06/04/2026
پیدائش سرٹیفکیٹ کے بغیر شناختی کارڈ کی سہولت | نادرا کو 42 ہزار سے زائد درخواستیں موصول
خواتین کی بڑی تعداد اس سہولت سے فائدہ اٹھانے والوں میں شامل ہے اور ملک بھر میں 38 ہزار سے زائد خواتین شناختی کارڈ کے لئے درخواست جمع کرا چکی ہیں۔ صرف نادرا ملتان ریجن کے علاقوں سے 16 ہزار خواتین کی درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ 4 ہزار سے زائد مرد بھی اپنی درخواستیں جمع کرا چکے ہیں اور ان تمام درخواستوں پر کارروائی مختلف مراحل میں ہے۔
اگر آپ کی عمر 18 سال (خواتین) یا 24 سال (مرد) سے زیادہ ہے اور پیدائش سرٹیفکیٹ نہ ہونے کے باعث شناختی کارڈ نہیں بنوا سکے تو نادرا کی اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں اور آج ہی شناختی کارڈ کی درخواست جمع کرائیں۔