JSO Pakistan

JSO Pakistan JSO Pakistan is a Islamic representative student Organization of Pakistan since 29 June 1997.
(2)

10 ربیع الثانی ولادت باسعادت حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام
23/09/2026

10 ربیع الثانی
ولادت باسعادت حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام

گجرات:مرکزی جنرل سیکرٹری جے ایس او پاکستان برادر محمد علی رضا نے جے ایس او ڈویژن گجرات کے زیر اہتمام طلبہ کی حوصلہ افزائ...
22/09/2026

گجرات:
مرکزی جنرل سیکرٹری جے ایس او پاکستان برادر محمد علی رضا نے جے ایس او ڈویژن گجرات کے زیر اہتمام طلبہ کی حوصلہ افزائی نشست میں شرکت کی۔
پروگرام میں موجود نوجوانوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی گئی اور مرکزی صدر جے ایس او پاکستان برادر سید فتح محمد رضوی کی جانب سے نوجوانوں کو نمایاں کامیابی حاصل کرنے پر حوصلہ افزائی کے لیے سرٹیفیکیٹ بھی دیے گئے۔
اس موقع پر ڈویژنل صدر جے ایس او گجرات ایڈوکیٹ راجہ شاہ ویز علی، نامزد ڈویژنل کابینہ اور نوجوانوں نے بھرپور انداز میں شرکت کی۔

گجرانوالہ:مرکزی جنرل سیکرٹری جے ایس او پاکستان برادر محمد علی رضا نے امام بارگاہ قصرِ زینب سلام اللہ علیہا میں منعقدہ جش...
21/09/2026

گجرانوالہ:
مرکزی جنرل سیکرٹری جے ایس او پاکستان برادر محمد علی رضا نے امام بارگاہ قصرِ زینب سلام اللہ علیہا میں منعقدہ جشنِ صادقینؑ میں شرکت کی اور خطاب کیا۔

اپنے خطاب میں برادر محمد علی رضا نے جے ایس او پاکستان کا مختصر تعارف، اس کے قیام کے مقاصد، نوجوان نسل کی دینی و فکری تربیت میں اس کے کردار اور موجودہ دور میں جے ایس او کی ضرورت و اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے نوجوانوں کو اپنی دینی ذمہ داریوں کو سمجھنے، تعلیم و شعور کے حصول اور معاشرے میں مثبت و تعمیری کردار ادا کرنے کی جانب متوجہ کیا۔

اس موقع پر ڈویژنل صدر شیعہ علماء کونسل پاکستان گجرانوالہ حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ سید غلام رضا نقوی صاحب نے بھی شرکت کی اور خطاب کیا۔

لاڑکانہ ڈویژن: ڈویژنل اجلاسِ عمومیجعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان لاڑکانہ ڈویژن کا ڈویژنل اجلاسِ عمومی، ڈویژنل صدر بر...
20/09/2026

لاڑکانہ ڈویژن: ڈویژنل اجلاسِ عمومی

جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان لاڑکانہ ڈویژن کا ڈویژنل اجلاسِ عمومی، ڈویژنل صدر برادر سفیر مہدی کی صدارت میں سٹی رتوڈیرو میں منعقد ہوا، جس میں مرکزی ڈپٹی جنرل سیکریٹری جے ایس او پاکستان برادر زاہد ساجدی اور سابق مرکزی جنرل سیکریٹری برادر علی نواز ساجدی نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔

اجلاس میں اراکینِ ڈویژنل مجلسِ عمومی نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تلاوتِ کلامِ پاک سے اجلاس کا باقاعدہ آغاز ہوا، جس کے بعد اراکینِ ڈویژنل مجلسِ عمومی نے حلف اٹھایا۔ مختلف یونٹس کی جانب سے کارکردگی رپورٹس پیش کی گئیں، جبکہ ڈویژن بھر میں تنظیمی فعالیت سے متعلق مختلف امور زیرِ بحث آئے اور اہم فیصلے کیے گئے۔

کوہاٹ میں پولیس لائن کے قریب مسجد کے نزدیک ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ معصوم شہریوں کو دہشت گردی کا نشانہ بن...
18/09/2026

کوہاٹ میں پولیس لائن کے قریب مسجد کے نزدیک ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ معصوم شہریوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانا انتہائی افسوس ناک اور قابلِ مذمت ہے۔

شہداء کے لواحقین سے دلی تعزیت اور زخمیوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔ حکومت زخمیوں کو فوری اور بہترین طبی سہولیات فراہم کرے اور واقعے کی شفاف تحقیقات کرکے ذمہ دار عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لائے۔

سید فتح رضوی
مرکزی صدر، جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان

پاکستان بھر کی جامعات میں نئے آنے والے تمام طلبہ و طالبات کو خوش آمدید!امید ہے آپ اپنے تعلیمی سفر میں علم کے ساتھ اسلامی...
18/09/2026

پاکستان بھر کی جامعات میں نئے آنے والے تمام طلبہ و طالبات کو خوش آمدید!

امید ہے آپ اپنے تعلیمی سفر میں علم کے ساتھ اسلامی اقدار، اخلاقی اصولوں اور ہماری تہذیبی روایات کو مقدم رکھیں گے، جبکہ ایسے مغربی ثقافتی رجحانات کی حوصلہ شکنی کریں گے جو ہماری اقدار سے متصادم ہوں۔

مختلف جامعات میں ریگنگ کے نام پر ہراسانی کی اطلاعات تشویش ناک ہیں۔ یونیورسٹی انتظامیہ فوری نوٹس لے اور طلبہ کے عزت و وقار اور تحفظ کو یقینی بنائے۔

نئے طلبہ کسی بھی مسئلے یا مشکل کی صورت میں خود کو تنہا نہ سمجھیں۔ ہماری ٹیم آپ کی معاونت، رہنمائی اور ہر قسم کے تعاون کے لیے موجود ہے۔ تمام جامعات میں ہمارے نمائندگان طلبہ کی خدمت اور رہنمائی کے لیے موجود ہیں۔

سید فتح رضوی
مرکزی صدر جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان

18/09/2026

منگووال:
مرکزی جنرل سیکرٹری جے ایس او پاکستان برادر محمد علی رضا نے سینیئر تنظیمی ساتھی برادر ناظم حسین کی رہائش گاہ پر منعقدہ ہفتہ وار تربیتی پروگرام میں شرکت اور خطاب کیا۔
اپنے خطاب میں انہوں نے جے ایس او پاکستان کی ضرورت، تنظیمی ذمہ داریوں اور نوجوانوں کے کردار کے حوالے سے مختصر رہنمائی دی۔ اس کے ساتھ E-Skills کی اہمیت پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جدید دور میں ڈیجیٹل مہارتیں سیکھ کر نوجوان اپنی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ فری لانسنگ اور آن لائن ذرائع سے مالی طور پر مضبوط بھی ہو سکتے ہیں۔
اس موقع پر ریسرچ اسکالر جناب سید سلطان علی بھی موجود تھے۔

16/09/2026

دو قومی نظریہ پر پاکستان بنا !!
دو تہذیبوں کا ٹکراؤ۔۔۔۔
ـــ
قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی دامت برکاتہ
کا اہم اسلام آباد میں خطاب سے اقتباس۔۔

ڈیرہ غازی خان : مرکزی چیف اسکاؤٹ برادر سید محمد وصی ارتضیٰ زیدی، صوبائی آرگنائزر جنوبی پنجاب برادر سلیمان وڈانی اور ڈویژ...
14/09/2026

ڈیرہ غازی خان :

مرکزی چیف اسکاؤٹ برادر سید محمد وصی ارتضیٰ زیدی، صوبائی آرگنائزر جنوبی پنجاب برادر سلیمان وڈانی اور ڈویژنل صدر برادر راحیل اسلم کی آمد پر مرکزی امام بارگاہ رضویہ میں اہم تنظیمی نشست منعقد ہوئی۔

نشست سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی چیف اسکاؤٹ برادر سید محمد وصی ارتضیٰ زیدی نے قائدِ محترم کا پیغام پہنچاتے ہوئے جعفری جوانوں پر تنظیمی استحکام، شعورِ طلبہ، نظم و ضبط اور خدمتِ ملت کے جذبے کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا۔

بعد ازاں مشاورت اور اکثریتی رائے سے برادر علی حیدر یونٹ صدر منتخب ہوئے، جن سے ڈویژنل صدر برادر راحیل اسلم نے حلف لیا۔

11 ستمبر یوم وفات بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح
11/09/2026

11 ستمبر
یوم وفات بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح

Address

15 Asghar Mall Scheem
Rawalpindi
46000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when JSO Pakistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to JSO Pakistan:

Shortcuts

Share