Raah-e-Nijat Team

Raah-e-Nijat Team Raah e Nijat Team is an NGO with the aim to alleviate poverty by educating the underprivileged.

Our dedicated services include Rehabilitation and Development, Education, Healthcare, Community Services, Microfinance, and of course, Orphans Care Program.

عید مبارک ، اللّٰہ امت مسلمہ کی خیر فرمائے ۔آمین
21/03/2026

عید مبارک ، اللّٰہ امت مسلمہ کی خیر فرمائے ۔آمین

یاد رکھیں ! آپ کے مستقبل کی خوشحآلی یا ناکامی کا سب سے زیادہ اثر ایک ہی انسان پر پڑنا ہے اور وہ کوئی اور نہیں آپ خؤد ہیں...
22/04/2024

یاد رکھیں ! آپ کے مستقبل کی خوشحآلی یا ناکامی کا سب سے زیادہ اثر ایک ہی انسان پر پڑنا ہے اور وہ کوئی اور نہیں آپ خؤد ہیں۔
فیصلہ کرلیں کہ ایک خوشحال زندگی کے لئے دوران تعلیم ہی با ہنر بن کر کوشش کرنی ہے یا روایتی طریقہ سے تعلیم مکمل کر کے نوکری کی تلاش کرنی ہے؟



آئیں ہم سب مل کر ایک ایسا آغاز کریں جس کا ہر قدم ہمارے مستقبل کی خوشحالی اور امداد باہمی کی طرف گامزن ہو۔جب تک ہم سانس ل...
19/04/2024

آئیں ہم سب مل کر ایک ایسا آغاز کریں جس کا ہر قدم ہمارے مستقبل کی خوشحالی اور امداد باہمی کی طرف گامزن ہو۔
جب تک ہم سانس لے رہے ہیں عہد کریں کہ وقت ہمارا ہے ہم اس کو سنوار نے کوششیں جاری رکھیں گے۔کامیابی اللہ کے ہاتھ میں ہے اور کوشش ہماری ذمہ داری ہے۔



میں نوکریوں کے خلاف نہیں ہوں اور نہ ہی سب لوگ کاروبار کر سکتے ہیں ۔لیکن کاروبار کی اہمیت کو سمجھنا اور ہنر سیکھنے کی حوص...
18/04/2024

میں نوکریوں کے خلاف نہیں ہوں اور نہ ہی سب لوگ کاروبار کر سکتے ہیں ۔لیکن کاروبار کی اہمیت کو سمجھنا اور ہنر سیکھنے کی حوصلہ افزائی کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔


16/04/2024

نوکریوں کے انتظار میں وقت ضائع کرنے کی بجائے ہنر سیکھیں اور باعزت روزگار کمائیں

راہ نجات ٹیم کے نمائندے مکمل تحقیق اور ذمہ داری سے ایسے مستحق اور نادار گھرانوں کا انتخاب کرتے ہیں جہاں کمانے والا کوئی ...
01/03/2024

راہ نجات ٹیم کے نمائندے مکمل تحقیق اور ذمہ داری سے ایسے مستحق اور نادار گھرانوں کا انتخاب کرتے ہیں جہاں کمانے والا کوئی نہ ہو اور گھر کے افراد اپنی ضروریات کے لئے صرف اور صرف اللہ کے سہارے امید لگائے بیٹھے ہوں۔
اسی لئے ہم کہتے ہیں کہ آپ کا عطیہ کردہ صرف سو روپیہ کسی معصوم کی مسکراہٹ بن سکتا ہے.





04/02/2024



ہر ماہ کی طرح اس ماہ بھی بہت سے ضرورت مند اپنی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لیے ہمارے تعاون کے منتظر ہیں۔ الحمدللہ، اللہ نے ہ...
02/11/2023

ہر ماہ کی طرح اس ماہ بھی بہت سے ضرورت مند اپنی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لیے ہمارے تعاون کے منتظر ہیں۔
الحمدللہ، اللہ نے ہمیں اس قابل بنایا ہے کہ ہم کسی کے کام آ سکیں۔ ہمارے خرچ کئے تھوڑے سے روپے بھی اللہ بے حد بڑھا کر لوٹاتا ہے تو پھر ایسے کاروبار میں دیر کس بات کی؟
آگے بڑھیں اور اللہ کی مخلوق کے کام آئیں۔


Sharing is Caring Movementہجرت مدینہ کی تاریخ گواہ ہے کہ مل بانٹ کر جینے کا اصول اسلامی فلاحی معاشرے کی تعمیر کی پہلی ای...
24/07/2023

Sharing is Caring Movement
ہجرت مدینہ کی تاریخ گواہ ہے کہ مل بانٹ کر جینے کا اصول اسلامی فلاحی معاشرے کی تعمیر کی پہلی اینٹ ہے۔
آپ کے گھر میں موجود اضافی کپڑے، جوتے، بستر یا دیگر استعمال کی اشیاء آپ کے لیے شاید اتنی اہم نہ ہوں لیکن کسی ضرورت مند کی وہ حسرت ہو سکتی ہیں۔
اپنے گھر میں موجود ایسی اشیاء ہمارے کولیکشن سینٹرز میں ہدیہ کروائیں۔
ہم آپ کی ہدیہ کی ہوئی اشیاء کو بہترین حالت میں لا کر ضرورت مندوں تک پہنچائیں گے اور ایک ایسے خوبصورت معاشرے کی بنیاد ڈالیں گے جہاں سب ایک دوسرے کی ضرورتوں کا احترام کرتے ہیں اور مدد کے لیے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں۔




اہل اسلام کو قربانی، ایثار اور مل بانٹنے کے جذبے سے بھرپور عید الضحیٰ مبارک۔ اپنی عید کی خوشیوں میں ان مسلمان بہن بھائیو...
28/06/2023

اہل اسلام کو قربانی، ایثار اور مل بانٹنے کے جذبے سے بھرپور عید الضحیٰ مبارک۔ اپنی عید کی خوشیوں میں ان مسلمان بہن بھائیوں کو بھی یاد رکھیں جو مہنگائی اور بے روزگاری کی لپیٹ میں آنے کی وجہ سے عید کی خوشیاں محدود وسائل میں منانے کی تگ و دو کر رہے ہیں۔



الحمدللہ !    نے اپنے دوسرے خودمختار پروجیکٹ "راہ نجات ای سکول آف ریوائیول اینڈ سکلز RESORS Program کے پہلے فیز پر کام ش...
09/06/2023

الحمدللہ ! نے اپنے دوسرے خودمختار پروجیکٹ "راہ نجات ای سکول آف ریوائیول اینڈ سکلز RESORS Program کے پہلے فیز پر کام شروع کر دیا ہے اس مرحلے میں رحیم یار خان کے تمام مشہور پرائیویٹ کالجز کے تعاون سے مستحق اور محنتی سٹوڈنٹس کا انتخاب کر کے انھیں ایمازون ہول سیل کی مفت ٹریننگ فراہم کی جائے گی اور دو مہینے کی تربیت کے بعد کامیاب طلبہ و طالبات کو آن لائن کام کے مواقع بھی فراہم کئے جائیں گے جس کے ذریعہ یہ طالب علم ڈالرز میں ماہانہ اور مستقل آمدنی کما سکیں گے۔(ان شاء اللہ)
اس پروجیکٹ میں Ultimate Commerce کے ساتھ ساتھ Aspire College Rahim Yar Khan , Concordia College Rahim Yar Khan , Brookfield Group of Colleges RYK IBA College Nicaas Colleges, RYK Nice Group Of Colleges Rahim Yar Khan Nice Choice For Nice People TCI College KIPS College Rahim Yar Khan Campus تمام کالجز کی مشکور ہے جن کے تعاون سے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھار کر ان کے روشن مستقبل کی کوشش کی جا رہی ہے۔



Address

734/B5, Kachha Sadiq Abad Road, Hussain Abad, Rahim Yar Khan
Rahimyar Khan
64200

Telephone

+923034449672

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Raah-e-Nijat Team posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Raah-e-Nijat Team:

Share