ٹیکنالوجی اسلام آباد کے فوکل پرسن علی عون مہدی نے سویزر لینڈ میں ہونے والے آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے عالمی سطح کے مقابلے میں پاکستان کا نام روشن کردیا۔ چالیس ملکوں سے آئی ہوئی 270 ٹیموں سے شاندار اور سخت مقابلے کے بعد کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔