National program Employs welfare Union balochstan

National program Employs welfare Union balochstan lady health workr�

29-9-2026 *نیشنل پروگرام لیڈی ہیلتھ ورکر یونین بلوچستان کی صوبائی صدر بی بی جان کاکڑ نے پراونشل کوارڈینیٹر ڈاکٹر ساجدہ ص...
01/10/2026

29-9-2026 *نیشنل پروگرام لیڈی ہیلتھ ورکر یونین بلوچستان کی صوبائی صدر بی بی جان کاکڑ نے پراونشل کوارڈینیٹر ڈاکٹر ساجدہ صاحبہ ہیڈ افس میں ملاقات کی اسکے بعد ڈاریکٹر جنرل ہیلتھ کے افس میں ڈپٹی ڈی جی عطا محمد لانگو صاحب سے افس میں ملاقات کی اور AI موبائل ایپ کے زریعے حاضری کے بارے میں تفصیل سے بات کی کہ نیشنل پروگرام کے لیڈی ہیلتھ ورکرز اور لیڈی ہیلتھ سپروائیزرز چونکہ کمیونٹی میں ڈیوٹی سر انجام دیتی ہیں تو انکو Ai موبائل ایپ سے استثنی کیا جائے اور ساتھ میں صوبہ خیبر پختونخوا کے ارڈر کا بھی حوالہ دیا کہ خیبر پختونخوا نے نیشنل پروگرام کے لیڈی ہیلتھ ورکرز اور سپروائیزرز کو استثنی دی ہیں جس پہ پی سی صاحبہ اور ڈپٹی ڈی جی ہیلتھ صاحب متفق ہوئے اور یقین دھانی کروائی کہ بہت جلد اس معاملے پہ ڈی جی صاحب سے ڈسکس کر کہ کوئی لائعہ عمل تشکیل دینگے جس پہ نیشنل پروگرام کی صوبائی صدر نے دونوں کا شکریہ ادا کیا*

05/09/2026
*جبری ریٹائرمنٹ اساتذہ کی بحالی پہ دلی مبارک باد*نیشنل پروگرام لیڈی ہیلتھ ورکرز یونین بلوچسان کی صوبائی صدر بی بی جان کا...
04/09/2026

*جبری ریٹائرمنٹ اساتذہ کی بحالی پہ دلی مبارک باد*

نیشنل پروگرام لیڈی ہیلتھ ورکرز یونین بلوچسان کی صوبائی صدر بی بی جان کاکڑ نائب صدر کوثر بانو جنرل سیکرٹری بی بی شبینہ فنانس سیکرٹری نورجہان گل نساء امنہ بلوچ مہ جبین شمیم اراء خدیجہ زہری ریحانہ کاکڑ مس ثریا نوجہان اچکزئی حبیبہ بلوچ حسنہ فاطمہ بلوچ شاھدہ بلوچ رضوانہ اچکزئ کلثوم اچکزئی رومانہ امنہ موسی خیل نےجاری کردہ بیان میں گرینڈ الائنس میں شامل جبری ریٹائرمنٹ اساتذہ کو واپس بحال ہونے پہ دلی مبارک باد پیش کی اور مطالبہ کیا کہ باقی کی بھی سزائیں معاف کر کہ انکے مطالبات پوری کیں جائیں

بلوچستان لیبر کوڈ پر کوئٹہ چیمبر آف کامرس میں اہم سیمینار، مزدوروں کے حقوق اور انسانی حقوق کے تحفظ پر زورکوئٹہ: ویب کاپ ...
03/09/2026

بلوچستان لیبر کوڈ پر کوئٹہ چیمبر آف کامرس میں اہم سیمینار، مزدوروں کے حقوق اور انسانی حقوق کے تحفظ پر زور

کوئٹہ: ویب کاپ کے زیرِ اہتمام کوئٹہ چیمبر آف کامرس میں بلوچستان لیبر کوڈ اور بزنس اینڈ ہیومن رائٹس کے موضوع پر ایک اہم سیمینار منعقد ہوا، جس کی صدارت جنرل سیکرٹری سید نذر علی نے کی۔

سیمینار میں پاکستان یونائیٹڈ ورکرز فیڈریشن کے مرکزی جنرل سیکرٹری و ممبر آئی ایل او گورننگ باڈی سعد چوہدری، ڈی جی لیبر بلوچستان بشیر احمد بنگلزئی، آئی ایل او کے پروگرام آفیسر صغیر بخاری،حسن گیلانی ، یو این ڈی پی بلوچستان کے سربراہ ذوالفقار درانی، پی یو ڈبلیو ایف سندھ کے جنرل سیکرٹری اسد میمن، مائنز اونرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری فتح شاہ عارف، پی یو ڈبلیو ایف بلوچستان کے صدر علی بخش جمالی، جنرل سیکرٹری پیر محمد کاکڑ، چیف آرگنائزر شمس خلجی،نیشنل پروگرام کی صوبائی صدر بی بی جان کاکڑ اور کابینہ ممبران ،آل پاکستان لیبر فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری حاجی عبدالستار، عبدالحلیم، ایم بی ڈبلیو ایف کے عزیز احمد سارنگزئی، نیشنل لیبر فیڈریشن بلوچستان کے جنرل سیکرٹری عمر حیات، پاکستان ورکرز فیڈریشن بلوچستان کے رہنما حافظ عصمت اللہ، مائنز مالکان، چیمبر آف کامرس کے نمائندگان، مختلف مزدور تنظیموں کے رہنماؤں اور حکومتی اہلکاروں نے شرکت کی۔

سیمینار میں مقررین نے بلوچستان لیبر کوڈ کے مختلف پہلوؤں، محنت کشوں کے بنیادی حقوق، آجر اور اجیر کے تعلقات، کام کی جگہ پر صحت و سلامتی، سماجی تحفظ اور انسانی حقوق کے تحفظ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

مقررین نے کہا کہ بلوچستان میں مزدوروں کے حقوق کے تحفظ اور انہیں محفوظ و بہتر ماحولِ کار فراہم کرنے کے لیے لیبر قوانین پر مؤثر عملدرآمد ضروری ہے۔ کاروباری اداروں کی ترقی کے ساتھ ساتھ محنت کشوں کے بنیادی حقوق، عزت و وقار اور فلاح و بہبود کو بھی یقینی بنایا جانا چاہیے۔

شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت، آجر تنظیموں، ٹریڈ یونینز، سول سوسائٹی اور عالمی اداروں کے درمیان مؤثر رابطے اور باہمی تعاون کو فروغ دے کر بلوچستان میں مزدوروں کے حقوق کے تحفظ، صنعتی تعلقات میں بہتری اور ذمہ دار کاروباری ماحول کو مزید مضبوط بنایا جا سکتا ہے۔

Honouring the dedication, leadership, and unwavering commitment of Bibi Jan Kakar in serving communities and advocating ...
24/08/2026

Honouring the dedication, leadership, and unwavering commitment of Bibi Jan Kakar in serving communities and advocating for women and workers’ rights.

29/06/2026

نیشنل پروگرام لیڈی ہیلتھ ورکرز یونین کی صوبائی صدر بی بی جان کاکڑ نائب صدر کوثر بانو جنرل سیکرٹری بی بی شبینہ فنانس سیکرٹری نورجہان گل نساء امنہ بلوچ مہ جبین شمیم اراء خدیجہ زہری ریحانہ کاکڑ مس ثریا نوجہان اچکزئی حبیبہ بلوچ حسنہ فاطمہ بلوچ شاھدہ بلوچ رضوانہ اچکزئ کلثوم اچکزئی رومانہ امنہ موسی خیل نےجاری کردہ بیان میں نیشنل پروگرام کی لیڈی ہیلتھ ورکر شاھدہ مختار کی شوہر کی طرف سے تشدد کی بھر پور مزمت کی ہیں اور حکومت سے مطالبہ کیا ہیں کہ اس طرح کے کیسیس میں جلد سے جلد ایکشن لے اور خواتین کے تحفظ کو یقینی بنائے کیونکہ خواتین پہ ظلم دن بدن بڑھ رھیں ہیں چاھیں وہ گھریلوں ہو ڈیپارٹمنٹ میں ہوں حکومت ھمیشہ سے سست روی اختیار کرتی ہیں جسکی وجہ سے انصاف نہیں ہو پاتا اور ظالم مزید ظلم کرنے سے باز نہیں اتے جسطرح حکومت میں حراسمنٹ بلیک میلنگ اور کسی کی ساق کو نقصان پہنچانے پہ سزا کا قانون بنایا ہیں کمیٹیاں تشکیل دی ہیں ان کمیٹیوں کو فعال کریں اور سختی سے رپورٹ طلب کریں اور عمل درامد بھی کریں تاکہ معاشرے میں یہ بدمعاشی اور وحشی پن کا خاتمہ ہو سکے اور انصاف کا بول بالا ہو سکے۔

24/05/2026

اسلام علیکم میرا تمام جتنے بھی بلوچستان اور خیبر پختونخواہ کے ہونینز ہیں ان سے گزارش ہیں کہ ھمارے صوبوں میں بدامنی انتحا کو پہنچ گئی ہیں اس پہ ایک پلیٹ فارم پہ اکھٹے ہوکہ صرف پہلے امن کیلئے جدوجہد شروع کریں جس معاشرے میں امن سکون نہ ہو وھاں زندگی مفلوج ہو جاتی ہیں تو مزید لاشیں اٹھانے سے اچھا ہیں کہ ھم تمام امن کیلئے کوشیشیں کریں تاکہ پہلے ھماری اور ھمارے بچوں کی زندگیاں تو محفوظ ہو جائے اس پہ تمام ہونینز غور کریں اور اس میں اپنا کردار ادا کریں شکریہ
بجانب نیشنل پروگرام لیڈی ہیلتھ ورکرز یونین بلوچستان

*نیشنل پروگرام لیڈی ہیلتھ ورکرز یو نین کی صوبائی کابینہ کا اجلاس صوبائی صدر بی بی جان کاکڑ کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں...
24/01/2026

*نیشنل پروگرام لیڈی ہیلتھ ورکرز یو نین کی صوبائی کابینہ کا اجلاس صوبائی صدر بی بی جان کاکڑ کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں نائب صدر کوثر بانو امنہ بلوچ نورجہان زاکر مہ جبین شکیلہ اغااور بلقیس نے شرکت کی جس میں لاک ڈاؤن کا جائزہ لیا گیا اور تمام ڈپارٹمنٹ میں ڈی آر اے کے حصول تک لاک ڈاؤن جاری رکھیں اور سختی سے لاک ڈاون کو کامیاب کرنے پہ زور دیا اور کوئی بھی ایکٹیوٹی نہ کرنے پہ زور دیا کہ جب تک گورنمنٹ آف بلوچستان ہمارے جائز مطالبات حل نہیں کرائینگے تب تک ہم احتجاج جاری رکھیں گے۔اور وزیر اعلی بلوچستان اپنے سخت رویہ پر نظر ثانی کرکے ملازمین کے مسائل حل کریں ورنہ حالات مزید ابتر ہونگے*

*خراج تحسین**مس یاسمین*، آپ نے آج تاریخ رقم کر دی۔ جب گرینڈ الائنس کے ملازمین گرفتار ہو رہے تھے اور ہر طرف ظلم کا راج تھ...
22/01/2026

*خراج تحسین*
*مس یاسمین*، آپ نے آج تاریخ رقم کر دی۔ جب گرینڈ الائنس کے ملازمین گرفتار ہو رہے تھے اور ہر طرف ظلم کا راج تھا، آپ ڈٹ کر کھڑی رہیں اور ظالموں کے چنگل سے اپنے بھائیوں کو بچاتی رہیں۔ آج یہ حقیقت آشکار ہوئی کہ ایک باپردہ بہن اپنے بھائیوں کے لیے کس حوصلے، جرأت اور عزم کے ساتھ اہنی چٹان ہو سکتی ہے۔ پولیس کی بھاری نفری، جدید اسلحہ، گاڑیوں کے سائرن اور خوف کی فضا کے باوجود آپ ثابت قدم رہیں۔ آپ کی جرأت و بہادری سنہرے حروف سے لکھی جائے گی، کیونکہ ایک بہن اس دن ہزاروں خاموش تماشائیوں پر بھاری ثابت ہوئی۔

*وہ عورت ہے تو کیا، حوصلہ پہاڑوں سا ہے*
*اندھیروں میں بھی اس کا حوصلہ ستاروں سا ہے*

*حجاب میں بھی وہ تاریخ ساز بن جاتی ہے*
*ضرورت پڑے تو ظلم سے ٹکرا بھی جاتی ہے*

جاری کردہ
*سیسا بلوچستان*

Address

Quetta

Telephone

+3268778788

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when National program Employs welfare Union balochstan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share