06/02/2026
اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں ہونے والے افسوسناک دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔ اس بزدلانہ کارروائی میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دل انتہائی رنجیدہ ہے۔ شہداء کے لواحقین کے ساتھ دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتا ہوں اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہوں۔
دہشتگردی کے ایسے واقعات قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم سب متحد ہو کر امن، برداشت اور استحکام کے لیے کھڑے ہوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کریں۔ اللہ تعالیٰ ہمارے وطن کو ہر قسم کی شرپسندی اور دہشتگردی سے محفوظ رکھے۔
رہنما Punjabi ithad foundation Pakistan
Central chairman.. Raja khawar Mehmood janjua