مرکزی جلوس میلاد کمیٹی راولپنڈی

محفل میلاد مصطفی ﷺ زیر صدارت حاجی ملک اختر علی صاحب اور زیر سرپرستی حافظ محمد اشرف صاحب اور زیر انتظام منتظمہ کمیٹی جامع...
08/09/2026

محفل میلاد مصطفی ﷺ زیر صدارت حاجی ملک اختر علی صاحب اور زیر سرپرستی حافظ محمد اشرف صاحب اور زیر انتظام منتظمہ کمیٹی جامعہ مسجد عائشہ صدیقہ کوہاٹی بازار راولپنڈی میں منعقد کی گئی جس کے مہمان خصوصی مولانا حافظ محمد اقبال رضوی صاحب چیئرمین امن کمیٹی راولپنڈی تھے اس میں علمائے کرام کی خصوصی شرکت حضرت مولانا وسیم احمد صاحب حضرت مولانا جہانگیر خان صاحب حضرت مولانا بابر صاحب حافظ ذیشان صاحب تھے محفل میلاد میں خصوصی خطاب حضرت علامہ مولانا جمال احمد نقشبندی صاحب نے کیا محفل میلاد میں نعت خوان حضرات نے خوبصورت انداز میں گلہائے عقیدت پیش کیا دیگر مہمانان گرامی میں ملک منیر اختر رضا ملک وحید اختر چوہدری افتخار احمد سلیم اختر صدیقی حافظ حسن فریدی ضیا محی الدین شیخ منیر قاسم چشتی صاحبزادہ عمران اقبال رضوی مسعود احمد اور ملک محمد سرمد نے شرکت کی محفل میلاد اہل علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی محفل کے اختتام پر درود و سلام کا نظرانہ پیش کیا گیا اور خصوصی دعا مانگی گئی لنگر کا انتظام کیا گیا تھا جو حاضرین میں تقسیم کیا گیا

05/09/2026
مرکزی جلوس میلاد کمیٹی راولپنڈی کے مرکزی اسٹیج پر افتتاحی تقریب میں  سرپرست اعلی الحاج شیخ طارق مسعود صاحب اور تاحیات صد...
28/08/2026

مرکزی جلوس میلاد کمیٹی راولپنڈی کے مرکزی اسٹیج پر افتتاحی تقریب میں
سرپرست اعلی الحاج شیخ طارق مسعود صاحب اور تاحیات صدر حاجی ملک اختر علی صاحب اور مہمانان خصوصی پیر سعد الرحمن صاحب پیر سرکار جی صاحب ضیا اللہ شاہ صاحب اور مرکزی جلوس میلاد کمیٹی کے تمام عہدیداران و ممبران کے علاوہ معززین شہر کی شرکت 🌹❤️🌹❤️🌹❤️🌹❤️

مولانا حافظ محمد اقبال احمد رضوی صاحب چیئرمین امن کمیٹی راولپنڈی کے صاحبزادے یاسر اقبال رضوی کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے ...
16/08/2026

مولانا حافظ محمد اقبال احمد رضوی صاحب چیئرمین امن کمیٹی راولپنڈی کے صاحبزادے یاسر اقبال رضوی کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مرکزی جلوس میلاد کمیٹی راولپنڈی کے تاحیات صدر حاجی ملک اختر علی حاجی ملک منیر اختر رضا اور ملک وحید اختر مبارک باد دیتے ہوئے اللہ تعالٰی ان کی تمام عبادات قبول فرمائے آمین ثم آمین 🌹 🌹 🌹 🌹 🌹

مرکزی جلوس میلاد کمیٹی راولپنڈی کا عظیم الشان اجلاسمرکزی جلوس میلاد کمیٹی راولپنڈی کا ایک عظیم الشان اجلاس مرکزی جامعہ م...
16/08/2026

مرکزی جلوس میلاد کمیٹی راولپنڈی کا عظیم الشان اجلاس

مرکزی جلوس میلاد کمیٹی راولپنڈی کا ایک عظیم الشان اجلاس مرکزی جامعہ مسجدحنفیہ راولپنڈی کے میلاد ہال میں منعقد ہوا۔ اجلاس سرپرستِ اعلیٰ مرکزی جلوس میلاد کمیٹی راولپنڈی، الحاج شیخ طارق مسعود صاحب کی زیرِ سرپرستی اور صدرِ مرکزی جلوس میلاد کمیٹی، حاجی ملک اختر علی صاحب کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔

اجلاس میں بطورِ مہمانانِ خصوصی پیر سعد الرحمن صاحب پیر سرکار جی صاحب ڈویژنل خطیب حضرت علامہ مولانا ابو الحسن محمد ایاز رضوی صاحب، مولانا حافظ محمد اقبال رضوی صاحب، چیئرمین امن کمیٹی راولپنڈی، خطیب مرکزی جامعہ مسجد راولپنڈی مفتی صدیق الحسنین صاحب، پیر مجتبیٰ فاروق گل بادشاہ صاحب کے نمائندے، پیر محمد نقیب الرحمن صاحب کے نمائندے اور زونل ایڈمنسٹریٹر محکمہ اوقاف شوکت اقبال صاحب نے شرکت فرمائی۔

اجلاس میں کثیر تعداد میں علمائے کرام، میلاد کمیٹیوں کے عہدیداران و ممبران اور عمائدینِ شہر نے شرکت کی۔ مرکزی جلوس میلاد کمیٹی راولپنڈی کے تمام عہدیداران و ممبران بھی اجلاس میں بھرپور انداز میں شریک ہوئے۔

علمائے کرام نے اپنے خطابات میں اتحاد و اتفاق، بھائی چارے، باہمی محبت، نظم و ضبط اور باہمی تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔ اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ 12 ربیع الاول، جشنِ میلاد النبی ﷺ کے عظیم الشان جلوس کو بھرپور مذہبی جوش و جذبے، اتحاد، نظم و ضبط اور عقیدت و احترام کے ساتھ منعقد کیا جائے گا۔

اجلاس کے اختتام پر درود و سلام کی روح پرور محفل منعقد ہوئی، جس کے بعد خصوصی طور پر ملکِ پاکستان کی سلامتی، استحکام و خوشحالی، امتِ مسلمہ کے اتحاد اور درپیش مسائل کے حل کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

اجلاس کے اختتام پر حاجی ملک منیر اختر صاحب اور حاجی شیخ ظفر صاحب کی جانب سے تمام شرکائے اجلاس کے اعزاز میں پرتکلف عشائیے کا اہتمام بھی کیا گیا۔

اللہ تعالیٰ اس اجتماع کو اتحاد و اتفاق، محبتِ رسول ﷺ اور دینِ اسلام کی سربلندی کا ذریعہ بنائے اور جشنِ میلاد النبی ﷺ کی تمام تقریبات کو خیر و برکت کے ساتھ کامیاب فرمائے۔ آمین۔

Address

Rawalpindi
46000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when مرکزی جلوس میلاد کمیٹی راولپنڈی posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share