19/10/2025
گزشتہ روز چیئرمین الپیال ویلفئیر ٹرسٹ بریگیڈیئر جاوید الپیال صاحب نے ہمراہ معزز عہدیدارانِ ٹرسٹ
چوہدری حق نواز صاحب (وائس چیئرمین)،
ظفر چوہدری صاحب (جنرل سیکرٹری)،
جنرل جاوید اسلم صاحب (ٹرسٹی)،
اور کرنل رفعت محمود الپیال صاحب (ٹرسٹی)
کے ساتھ فاطمتہ الزہرہ سلام اللہ علیہا میڈیکل سینٹر پڑیال کا تفصیلی دورہ کیا۔
دورہ کے دوران چیئرمین صاحب اور وفد نے جاری تعمیراتی کام، بنیادی ڈھانچے اور ترقیاتی امور کا بغور جائزہ لیا اور کام کی رفتار و معیار پر اطمینان اور مسرت کا اظہار کیا۔
اس موقع پر پڑیال ویلفئیر سوسائٹی کی مجلسِ عاملہ کے اراکین بھی موجود تھے جنہوں نے وفد کو تعمیراتی پیش رفت اور منصوبے کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی بریفنگ دی۔
یہ عظیم فلاحی منصوبہ الپیال ویلفئیر ٹرسٹ اور پڑیال ویلفئیر سوسائٹی کا ایک مشترکہ صدقۂ جاریہ ہے، جس کا مقصد علاقے کے مستحق اور نادار افراد کو معیاری طبی سہولیات فراہم کرنا ہے۔
وفد نے اس موقع پر اس عزم کا اعادہ کیا کہ یہ منصوبہ ان شاءاللہ جلد اپنی تکمیل کو پہنچے گا اور علاقہ پڑیال و گردونواح میں صحت و خدمت کا نیا باب رقم کرے گا۔