Limelight Humanity

Limelight Humanity LIME LIGHT HUMANITY
Paracha Foundation, is a non government organization founded by
NASIR WADOOD PA

06/11/2025

ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کرک
قراردادِ مذمت

آج مورخہ 06-11-2025 کو ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کرک کا ایک ہنگامی اجلاس زیرِ صدارت ملک اختر نواز ایڈوکیٹ منعقد ہوا۔

اجلاس میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کرک کے تمام اراکین نے انتہائی افسوس اور غم و غصّے کے ساتھ تحصیل کورٹ بانڈہ داؤ شاہ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے کی شدید مذمت کی، جس میں احاطہ عدالت میں ہتھکڑی لگے ایک شخص کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

یہ دلخراش واقعہ نہ صرف عدالتی نظامِ انصاف کے تقدس پر ایک حملہ ہے بلکہ یہ قانون نافذ کرنے والے اداروں، خصوصاً پولیس کی نااہلی اور غفلت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ عدالت کے احاطے میں اس طرح کا اندوہناک سانحہ سیکیورٹی کے سنگین فقدان کی نشاندہی کرتا ہے، جو کہ ناقابلِ قبول ہے۔

اجلاس میں متفقہ طور پر درج ذیل مطالبات کیے گئے:

1. اس واقعے کی فوری اور غیر جانبدارانہ بذریعہ جوڈیشل افسر تحقیقات کی جائیں۔

2. واقعے میں ملوث تمام ملزمان کو فی الفور گرفتار کر کے قرارِ واقعی سزا دی جائے۔

3. عدالتوں اور احاطہ عدالتوں کی سیکیورٹی کو مؤثر اور سخت بنایا جائے تاکہ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام ہو سکے۔

مزید یہ کہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کرک وکلاء برادری کے تحفظ، عدالتی ماحول کے وقار، اور قانون کی بالادستی کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھنے کا عزم کرتی ہے۔

یہ قرارداد متفقہ طور پر منظور کی جاتی ہے۔
وسیم اختر ایڈوکیٹ جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کرک۔

ص

08/01/2022

*محترم ممبرز* *اسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ*
*5 دن سے بارش برس رہی ہے،*
*اس مشکل وقت میں اپنے پڑوس میں دہاڑی دار مزدور کے گھر کی خبر لیں،*
*گھر سے ایک پلیٹ سالن اور 2 روٹیاں صدقہ جاری رکھیں تاکہ مزدور کے بچوں کو بھوک کا احساس نہ ہو۔*
جزاک اللہ خیرا"

Be thankful for what you have. Your life, no matter how bad you think it is, is someone else’s fairytale.
05/01/2022

Be thankful for what you have. Your life, no matter how bad you think it is, is someone else’s fairytale.

❤️
31/12/2021

❤️

السلام علیکم! کل ہم نے اپنے خیراتی ادارے Limelight Humanity کے تعاون سے دینی مدرسے کے 15 طلباء کو سردیوں سے بچنے کیلۓ گر...
06/11/2021

السلام علیکم! کل ہم نے اپنے خیراتی ادارے Limelight Humanity کے تعاون سے دینی مدرسے کے 15 طلباء کو سردیوں سے بچنے کیلۓ گرم بنیان فراہم کۓ۔ عیش و آرام کی زندگی گزارنے والوں سے درخواست ہے کہ دنیاوی خواہشات ویسے بھی پورے نہیں ہوتے اپنے غریب پڑوسیوں بھوکوں اور یتیموں کا خاص خیال رکھیں انکو اپنی خوشیوں میں مدعو کریں اور انکا خیال رکھیں..کل ان بچوں کے چہروں پر جو خوشی اور مسرت ہم نے دیکھی وہ قابل دید تھی۔ اب ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ بقایا تیس تک طلباء کو بھی اسی طرح بنیان یا کمبل فراہم کریں گے جسکے لۓ مالی مدد کی ضرورت ہے کیوں کہ ہمارے پاس وسائل بہت کم ہیں اور جو کچھ ہوتا ہے وہ سب اپنی مدد آپ کی تحت غرباء پر خرچ کرتے ہیں۔۔ آئیں ہمارا ساتھ دیں اور انسانیت میں خوشیاں بانٹیں اور انکے دعاؤں کا حصہ بنیں۔ بہت شکریہ

تمہارے پاؤں جمے ہیں سو تم نہ سمجھو گے حیات کیسے گزرتی ہے لڑکھڑاتے ہوۓ  . . !!!!  . . . . . . . . . 😔😔😔😔
21/08/2021

تمہارے پاؤں جمے ہیں سو تم نہ سمجھو گے

حیات کیسے گزرتی ہے لڑکھڑاتے ہوۓ . . !!!!
. . . . . . . . .
😔😔😔😔

25/07/2021

السلام علیکم دوستوں! ہم کچھ دوستوں نے اس عید کے موقع پر (Limelight Humanity) اپنے خیراتی ادارے کے تعاون سے 12 ایسے غریب خاندانوں کو عید کی خوشیوں میں شریک کیا جنہوں نے قربانی نہیں کی تھی۔ ہم نے ہر ایک گھر کو پانچ کلو گوشت اور دوسرا ضروری راشن (گھی او آٹا وغیرہ) پہنچایا- ہمارے پاس وسائل بہت کم ہیں لیکن جتنے بھی ہیں وہ غریبوں کے نام ہیں۔ ہم نے کسی کا نام منشن نہیں کیا ہے اور تصاویر بھی دھندلے رکھے ہیں۔ ہمارا نیت انسانیت کی خوشحالی اور اللہ رب العزت کی رضا ہے۔ تمام دوستوں سے گزارش ہے کہ ہمیں صحیح حقدار غرباء کا پتہ بتائیں اور مخیر حضرات ہماری مالی مدد کریں۔ نادار اور غریب لوگوں کی مدد کرنا اپنا مال پاک کرنا ہے۔ ہمارے مال میں ان غریبوں کا حصہ ہے قیامت کے روز انکے ھاتھ ہمارے گریبانوں میں ہونگے۔۔ ہمارے گردوپیش میں بہت سارے ایسے گھرانے ہیں جنکو ایک وقت کی روٹی ملتی ہے۔ بہت سارے بھوکے سوتے ہیں۔۔ آئیں انکے دوست بنیں اور انکو حوصلہ دیں۔ انکو بے راہ روی سے بچائیں۔ ہم آپکے دعاؤں کے طلبگار ہیں۔ اللہ تعالی ہمیں ریا کاری سے بچاۓ۔ اس کار خیر میں ہمارا ساتھ دیں۔ بہت شکریہ

20/05/2021

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته ۔۔
آج ہمارے خیراتی ادارے لاٸم لاٸٹ ہیومینیٹی پراچہ فاونڈیشن نے اپنی استطاعت کے مطابق ایک غریب گھرانے کی مدد کی۔ آج مجھے احساس ہوا کہ غریب ہونا کتنا تکلیف دہ ہوتا ہے۔ غریب کا کوٸ دوست کوٸ پرسان حال اور کوٸ دلجوٸ والا نہیں ہوتا۔ غریب کو معاشرے کی ہر فرد سے دل ہی دل میں شکوے ہوتے ہیں۔ آج اُس غریب گھرانے کے چھوٹے بچے رو رہے تھے کہ عید پر ہمارے کپڑے نہیں تھے اور ہمارا کوٸ اپنا بھی نہیں تھا جو ہم سے پوچھے کہ عید کے دن آپ گھر سے باہر کیوں نہیں نکلتے۔ میرے بھاٸیوں اپنے مال کو صاف کرنا ہو تو غریبوں کاساتھی، دوست اور رفیق بنو ورنہ قیامت کے دن ان ماٶں بہنوں اور یتیم بچوں کے ہاتھ ہمارے گریبان میں ہونگے۔ آج بہت ساری بیوہ اور یتیم بچیاں اسی غربت کی وجہ سے بےراہروی کے شکار ہیں آیۓ انکا راستہ روکۓ۔ آج جب ہم نے اُس مستحق غریب گھرانے کو خوراک کی چیزیں پہنچاٸیں تو وہ بچے کہہ رہے تھے کہ آج سے آپ ہمارے ماموں ہیں ہمارے انکل ہیں۔ آج سے پہلے کسی نے بھی ہمارا حال نہیں پوچھا۔ اور آخر میں اُن بچوں کے چہروں پر مسکراہٹ دنیا جہان کی خوشیوں سے بڑھ کر تھا۔۔ یقیناً یہ راستہ بہت کھٹن اور پُرخار ہے۔ لوگوں کی منفی باتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ یہی راستہ دنیا اور آخرت کی کامیابی کا ہے۔
آٸیں ہمارے ساتھ چلیں ہمارے خیراتی ادارے کی مدد کریں اور ہمیں صحیح ضرورتمند اور مستحق گھرانے بھی بتاٸیں۔ اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔ ہمیں اپنی قیمتی دعاٶں میں یاد رکھنا۔ شکریہ

Address

Rawalpindi
43600

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Limelight Humanity posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share