16/04/2026
تاریخی بڑے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین آرائیں کمیونٹی پاکستان میاں مطیع الرحمن ارائیں نے کہا کہ آخر کب تک ہم مختلف تنظیمیں بناتے رہیں گے؟
انہوں نے سوال اٹھایا کہ ہمارے خاندان کے غریب افراد کی بات کیوں نہیں کی جاتی؟ ہمارے پسے ہوئے طبقے، نوجوانوں، اور بچوں بچیوں کے مسائل پر توجہ کیوں نہیں دی جاتی؟
انہوں نے کہا کہ ہمارے خاندان سے ایسے سنگین مسائل سامنے آتے ہیں جو بیان سے باہر ہیں، مگر افسوس کہ ان کے حل کے لیے کوئی سنجیدہ کوشش نظر نہیں آتی۔
میاں مطیع الرحمن ارائیں نے واضح کیا کہ آرائیں کمیونٹی پاکستان کسی ایک فرد کی تنظیم نہیں بلکہ ہم سب کی مشترکہ آواز ہے۔
انہوں نے تمام برادری سے اپیل کی کہ آگے بڑھیں اور اس پلیٹ فارم کا حصہ بنیں، بطور بانی ممبر شامل ہوں اور اپنے خاندان کی بہتری کے لیے متحد ہو جائیں۔
ہیلپ لائن نمبر
03700490040