09/09/2024
خان پور کے نواحی علاقہ موضع کوٹلہ میرن کے رہائشی زمیندار محمد سلیم نے اہل علاقہ کے ہمراہ احتجاج کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ میں موضع کوٹلہ میرن اور گہنہ لاڑ کا کاشتکار ہوں اور 65 ایکڑ رقبہ پر کماد کاشت کیا ہوا ہے ، مورخہ 25/07/24 کو اپنے 5 ایکڑ رقبہ پر جڑی بوٹی کی تلفی کے لیے فل کنٹرول 1000 گرام فی ایکڑ کے حساب سے سپرے کروائی مگر میری فصل کو نقصان ہو گیا ہے میں نے ذاتی طور پر اس پراڈکٹ کا لیبارٹری ٹیسٹ بھی کروایا ہے جو کہ فصلوں کے لیے مضر ثابت ہوئی ہے۔ کاشتکار نے بتایا کہ یہ دوائی میں نے محمد مصطفی شاہد سکنہ محلہ رحمان پورا اور اس کے دوسرے ساتھی محمد اشفاق سکنہ کوٹلہ میرن سے خریدی ہے ، الزام علیہان زرعی ادویات فروخت کرنے کا کام کرتے ہیں اور ان کا طریقہ ہی یہی کہ یہ کاشتکار کو ڈائریکٹ زرعی ادویات فروخت کرتے ہیں ، انہوں نے احتجاج کرتے ہوئے ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔