Dothan Shareef Official

Dothan Shareef Official خانقاہِ قادریہ دوتھان شریف راولاکوٹ آزاد کشمیر

07/07/2026

محبوب العارفین قدوۃ السالکین حضرت صوفی علی اکبر خان نقشبندی رح کا سالانہ عرس مبارک آذادکشمیر میں حالیہ لاک ڈاون کے باعث ملتوی کر دیا گیا ہے۔نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

🌙✨ عیدُالاضحیٰ کی روح پرور ساعتیں ✨🌙شہبازِ کشمیر، سجادہ نشین خانقاہِ قادریہ دوتھان شریفحضرت صوفی محمد حسین محی الدین قاد...
30/05/2026

🌙✨ عیدُالاضحیٰ کی روح پرور ساعتیں ✨🌙

شہبازِ کشمیر، سجادہ نشین خانقاہِ قادریہ دوتھان شریف
حضرت صوفی محمد حسین محی الدین قادری مدظلہ العالی
نے جامع مسجد قادریہ دوتھان شریف میں نمازِ عیدالاضحیٰ پڑھائی اور پُرفیض خطاب فرمایا۔

قبلہ پیر صاحب نے اپنے خطاب میں فلسفۂ قربانی، اتباعِ سنتِ ابراہیمیؑ، محبتِ رسول ﷺ اور اخلاص و ایثار کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے حاضرین کو تقویٰ، اتحادِ امت اور دینی اقدار کو مضبوطی سے تھامنے کی تلقین فرمائی۔ 🤲🌹

نمازِ عید کے بعد اُمتِ مسلمہ، پاکستان، کشمیر اور تمام عالمِ اسلام کے امن، استحکام اور خیر و برکت کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

بعد ازاں قبلہ پیرصاحب نے اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ سنتِ ابراہیمی ادا کرتے ہوئے قربانی کی سعادت حاصل کی۔
یہ بابرکت لمحات روحانیت، محبت اور بندگیِ الٰہی کا حسین منظر پیش کرتے رہے۔ ✨🐏

اللہ تعالیٰ ان عبادات، دعاؤں اور قربانیوں کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ہمیں بھی حقیقی روحِ قربانی اپنانے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین 🤍

عُرس مبارکمحبوبِ سُبحانی، قُطبِ ربّانی، شَہبازِ لا مکانیحضرت شیخ سیّد عبدُالقادر جیلانی رحمة الله عليه ،حضرت سیّد علی اک...
10/05/2026

عُرس مبارک

محبوبِ سُبحانی، قُطبِ ربّانی، شَہبازِ لا مکانی
حضرت شیخ سیّد عبدُالقادر جیلانی رحمة الله عليه ،

حضرت سیّد علی اکبر شاہ رحمة الله عليه،

حضرت صوفی عبد المجید امجد قادری قلندری کائناتی رحمة الله عليه

زیرِ صدارت:
شہبازِ کشمیر
حضرت صوفی محمد حُسین مُحی الدین قادری قلندری کائناتی
مدظلہ العالی

بمقام:
خانقاہِ قادریہ
حیدر ٹاؤن، لاہور

09/05/2026

عُرس مبارک

محبوبِ سُبحانی، قُطبِ ربّانی، شَہبازِ لا مکانی
حضرت شیخ سیّد عبدُالقادر جیلانی رحمة الله عليه ،

حضرت سیّد علی اکبر شاہ رحمة الله عليه،

حضرت صوفی عبد المجید امجد قادری قلندری کائناتی رحمة الله عليه

زیرِ صدارت:
شہبازِ کشمیر
حضرت صوفی محمد حُسین مُحی الدین قادری قلندری کائناتی
مدظلہ العالی

بمقام:
خانقاہِ قادریہ
حیدر ٹاؤن، لاہور

07/05/2026
سدھن ایجوکیشنل کانفرنس کے زیرِ اہتمام ظہرانہ — مشاورت و رہنمائی کا بابرکت اجتماعراولپنڈی جم خانہ کلب میں سدھن ایجوکیشنل ...
27/04/2026

سدھن ایجوکیشنل کانفرنس کے زیرِ اہتمام ظہرانہ — مشاورت و رہنمائی کا بابرکت اجتماع

راولپنڈی جم خانہ کلب میں سدھن ایجوکیشنل کانفرنس کے زیرِ اہتمام ایک پُروقار ظہرانہ منعقد ہوا، جس میں شہبازِ کشمیر، سجادہ نشین خانقاہِ قادریہ دوتھان شریف حضرت صوفی محمد حسین محی الدین قادری مدظلہ العالی نے صدر سدھن ایجوکیشنل کانفرنس سردار شازیب خان صاحب کی خصوصی دعوت پر شرکت فرمائی۔

ظہرانہ کے بعد کانفرنس کے جملہ عہدیداران اور معزز شرکاء کے ساتھ جاری تعلیمی منصوبہ جات اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ یہ نشست محض رسمی گفتگو نہیں تھی بلکہ ایک سنجیدہ فکری عمل تھا، جہاں فیصلوں کے ساتھ ذمہ داری کا بوجھ بھی محسوس کیا گیا۔

اس موقع پر معزز شخصیات بھی شریک رہیں، جن میں:
• سابق چیف جسٹس، سردار عبدالحمید خان صاحب
• سابق سیکرٹری حکومت، سردار صدیق خان صاحب
• پروفیسر ڈاکٹر سردار رحیم صاحب
• بریگیڈیئر (ر) سردار زرین خان صاحب
• سابق سیکرٹری حکومت، سردار نواز خان صاحب
• بریگیڈیئر (ر) سردار عارف خان صاحب
• خان گل صاحب
• سابق صدر ایس ای سی، میجر مشتاق صاحب
• پروفیسر ڈاکٹر سردار شاہد صاحب
• میجر (ر) سردار مشتاق صاحب
• ڈاکٹر زبیر صاحب (سدھن ایجوکیشنل کانفرنس کے لیے نمایاں خدمات انجام دینے والے)
اور دیگر زعماء شامل تھے۔

شہبازِ کشمیر حضرت صوفی محمد حسین محی الدین قادری مدظلہ العالی نے کانفرنس کے تعلیمی و فلاحی منصوبوں کو سراہتے ہوئے رہنمائی فرمائی اور خصوصی دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اس مشن کو اخلاص، استقامت اور حقیقی کامیابی عطا فرمائے۔

یہ نشست اس حقیقت کی عکاس تھی کہ قومیں محض نعروں سے نہیں بلکہ مسلسل محنت، بصیرت اور اجتماعی شعور سے آگے بڑھتی ہیں—اور اگر نیت درست ہو تو اللہ برکت بھی دیتا ہے اور راستے بھی کھولتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔دعوتِ ولیمہ — ایک روحانی و بابرکت اجتماع۔۔۔۔۔۔۔۔۔فرزندِ اصغر شہبازِ کشمیر، سجادہ نشین خانقاہِ قادریہ دوتھان شر...
25/04/2026

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔دعوتِ ولیمہ — ایک روحانی و بابرکت اجتماع۔۔۔۔۔۔۔۔۔

فرزندِ اصغر شہبازِ کشمیر، سجادہ نشین خانقاہِ قادریہ دوتھان شریف حضرت صوفی محمد حسین محی الدین قادری مدظلہ العالی کے لختِ جگر علامہ حافظ فیضان حسین قادری صاحب رشتۂ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔ اس خوشی کے موقع پر ان کی دعوتِ ولیمہ کی پُروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں اہلیانِ دوتھان شریف نے بھرپور شرکت کی، جبکہ آزاد کشمیر اور پاکستان کے مختلف علاقوں سے معزز مہمانانِ گرامی بھی تشریف لائے۔

دعوتِ ولیمہ میں شرکت کرنے والی معزز شخصیات:

• چیف جسٹس ہائی کورٹ، سردار لیاقت شاہین صاحب
• سابق چیف جسٹس ہائی کورٹ، سردار عبدالحمید خان صاحب
• سابق سیکرٹری حکومت، سردار صدیق خان صاحب
• اسسٹنٹ کمشنر پونچھ، سردار یاسر افتاب صاحب
• میئر راولاکوٹ، سردار نعیم خان صاحب
• سربراہ جموں کشمیر پیپلز پارٹی و ایم ایل اے حلقہ چار، سردار حسن ابراہیم خان صاحب
• جنرل سیکرٹری جموں کشمیر پیپلز پارٹی، سردار اسد ابراہیم خان صاحب
• مرکزی رہنما مسلم لیگ ن آزاد کشمیر، سردار عبدالخالق خان وصی صاحب
• رہنما جموں کشمیر نیب، سردار لیاقت حیات خان صاحب
• سابق سیکرٹری حکومت، سردار جاوید ایوب خان صاحب
• صدر سدھن ایجوکیشنل کانفرنس، سردار شاہ زیب خان صاحب
• جنرل سیکرٹری سدھن ایجوکیشنل کانفرنس، ڈاکٹر غلام حسین صاحب
• سیکرٹری ایلیمنٹری و سیکنڈری ایجوکیشن، قاضی عنایت صاحب
• سابق چیئرمین پی ڈی اے، سردار عبدالخالق خان ایڈووکیٹ صاحب
• سابق چیئرمین میونسپل کارپوریشن، سردار ذاکر شیر افضل صاحب
• سابق ڈین اے جے کے یونیورسٹی، پروفیسر ڈاکٹر سردار سلیم خان صاحب
• صدر غازی ملت پریس کلب، سردار شفقت ضیا صاحب
• سیکرٹری جنرل غازی ملت پریس کلب، ظفر نظیر صاحب
• سابق صدر غازی ملت پریس کلب، عبدالرزاق صاحب
• ممبر غازی ملت پریس کلب، اخلاق احمد خان صاحب
• ساجد محمود انور صاحب
• منیجنگ ڈائریکٹر الفجر ایجوکیشن سسٹم کوٹلی، سردار یونس خان صاحب
• چیئرمین یونین کونسل ہورنہ میرا، سردار سعید خان صاحب
• سابق ڈی ای او پونچھ، سردار ممتاز غنی صاحب
• مرکزی رہنما جموں کشمیر لبریشن فرنٹ، صابر کشمیری ایڈووکیٹ صاحب
• ممبر اے جے کے ایس آر سی و سدھن ایجوکیشنل کانفرنس، ڈاکٹر نواز صاحب
• رہنما جموں کشمیر پیپلز پارٹی، سردار نوید حیات خان صاحب
• مرکزی رہنما جمعیت علماء جموں کشمیر، خان عبدالقیوم خان صاحب
• چیئرمین ہیلپنگ ہینڈ ضلع پونچھ، افتخار انقلابی صاحب
• ڈاکٹر سید اسد حسین شاہ (کوٹلی یونیورسٹی)
• ڈپٹی رجسٹرار ہائی کورٹ، راجہ عابد صاحب
• پرائیویٹ سیکرٹری ہائی کورٹ، میر منصور احمد صاحب
• پرائیویٹ سیکرٹری ہائی کورٹ، اویس احمد چوہدری صاحب
• مفتی عطا خان منگی صاحب
• شریف احمد خان ایڈووکیٹ صاحب
• رہنما جموں کشمیر پیپلز پارٹی، سردار ظفر خان صاحب
• قاضی ضیاء الرحمن صاحب (مظفرآباد)
• صدر آزاد کشمیر پرائیویٹ سکولز و کالجز ایسوسی ایشن، نثار احمد صاحب
• جنرل سیکرٹری، سردار جاوید صاحب
• سیکرٹری اطلاعات، ظہیر احمد خان صاحب
• صدر میلاد کمیٹی راولاکوٹ، حاجی طاہر صاحب
• ممبر میلاد کمیٹی، سردار شاہد فاروق صاحب
• گورنمنٹ کنٹریکٹر، سردارممتاز صاحب
• چوہدری عاشق صاحب و برادران
• چوہدری اورنگزیب صاحب و برادران
• سردار عرفان خان صاحب
• سردار خالد خان صاحب (پراپرٹی کنسلٹنٹس و انویسٹمنٹ ایڈوائزرز)
• مولانا شفاعت صاحب
• علامہ زاہد حسین نعیمی صاحب
• پروفیسر سید رفاقت شاہ صاحب
• پروفیسر عتیق احمد صاحب (صدر منہاج القرآن آزاد کشمیر)

یونیورسٹی فیلوز، درسِ نظامی کے رفقاء، علماء کرام، حفاظِ کرام اور دوست و احباب کے علاوہ سیاسی، سماجی، مذہبی اور روحانی حلقوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کر کے اس بابرکت محفل کو یادگار بنا دیا۔

دعا ہے کہ اللہ رب العزت اس نکاح کو اپنی رضا، محبت، سکون اور دائمی خیر و برکت کا ذریعہ بنائے اور دونوں خاندانوں کو اپنی خاص رحمتوں میں جگہ عطا فرمائے۔

آمین یا رب العالمین 🤲

شہباز کشمیر حضرت صوفی محمد حسین محی الدین قادری قلندری کائناتی سجادہ نشین خانقاہ قادریہ دوتھان شریف کی صاحبزادہ فیضان حس...
20/04/2026

شہباز کشمیر حضرت صوفی محمد حسین محی الدین قادری قلندری کائناتی
سجادہ نشین خانقاہ قادریہ دوتھان شریف
کی صاحبزادہ فیضان حسین قادری صاحب کے ساتھ
ڈاکٹر سردارکلیم خان صاحب صدر سدوزئی لویہ جرگہ
کے بیٹے کی دعوت ولیمہ میں شرکت!
شہباز کشمیر نے ڈاکٹر صاحب کے بیٹے، ڈاکٹر کلیم صاحب اور جملہ خاندان کو مبارک باد دی اور کامیاب رشتہ ازدواج کے لیئے خصوصی دعا کی!
اس موقع پر مہمانان سے شہباز کشمیر کی خصوصی ملاقات اور تبادلہ خیال!

Address

Rawala Kot

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dothan Shareef Official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Dothan Shareef Official:

Shortcuts

Share