Chak 122/1.l

Chak 122/1.l Chak no 122/1.L

13/05/2026

21 پل کے گردو نواح میں بارش کے ساتھ ژالہ باری اور آسمانی بجلی گرنے کی اطلاع
اللہ پاک ہم سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے آمین

21/03/2026

عید مبارک ساریاں نوں

چک نمبر 122 ون ایل میں نماز عید سے پہلے لی گئی چند یادگار تصاویر
21/03/2026

چک نمبر 122 ون ایل میں نماز عید سے پہلے لی گئی چند یادگار تصاویر

18/02/2026

تمام اہل اسلام وہ رمضان مبارک ہو کل انشاءاللہ پہلا روزہ ہوگا۔اللہ پاک ہم سب کو رمضان المبارک کے تمام روزے رکھنے کی توفیق عطا فرمائے اور سب کی زندگی میں اسانیاں پیدا فرمائے اور تمام بیماروں کو شفائے کاملہ عطا فرمائے

بخدمت جنابڈپٹی کمشنر صاحبرحیم یار خانالسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہموضوع: درخواست برائے گرین بس روٹ کی توسیع تا پل 121/...
11/02/2026

بخدمت جناب
ڈپٹی کمشنر صاحب
رحیم یار خان

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

موضوع: درخواست برائے گرین بس روٹ کی توسیع تا پل 121/1L

جناب عالی،

باادب گزارش ہے کہ رحیم یار خان سٹی سے پل 121/1L تک گرین بس سروس کا روٹ مقرر کیا جائے۔ اس مجوزہ روٹ پر 20 سے 25 دیہات واقع ہیں جن کی معقول آبادی روزانہ شہر آمد و رفت کرتی ہے۔

ان دیہات سے تعلق رکھنے والے طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد سکولوں اور کالجوں میں زیرِ تعلیم ہے اور انہیں روزانہ نجی ٹرانسپورٹ کے ذریعے سفر کرنا پڑتا ہے۔ نجی ٹرانسپورٹ کے بڑھتے ہوئے کرایوں کی وجہ سے غریب اور متوسط طبقے کے طلبہ کو شدید مالی مشکلات کا سامنا ہے، جس کے باعث ان کی تعلیمی سرگرمیاں بھی متاثر ہو رہی ہیں۔

اگر گرین بس سروس کو مذکورہ روٹ تک توسیع دی جائے تو نہ صرف طلبہ کو محفوظ، باقاعدہ اور کم خرچ سفری سہولت میسر آئے گی بلکہ عام عوام کو بھی نمایاں ریلیف حاصل ہوگا۔ یہ اقدام عوامی فلاح و بہبود کے ساتھ ساتھ تعلیمی فروغ میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔

لہٰذا گزارش ہے کہ عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے رحیم یار خان سٹی سے پل 121/1L تک گرین بس روٹ کی منظوری عطا فرمائی جائے۔

اللہ تعالیٰ آپ کو عوام الناس کی خدمت کے اس عمل کا بہترین اجر عطا فرمائے۔

آپ کی مہربانی کے لیے پیشگی شکریہ۔

علیم ہارڈویئر اینڈ سینٹری سٹور نئی جگہ پر شفٹ ہو چُکی ہے جس کی نئی لوکیشن ادا پُل 121 ون ایل خان پور روڈ منیر موبائل شاپ...
16/12/2025

علیم ہارڈویئر اینڈ سینٹری سٹور نئی جگہ پر شفٹ ہو چُکی ہے جس کی نئی لوکیشن ادا پُل 121 ون ایل خان پور روڈ منیر موبائل شاپ اور ثاقب کریانہ سٹور کے
بالکل سامنے ہے
سیل جاری ہے

13/12/2025

باغ و بہار چكمبر 122 ون ایل اور گردونواح میں شدید دھند کا راج

علیم ہارڈویئر اینڈ سینٹری سٹور انشاءاللہ 15 دسمبر کو نئی جگہ   پر شفٹ ہو رہی ہے جس کی لوکیشن خانپور روڈ ثاقب کریانہ سٹور...
03/12/2025

علیم ہارڈویئر اینڈ سینٹری سٹور انشاءاللہ 15 دسمبر کو نئی جگہ پر شفٹ ہو رہی ہے جس کی لوکیشن خانپور روڈ ثاقب کریانہ سٹور کے بالکل سامنے ہے

01/12/2025

ٹیکرز۔۔۔۔۔۔۔

خان پور چک 92 کے مقام پر نہر ون ایل میں 50 فٹ چوڑا شگاف پڑگیا

خان پور۔ شگاف سے قریبی فصلیں زیر آب آگئی

خان پور۔ محکمہ انہار عملہ موقع پر پہنچ گیا شگاف پر کرنے کے لیے کام شروع نہ ہوسکا ۔

خان پور۔ نہر پیچے سے بند کروادی گئی ہے پانی ختم ہونے کے بعد شگاف پر کیا جائے گا۔ محکمہ انہار

خان پور۔ شگاف سے ہمارے کروڑوں کی فصل کا نقصان ہوگیا۔ کسان

خان پور۔ شگاف کی وجہ ایک ماہ سے نہر میں درخت گرنے سے پانی کی رکاوٹ سے ہوا ہے۔ اہل علاقہ

خان پور۔ محکمہ انہار کا عملہ نہر کی صفائی کا کام نہیں کرتا۔ اہل علاقہ

خان پور۔ مقامی لوگوں نے ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

23/11/2025

اپڈیٹ شگاف نہر اب حیات

رحیم یار خان: نہر ابِ حیات میں پل اڈا 45پی کے مقام پر اچانک 200 فٹ کے قریب چوڑا شگاف پڑ گیا، جس کے نتیجے میں تیز بہاؤ والا پانی فصلوں کو بڑے پیمانے پر متاثر کرتا ہوا قریبی آبادیوں سور قبرستان میں داخل ہونا شروع ہوگیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق شگاف سے نکلنے والا پانی آس پاس کے وسیع زرعی رقبے کو شدید نقصان پہنچا رہا ہے، جبکہ قریبی بستیوں میں خوف و ہراس کی فضا قائم ہے۔ متعدد گھرانے اپنی ضروری اشیاء محفوظ مقامات پر منتقل کرنے میں مصروف ہیں۔
مقامی افراد نے ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان اور محکمہ انہار سے فوری طور پر نہر میں پانی بند کرنے، شگاف کو پُر کرنے کےلے امدادی کارروائیاں کرنے کی اپیل کی ہے۔

31/10/2025

گاؤں کی صبح کا ماحول

Address

Rahimyar Khan
64200

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Chak 122/1.l posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share