Bazai Youth Organization

Bazai Youth Organization Bazai Youth Organization naujawano ka aik falahi aur samaaji tanzeem h jo bazai qoum k falah wa behbood k leye khidmaat sar anjaam deta h..

aur biradar aqwaam k sath bahmi ehtaram aur dostana talokaat ka porjosh haami h......

18/05/2026

بازئی یوتھ آرگنائزیشن محترمہ ایڈووکیٹ تانیہ خان بازئی کے مخلصانہ احساسات و جذبات کا احترام کرتی ہے اور فرنٹ لائن پر خدمات انجام دینے والے تنظیم کے صدر، جنرل سیکرٹری اور مرکزی ترجمان کی کوششوں کو سراہنے پر ان کی شکر گزار ہے۔
​سردار ظفر خان بازئی کی بحفاظت بازیابی کسی ایک فرد یا تنظیم کی نہیں، بلکہ ایک عظیم اجتماعی اور مشترکہ مہم کا نتیجہ ہے۔​ ایڈیشنل چیف سیکرٹری (ACS) نصیب اللہ خان بازئی، ایم پی اے ملک نعیم خان بازئی صاحب، عصمت اللہ خان بازئی صاحب، اور ڈاکٹر ظاہر صاحب و دیگر نے اپنی انتظامی بصیرت اور مخلصانہ قیادت کے ذریعے اس عمل میں دن رات انتھک محنت کی جو سنہری حروف سے لکھنے کے لائق ہے۔ اس کٹھن وقت میں برادر اقوام کے عمائدین اور نوجوانوں نے قبائلی و انسانی رشتوں کا حق ادا کرتے ہوئے بھرپور ساتھ دیا۔جس کے لئے ہم سب کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔۔۔
"جنرل سیکرٹری بازئی یوتھ آرگنائزیشن پروفیسر ناصر خان بازئی "

18/05/2026
18/05/2026

ہم بازئی یوتھ آرگنائزیشن کی جانب سے، اپنی اور اپنی پوری قوم کی طرف سے، ان تمام معزز مشران، عزیزوں، دوستوں اور تمام اقوام کا تہہ دل سے بے انتہا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اس انتہائی مشکل اور کٹھن گھڑی میں بازئی قوم کا بھرپور ساتھ دیا۔ ​سردار ظفر خان کی بحفاظت بازیابی کے لیے آپ سب کا ہمارے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہونا، اور اس تشویشناک صورتحال میں دلی ہمدردی و یکجہتی کا مظاہرہ کرنے سے ہمارے حوصلے مزید بڑھ گئے۔۔ ​خالقِ کائنات ہماری اس باہمی یکجہتی، بھائی چارے اور اتحاد کو ہمیشہ قائم و دائم رکھے۔
​ ہم ان تمام مشران اور قبائلی عمائدین کے شکر گزار ہیں جنہوں نے اپنی روایتی اور مخلصانہ قیادت کے ذریعے اس کٹھن وقت میں ہماری رہنمائی فرمائی۔
ہم ان تمام برادر اقوام اور دوستوں کے احسان مند ہیں جنہوں نے قومیت سے بالاتر ہو کر خالصتاً انسانیت اور بھائی چارے کے ناطے ہمارے غم کو اپنا غم سمجھا۔
​بازئی یوتھ آرگنائزیشن اپنے ان تمام باشعور نوجوانوں کے عزم و استقلال کو بھی سلام پیش کرتی ہے جنہوں نے دن رات ایک کر کے امن اور اتحاد کا پیغام عام کیا۔
​ آپ سب کا یہ خلوص ہمارے دلوں پر نقش رہے گا۔ ہم یقین دلاتے ہیں کہ مستقبل میں بھی کسی بھی برادر قوم پر خدانخواستہ ایسا وقت آیا، تو بازئی قوم اور بازئی یوتھ آرگنائزیشن اِنہی مخلصانہ جذبات کے ساتھ صفِ اول میں کھڑی نظر آئے گی۔
​"دعا ہے کہ اللہ رب العزت آپ تمام احباب کو ہمیشہ شاد و آباد، خوش و خرم اور سرخرو رکھے۔ آپ کا یہ خلوص، یکجہتی کا جذبہ اور بھائی چارہ ہمیشہ قائم رہے، اور اللہ تعالیٰ ہمیں ہر آزمائش میں اسی طرح متحد رہنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔"
"جی ایس بازئی یوتھ آرگنائزیشن "

15/05/2026

خانوزئ کے مقام پر بازئی یوتھ آرگنائزیشن رود ملازئی یونٹ نے سردار ظفر بازئی کے اغوا کے خلاف نیشنل ہائی وے کو احتجاجاً بند کردیا۔۔۔۔

15/05/2026

بازئی یوتھ آرگنائزیشن صدر انجینئر عزیز خان بازئی

15/05/2026

سردار ظفر بازئی ابائی گاوں منگلہ سے آغوا
انکے آغوا کے خلاف بی اے مال کے قریب روڈ بلاک کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بلاک کر دیا گیا ہے
روڈ اس وقت تک بلاک رہیگا جب تک سردار ظفر خان بازئی کو رہا نہیں کیا جاتا سردار نسیم خان بازئی

12/05/2026

Address

Quetta

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Bazai Youth Organization posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share