ARADA for Drug Addicts

ARADA for Drug Addicts ARADA is Association for Rehabilitation of Drug Addicts and registered with Social Welfare Department Punjab.

There is indoor capacity of 40 Addicts for rehabilitation. They are required to be admitted for around 3 months for better results. Free to Lowest admission charges in Islamabad and Rawalpindi

11/10/2025

ایک روسی اسپتال نے لت (عادت) کے مریضوں کا ایسا انوکھا علاج شروع کیا ہے جس نے دنیا بھر کے ماہرین کو حیران کر دیا
یہ اسپتال جنسی لت، شراب نوشی اور منشیات کے عادی مریضوں کا علاج بید کی چھڑی (بانس کی لکڑی) سے مار کر کرتا ہے۔
جی ہاں، روسی سائنس دانوں کے مطابق یہ طریقہ اتنا مؤثر ثابت ہوا ہے کہ جہاں باقی تمام روایتی علاج ناکام ہو گئے،
وہاں یہ “غیر معمولی علاج” کام کر گیا۔
ڈاکٹر جرمن پریبینکو (German Prebinko) جو سائبیریا کے ایک ماہر نفسیات ہیں،
بتاتے ہیں کہ اُنہوں نے ایک ہزار سے زائد مریضوں کا علاج اسی طریقے سے کیا ہے۔
ان کے مطابق جب لت کے شکار شخص کو بید کی چھڑی سے مارا جاتا ہے تو دماغ میں ایک کیمیائی مادہ اینڈورفن (Endorphin) خارج ہوتا ہے،
جو خوشی اور سکون کا احساس پیدا کرتا ہے۔
یہی احساس مریض کے اندر ایک طرح کی "ذہنی صفائی" پیدا کرتا ہے،
اور آہستہ آہستہ اُس کی لت کم ہونے لگتی ہے — چاہے وہ نشہ ہو یا غیر اخلاقی عادت۔
علاج کئی نشستوں میں مکمل کیا جاتا ہے،
اور ہر سیشن میں مریض کو پچاس سے ایک سو بیس ہلکی یا درمیانی شدت کی کوڑیاں ماری جاتی ہیں،
یہ شدت مریض کے جسم اور برداشت کے مطابق طے کی جاتی ہے۔
ایک سیشن کی فیس تقریباً نوّے یورو ہے۔
حیرت کی بات یہ ہے کہ قرآنِ مجید نے چودہ سو سال پہلے ہی اس اصول کو واضح کر دیا تھا:
"الزَّانِيَةُ وَالزَّانِي فَاجْلِدُوا كُلَّ وَاحِدٍ مِّنْهُمَا مِائَةَ جَلْدَةٍ"
(النور: 2)
یعنی حدود صرف سزا نہیں علاج، صفائی اور اصلاح کا ذریعہ بھی ہیں۔
سبحان اللہ
کتنی گہری حکمت ہے کہ جو چیز آج سائنس تجربے سے ثابت کر رہی ہے،
وہی بات اسلام نے صدیوں پہلے واضح کر دی تھی۔
منقول

04/10/2025

*ایک جملے کے لطائف*
*(مشتاق احمد یوسفی مرحوم)*
*******************

*ہر آدمی اتنا برا نہیں ہوتا جتنا اس کی بیوی اس کو سمجھتی ہے اور اتنا اچھا بھی نہیں ہوتا جتنا اس کی ماں اس کو سمجھتی ہے۔*
*************************
*ہر عورت اتنی بری نہیں ہوتی جتنی پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کی فوٹو میں نظر آتی ہے اور اتنی اچھی بھی نہیں ہوتی جتنی فیس بک اور واٹس اپ پر نظر آتی ہے۔*
*************************
*آج کل ‎صابن کےاشتہارت دیکھ کر سمجھ نہیں آتی کہ انہیں کھانا ہے یا ان سے نہانا ہے دودھ، بادام اور انڈے سے بنا بس ذرا سا (LUX)*
*************************
*شوگر کی بیماری اتنی بڑھ گئی ہے کہ لوگ میٹھا کھانا پینا تو کیا میٹھا بولنا بھی چھوڑ گئے ہیں۔*
***************************
*اکثر میاں بیوی ایک دوسرے سے سچا پیار کرتے ہیں اور "سچ ہمیشہ کڑوا ہوتا ہے۔"*
*************************
*اگر سلاد کھانے سے وزن کم ہوتا تو ایک بھی بھینس موٹی نہ ہوتی۔*
*************************
*بےشک دکھ، حالات اور بیوٹی پارلر انسان کو بدل کر رکھ دیتے ہیں۔*
*************************
*کچھ خواتین کو کچھ یاد رہے نہ رہے یہ ضرور یاد رہتا ہے کہ ہماری ایک پلیٹ اس کے ہاں گئی تھی ایک پلیٹ اس کے یہاں گئی تھی ابھی تک واپس نہیں آئی۔*
*************************
*شکر ہے شوہر عام طور پر خوبصورت ہوتے ہیں ورنہ سوچیں اس مہنگائی میں دو لوگوں کا بیوٹی پارلر کا خرچا کتنا بھاری پڑتا۔*
**************************
*لوگ پتہ نہیں کیسے پرفیکٹ لائف گزار لیتے ہیں ہمارے تو ناشتے میں کبھی پراٹھا پہلے ختم ہو جاتا ہے اور کبھی انڈا۔*
*************************
*ہم پاکستانی واحد قوم ہیں جو کہتے ہیں بھائی ایک ٹھنڈی Cold Drink تو دینا۔*
************************
*ایک نئی تحقیق کے مطابق، سکون صرف اس گھر میں ہوتا ہے جہاں ایک سے زیادہ چارجر موجود ہوں۔*
*************************
*جو بیوی اپنے شوہر کی ساری غلطیاں معاف کر دیتی ہے وہ بیوی صرف ڈرامے کی آخری قسط میں پائی جاتی ہے۔*
**************************
*اچھی بیوی وہ ہوتی ہے جو غلطی کر کے شوہر کو معاف کر دیتی ہے۔*
*************************
*آج کل کے ‏چھوٹے بچوں کو کوئی بھی کام کہو تو آگے سے کہتے ہیں"پھر ‎موبائیل دو گے نا؟"*
************************
*پاکستان میں گھی کے ڈبے سے کار تو نکل سکتی ہے پر اصلی گھی نہیں۔*
*************************
*ننانوے فیصد پاکستانیوں کو وچلی گل جاننے کا بہت شوق ہوتا ہے۔*
**********************
*کتنی عجیب دنیا ہے، جہاں عورتیں دوسری عورتوں کی شكايت کرتے نہیں تھكتيں جبکہ مرد دوسری عورتوں کی تعریف کرتے نہیں تھکتے, مرد واقعی عظیم ہیں۔*
************************
*پرانے زمانے میں جب کوئی اکیلا بیٹھ کر ہنستا تھا، تو لوگ کہتے تھے کہ اس پر کوئی بھوت پریت کا سايا ہے اور آج کوئی اکیلے میں بیٹھ کر ہنستا ہے تو کہتے ہیں مجھے سینڈ کرو ابھی
*******************

دنیا کا ایک مکمل ترین جیومیٹری چہرہ۔سائنس میں خوبصورتی کی تعریف کے مطابق "امبر ہرڈ" نامی اس خاتون کا چہرہ دنیا کے خوبصور...
29/09/2025

دنیا کا ایک مکمل ترین جیومیٹری چہرہ۔
سائنس میں خوبصورتی کی تعریف کے مطابق "امبر ہرڈ" نامی اس خاتون کا چہرہ دنیا کے خوبصورت ترین چہروں میں ایک، خوبصورتی کے معیار کے مطابق %91۔85 ہے. مصنوعی ذہانت انسانی چہروں کے تناسب اور بناوٹ کو دیکھتی ہے۔
مصنوعی ذہانت رکھنے والا
" چہرہ شناس آرٹیفیشل انٹیلیجنس الگورتھم پروگرام" دنیا کا جدید ترین سوفٹ ویئر ہے۔ یہ کروڑوں چہروں کی شناخت کرنے والے خاص سافٹ ویئر سے ہر چہرے کی جیومیٹری پڑھتا ہے جس میں دونوں آنکھوں کے درمیانی فاصلہ، پیشانی سے ٹھوڑی تک کا اور دوسرے تمام اعضاء کی بہترین پیمائش کرتا یے۔ چہرے کی جیومیٹری ہر انسانی انگلیوں کے نشانات اور آنکھ کی طرح ایک دوسرے سے الگ ہوتی ہے۔ یہ سافٹ ویئر چہرے کے مختلف 68 نشانات کی شناخت کر سکتا ہے۔ تصویر کو ڈیجیٹل ڈیٹا میں تبدیل کر کے اپنے ڈیٹا بیس میں موجود وسیع اور قریب ترین ملتے چہرہ نکال کر سامنے رکھ دیتا ہے۔

20/09/2025
17/09/2025

توبتہ النصوح۔۔

16/09/2025

ہیومن پیپیلوما وائرس (HPV) ویکسین آسٹریلیا میں تیار کی گئی تھی۔ یہ یہاں بڑے پیمانے پر استعمال ہوتی ہے، اور عام طور پر اسکولوں میں بچوں کو یہ ویکسین لگائی جاتی ہے۔ یہ ویکسین نہ صرف Cervical cancer (بچہ دانی کے سرطان) بلکہ uterus کے adenocarcinoma (ایک خاص قسم کے سرطان) سے بھی تحفظ فراہم کرتی ہے۔ آسٹریلیا میں لڑکوں اور لڑکیوں دونوں کو یہ ویکسین لگائی جاتی ہے۔

پہلے تولیدی عمر (reproductive age) کی خواتین کے لیے مفت ویکسین کا ایک پروگرام موجود تھا، لیکن اب وہ چل نہیں رہا۔ ویکسین کے علاوہ، خواتین کے لیے باقاعدہ Cervical screening (پاپ سمیئر) کروانا بہت ضروری ہے۔ آسٹریلیا میں، cervical screening یا پاپ سمیئر کے دوران HPV ٹیسٹ بھی کیا جاتا ہے۔ اگر کوئی شخص اس وائرس سے متاثر ہو، تو اسے سرطان کو بروقت پکڑنے اور مناسب علاج کے لیے باقاعدہ چیک اپ کرواتے رہنا چاہیے۔

اس کے ساتھ ساتھ، 50 سال کی عمر کے بعد mammogram کرواکر breast screening (چھاتی کے سرطان کی جانچ) کروانا بھی انتہائی اہم ہے۔

ظاہراً ایشیا میں breast cancer (چھاتی کے سرطان) کے سب سے زیادہ واقعات پاکستان میں ہیں۔ مجھے اس کی وجہ معلوم نہیں۔ (شوکت خانم ہسپتال کی شماریات اور مطالعے کے مطابق) انہوں نے جینیٹک ٹیسٹنگ بھی کی، لیکن ظاہر ہے کہ اس سے کوئی واضح نتیجہ اخذ نہیں کیا جا سکا۔

Address

Kotha Kalan, Near Total Petrol Pump & SOS, GT Road Rawalpindi
Rawalpindi

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00

Telephone

+923155000900

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ARADA for Drug Addicts posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to ARADA for Drug Addicts:

Share