Bobri Chowk Social Welfare 786

Bobri Chowk Social Welfare 786 We are working for the Betterment of our Village Waghel and his Community. Let's come work together Our Aim is bring people together and work for the society.

02/11/2025

"نیا قانونِ تحفظِ ملکیت"
حکومتِ پنجاب نے 2025 میں ایک تاریخی قانون نافذ کیا ہے جس کا نام ہے:
"The Punjab Protection of Ownership of Immovable Property Ordinance, 2025"
یعنی غیر منقولہ جائیداد (زمین و مکان) پر ملکیت کے تحفظ کا آرڈیننس۔
اس قانون کی روح اور فوائد
یہ قانون دراصل آئینِ پاکستان کے آرٹیکل 24 کی عملی تعبیر ہے جو شہریوں کے ملکیتی حقوق کا تحفظ یقینی بناتا ہے۔
اس کے تحت:
کسی بھی شخص کی زمین یا مکان پر اگر غیر قانونی قبضہ کیا گیا ہو تو وہ پولیس اور انتظامیہ سے فوری کارروائی کی درخواست دے سکے گا۔
اب متاثرہ فرد کو سالوں عدالتوں میں دھکے نہیں کھانے پڑیں گے تحقیقات، قبضہ واگزار کرانا اور مجرم کو سزا دینا انتظامیہ کی ذمہ داری ہوگی۔
قبضہ کرنے والوں کے خلاف فوجداری مقدمہ (Criminal Case) درج ہوگا یعنی یہ صرف دیوانی تنازعہ نہیں رہے گا۔
جعلی انتقالات، بوگس فردیں اور زمین کے کاغذات بنانے والے پٹواری مافیا اور لینڈ قبضہ گروہ براہِ راست جیل جائیں گے۔
امید ہے کہ یہ قانون صرف ایک قانونی شق کے طور پہ نہیں بلکہ سماجی توازن کی بحالی کے طور پہ ممتاز ہوگا۔
دیہاتوں میں جہاں طاقتور زمینوں پر قبضہ کر لیتے تھے اور غریب کسان برسوں روتے رہتے تھے
اب وہاں انصاف ریاست کے دروازے سے نہیں ریاست کے ہاتھ سے ملے گا۔
اگر یہ قانون مؤثر انداز میں نافذ ہوا جس کا قوی یقین ہے تو پنجاب کے دیہاتوں میں ایک خاموش مگر گہرا انقلاب آئے گا۔
لوگوں کو احساس ہوگا کہ زمین پر قانون کا قبضہ مضبوط ہے ۔

*جتنے مرضی فراڈ کر لے جتنی مرضی زمینوں پہ قبضے کر لے جتنی مرضی لوگوں کے مال ہتھیا لے جتنی مرضی رشوت سمیٹ لے جتنے مرضی مک...
30/10/2025

*جتنے مرضی فراڈ کر لے جتنی مرضی زمینوں پہ قبضے کر لے جتنی مرضی لوگوں کے مال ہتھیا لے جتنی مرضی رشوت سمیٹ لے جتنے مرضی مکر کر لے چالاکیاں کر لے تیری اوقات اس تصویر میں نظر آتے مردار سے زیادہ کچھ بھی نہیں ھے اب آگے تیری مرضی تیرا انجام*
*جوہوگا دیکھا جائیگا کہنے والو*
*قبر میں کچھ نہیں دیکھا جائیگا*
*وہاں تیرے اعمال دیکھیں جائیں گے*

حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اللہ کی طرف سے انسانیت کی جانب بھیجے جانے والے انبیائے کرام کے سلسلے کے آخری نبی ہیں۔...
28/10/2025

حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اللہ کی طرف سے انسانیت کی جانب بھیجے جانے والے انبیائے کرام کے سلسلے کے آخری نبی ہیں۔۔
لاکھوں کروڑوں درود آپ ﷺ۔۔

28/09/2025

زمینوں۔پر۔قبضہ۔کرنے۔والوں۔کے۔جنازے۔میں ضرور۔جایا۔کریں
اور۔دیکھا۔کریں۔وہ۔اپنے۔ساتھ۔کتنی۔زمین۔لے۔کر۔جاتے۔ہیں۔

بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں ایک 22 منزلہ عمارت میں لگنے والی آگ کے دوران ایک بچہ سوچ رہا تھا کہ وہ آگ بجھانے میں ک...
28/09/2025

بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں ایک 22 منزلہ عمارت میں لگنے والی آگ کے دوران ایک بچہ سوچ رہا تھا کہ وہ آگ بجھانے میں کس طرح مدد کر سکتا ہے...!!!!

اسی دوران اسے آگ بجھانے والے کینوس کے پائپ میں ایک سوراخ نظر آیا جہاں سے پانی لیک ہو رہا تھا، اس نے تھیلی اٹھائی اور اس لیکیج کو بند کرکے خود اگلے دو گھنٹے تک اس کے اوپر بیٹھا رہا تاکہ آگ بجھانے والے عملے کو تھوڑا سا زیادہ پانی مل سکے.

تاریخ میں ہمیشہ اس بچے کا نام آگ لگانے والوں میں نہیں بلکہ بجھانے والوں میں لکھا جائے گا۔

دنیا میں سب سے زیادہ بہترین ہے وہ شخص جس نے اپنی بساط کے مطابق برائی کا راستہ روکا اور نیکی کے کام میں اپنا حصہ ڈالا ۔

28/07/2025

اکثر لوگوں کے دلوں میں منافقت ہے۔
منہ پر کچھ۔پیچھے کچھ۔

28/07/2025

اسلام علیکم۔۔
ہم آج بوبڑی چوک قبرستان کے حوالہ سے حقائق آپ عوام کے سامنے پیش کر رہے ہیں۔
بوبڑی چوک قبرستان جہاں موجودہ قبریں ہیں یہ جنگل میں ہیں۔
اس قبرستان کے لئے 5 کنال 7 مرلے زمین وقف کی گئی۔
جس کا 1956-57 کا بندوبستی نمبر بھی بنا ہوا ہے۔
جہاں موجودہ قبریں ہیں انکی لوئر سائیڈ دیوار سے اصل قبرستان کی شروعات ہے۔
عوام نے سال 2021 میں محکمہ مال سے نشاندہی کروائی جس میں اکثریت عوام موجود تھی۔
سب کے سامنے نشاندہی ہوئی۔
اس وقت بھی نشاندہی رکوانے کے لئے بہت سے مسائل کا ہمیں سامنا کرنا پڑا لیکن ہم اللّٰه کی رضا کی خاطر ایک فلاحی کام سمجھ کر کررہے ہیں۔
افتخار کاکا کی چادر والے مکان جنگل میں آئے اور کچی جھگیاں قبرستان کی زمین میں آئیں۔
پھر بھی سب نے کہا غریب آدمی ہے اسکی جھگیوں کے ساتھ سے باڑ لگائی جائے اور باڑ کا سامان فنڈنگ کر کے خریدا گیا پھر باڑ لگانے کے لئے جب عوام آئی تو دو لوگوں کا اعتراض تھا ایک افتخار کاکا اور دوسرا ناصر مسعود کا
عوام تین مرتبہ جرگہ کی شکل میں افتخار کے پاس گیی کہ باڑ لگانے دو آپ کے مکانوں کو نہیں چھیڑا جائے گا لیکن موصوف پورے قبرستان کی زمین کو اپنی جاگیر سمجھ بیٹھے اور عوام کی اکثریت کی آواز کو نہ سنا گیا۔
پھر عوام نے اداروں میں درخواستیں دیں کہ قبرستان کو واگزار کروا کر باڑ لگانے میں مدد کی جائے۔
اسی دوران افتخار نے تجاوزات شروع کر دیں گھر بنانا شروع کر دیا پھر ہم نے اے۔سی کوٹلی ستیاں کو درخواست دی وہ موقع پر آئیں انہوں نے وہبں آکر سب دیکھا اور پٹواری کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم صادر فرمایا۔
پٹواری نے اپنی رپورٹ تحصیلدار کو دی پھر تحصیلدار کی عدم موجودگی کی وجہ سے معاملہ لیٹ ہوا۔
اس دوران تجاوزات جاری تھیں کہ ہم نے ڈی۔پی۔او مری کو درخواست دی کہ یہ اجتماعی قبرستان پر تجاوزات کو روکا جائے۔
ڈی۔پی۔او صاحب نے ڈی۔ایس۔پی کوٹلی ستیاں کو حکم جاری کیا اور تجاوزات روکنے کا کہا اور رپورٹ پیش کرنے کی تلقین کی۔
ڈی۔ایس۔پی صاحب نے ایس۔ایچ۔او کوٹلی ستیاں کو موقع پر بھیجا اور تجاوزات کو فلفور رکوا دیا گیا۔
جب تحصیلدار صاحب اپنی سیٹ پر آئے تو انکے پاس گئے اور انہیں اس قبرستان کے حقائق بتائے اور رپورٹ اے۔سی کو جلد پیش کرنے کی درخواست کی۔
تحصیلدار صاحب نے ہمیں اور افتخار کو اپنے آفس بلایا ہم گئے افتخار بھی گیا اس وقت افتخار سے کاغزات طلب کئے لیکن وہ کوئی کاغذات نہ پیش کر سکا۔
بعد میں افتخار نے اکیلے جاکر تحصیلدار کے ساتھ گٹھ جوڑ کی اور ایک غلط حقایق کے برعکس رپورٹ بنوائی گئی جو تحصیلدار صاحب نے اپنے آفس میں موقع ملائحظہ کئے بغیر بنائیاور اے۔سی صاحبہ کو پیش کر دی۔
پھر ہم ڈی۔سی مری کے پاس چلے گئےانہیں درخواست دی کہ سر یہ اجتماعی قبرستان ہے اے صاحبہ کو حکم صادر فرمائیں کہ اس پر ایکشن لیں اور قبرستان واگزار کروا کر دیں۔
ڈی۔سی صاحب نے اے۔سی صاحبہ کو حکم دیا کہ یہ مسلہ جلد حل کر کے دیں۔
پھر اے سی صاحبہ نے پہلے والی دی گئی رپورٹ کو تحصیلدار صاحب کو واپس کر کے موقط ملائحظہ کر کے حقائق پر رپورٹ پیش کرنے کا کہا۔
اب تحصیلدار صاحب ہیلے بہانے کر رہے ہیں انہوں نے اب موقع دیکھنا ہے اور رپورٹ پیش کرنی ہے اسکے بعد آگے بڑھنا ہے۔
قبرستان کی زمین ہم نے ہر صورت واگزار کروانی ہے چاہے جو مرضی ہو جائے۔
ہم چاہتے ہیں کہ افہام و تفہیم سے یہ عوامی مسلہ حل ہونا چاہیے۔
بوبڑی چوک وگہل کی عوام کو یہاں یہ بتاتے چلیں کے افتخار نے مکان یہاں قبرستان کے ساتھ جنگل کی زمین میں 2017میں بنائے ہماری اس کے مکانوں سے کوئی لینا دینا نہیں اور نہ ہی اسکے ساتھ کوئی ہماری عداوت ہے۔
ہمارا مقصد صرف اور صرف قبرستان کی 5 کنال 7 مرلہ زمین ہے جسے ہم باڑ لگا کر مستقبل کے لئے محفوظ بنانا چاہتے ہیں۔
اس لئے وگہل کے تمام سیاسی و سماجی اشخاص اس پر سچ کا ساتھ دیں اور اس معاملہ کو جلد حل کرنے میں ہماری مدد و رہنمائی فرمائیں۔
شکریہ۔۔

پیرا فورس ناجائز تجاوزات سرکاری زمینوں پر قبضہ کرنے والوں کےلئے بنائ گئی ہے۔بوبڑی چوک قبرستان پر قبضہ بھی بہت جلد یہ فور...
27/07/2025

پیرا فورس ناجائز تجاوزات سرکاری زمینوں پر قبضہ کرنے والوں کےلئے بنائ گئی ہے۔
بوبڑی چوک قبرستان پر قبضہ بھی بہت جلد یہ فورس ختم کروائے گی۔
قبضہ گروپ لوگوں کو کہتا پھرتا ہے کہ ہم سے کوئی زمین واگزار نہیں کروا سکتا یہ اس قبضہ مافیا کی بھول ہے۔
اس قبرستان کی تمام تر تفصیل اعلٰی احکام تک پہنچ چکی ہے۔
جلد ہی گرینڈ آپریشن ہو گا۔

18/07/2025

راستے یا پانی بند کرنے والوں کے جنازوں میں شرکت ضرور کیا ۔کریں
اور دیکھا کریں کہ وہ کتنی زمین ۔اور پانی ساتھ لے کر جا رہے ہیں

15/07/2025
15/07/2025

بوبڑی چوک قبرستان سے قبضہ اب جلد ختم کروایا جائے گا۔
یہ عوام کی پراپرٹی ہے اس پر قبضہ برداشت نہیں ہے۔
قبضہ گروپ جلد اپنے انجام کو پہنچے گا۔۔

Address

Rawalpindi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Bobri Chowk Social Welfare 786 posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Bobri Chowk Social Welfare 786:

Share