APCA BMC

APCA BMC Trade Union

پشتو ژبه، پشتون کلتور او دودونه دې تل ژوندي وي۔پشتون ثقافت پائندہ باد! ❤️💚نور علی خان ایپکا بی ایم سی کوئٹہ
23/09/2026

پشتو ژبه، پشتون کلتور او دودونه دې تل ژوندي وي۔
پشتون ثقافت پائندہ باد! ❤️💚
نور علی خان ایپکا بی ایم سی کوئٹہ

پشتو ژبه، پشتون کلتور او دودونه دې تل ژوندي وي۔پشتون ثقافت پائندہ باد! ❤️💚فیض اللہ خان کاکڑ ایپکا بی ایم سی کوئٹہ
23/09/2026

پشتو ژبه، پشتون کلتور او دودونه دې تل ژوندي وي۔
پشتون ثقافت پائندہ باد! ❤️💚
فیض اللہ خان کاکڑ ایپکا بی ایم سی کوئٹہ

پشتو ژبه، پشتون کلتور او دودونه دې تل ژوندي وي۔پشتون ثقافت پائندہ باد! ❤️💚ملک امیر زادہ علیزئی صوبائی سیکرٹری جنرل ایپکا...
23/09/2026

پشتو ژبه، پشتون کلتور او دودونه دې تل ژوندي وي۔
پشتون ثقافت پائندہ باد! ❤️💚
ملک امیر زادہ علیزئی صوبائی سیکرٹری جنرل ایپکا ضلع

پریس رلیز۔ 22.9.2026.منسٹریل اسٹاف اتحاد کے نمائندوں پر مشتمل سر کردہ وفد کا ڈائیریکٹر سکولز بلوچستان جناب اختر محمد کھی...
22/09/2026

پریس رلیز۔ 22.9.2026.

منسٹریل اسٹاف اتحاد کے نمائندوں پر مشتمل سر کردہ وفد کا ڈائیریکٹر سکولز بلوچستان جناب اختر محمد کھیتران صاحب سے تفصیلی ملاقات ہوئی جس میں جناب محمد فاروق صاحب ڈائیریکٹر فنانس۔ جناب ریاض احمد بھنگر صاحب ایڈیشنل ڈائریکٹر ایڈمن سکولز ڈائریکٹوریٹ موجود تھے۔ وفد میں شامل بلوچستان کلرک اینڈ ٹیکنکل ایمپلائز ایسوسی ایشن کے مرکزی سینئر نائب صدر حاجی غلام حیدر بنگلزئی۔ ایپکا ضلع کوئیٹہ کے سینئر نائب صدر محمد ندیم ترین۔ ایڈمن آفیسر DEO کوئیٹہ جناب جمیل حسین صاحب ۔ صدرکوئیٹہ ڈویژن اسد بنگلزئی۔ ایپکا بلوچستان کے سینئر رہنما بشیر آزاد۔ ایپکا (باچا) بلوچستان کے سینئر رہنما حاجی محمد جان تاجک ایپکا بلوچستان کے سینئر رہنما سعید احمد ترین۔ سینئر رہنما تعلیمات یونٹ حاجی نور احمد۔ منظور احمد بنگلزئی و دیگر موجود تھے۔ وفد نے تفصیلا منسٹریل اسٹاف سکولز ایجوکیشن بلوچستان کے محنت کشوں اور منسٹریل ملازمین کے بنیادی مسائل جن میں محنت کشوں اور ملازمین کے پروموشنز۔ .DPC. منسٹریل سینیارٹی سیل کی بحالی و دیگر مسائل و صورتحال سے آگا کیا۔ جس بابت ڈائیریکٹر سکولز بلوچستان جناب اختر محمد کھیتران صاحب نے وفد کو یقین دھانی کرائی کہ منسٹریل سینیارٹی سیل کو بحال کیا جائے گا اور سکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے آفیسران کا ایک کمیٹی قبل از مجوزہ DPC میں رکھے جانے والے ملازمین و محنت کشوں کی پروموشن کیسز کا جائزہ لےگی تب جاکر پروموشن کیسز مجوزہ DPC میں صاف اور شفاف طریقے سے رکھے جائیں گے تاکہ ملازمین جو کہ دہائیوں سے پروموشن جیسے بنیادی حق سے محروم محنت کشوں کو انکا حق مل سکے۔ اور محنت کشوں اور ملازمین میں پائی جانے والی بے چینی دور ہو سکے اور اصل حقدار کو انکا جائز حق مل سکے۔
آخر میں وفد نے ڈائیریکٹر سکولز بلوچستان جناب اختر محمد کھیتران صاحب و دیگر آفیسران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جب سے موصوف نے ڈائیریکٹر سکولز ک چارج سنبھالا ہے اب تک سینکڑوں منسٹریل اسٹاف کے پروموشنز موصوف کے ذاتی کوششوں سے ہوے ہیں جو کہ موصوف کے قائدانہ صلاحیتوں کا مظہر ہے۔

20/09/2026
*مذمتی بیان - ایپکا ضلع خاران*خضدار میں آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن (ایپکا) کی قانونی طور پر الاٹ شدہ زمین پر لینڈ مافی...
17/09/2026

*مذمتی بیان - ایپکا ضلع خاران*

خضدار میں آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن (ایپکا) کی قانونی طور پر الاٹ شدہ زمین پر لینڈ مافیا کا قبضہ اور پھر ایپکا خضدار کی الاٹ شدہ زمین کو دھمکیاں دینا انتہائی قابل مذمت، افسوسناک اور بزدلانہ عمل ہے، جس کی ایپکا ضلع خاران سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔

ایپکا خاران کے صدر چیرمین مقبول احمد سالارزئی جنرل سیکرٹری حسن علی سیاپاد سینئر نائب خان اصغر غلزئی .کوارڈینیٹر سیکرٹری رسول بخش بلوچ نے اپنے ایک مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ
ایپکا ایک پرامن اور آئینی تنظیم ہے جس نے ہمیشہ ملازمین کے حقوق کی جنگ قانونی دائرے میں لڑی ہے۔ ہماری الاٹ شدہ زمین ہمارا آئینی اور قانونی حق ہے، کوئی لینڈ مافیا، کوئی قبضہ گیر گروہ ہمیں اس حق سے محروم نہیں کر سکتا۔

لینڈ مافیا کو واضح پیغام دینا چاہتے ہیں کہ کلرکس برادری کو کمزور سمجھنے کی غلطی نہ کریں۔ اگر ایپکا خضدار کی زمین کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا گیا تو ایپکا خاران سمیت بلوچستان بھر کے تمام اضلاع کے ملازمین خضدار کے ساتھیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے۔

ہم ڈپٹی کمشنر خضدار، کمشنر قلات ڈویژن اور حکومت بلوچستان سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ:

1. ایپکا خضدار کی الاٹ شدہ زمین پر قابض لینڈ مافیا کے خلاف فوری ایف آئی آر درج کی جائے۔
2. قبضہ مافیا کو فوری طور پر بے دخل کر کے زمین ایپکا خضدار کے حوالے کی جائے۔
3. دھمکیاں دینے والے عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

اگر فوری کاروائی نہ کی گئی تو ایپکا خاران مجبوراً احتجاج کا دائرہ وسیع کرے گی جس کی تمام تر ذمہ داری انتظامیہ اور لینڈ مافیا پر عائد ہوگی۔

آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن (ایپکا) ضلع خاران

17/09/2026

خضدار ایپکا ہاؤسنگ اسکیم پر قبضے کی ناروا کوشش ناقابلِ برداشت، ملازمین کے حقوق و تحفظ کو یقینی بنایا جائے: ایپکا لیبر ویلفیئر

کوئٹہ: صدر ایپکا لیبر ویلفیئر عبد الجمیل رند، جنرل سیکرٹری منظور احمد محمد شہی اور سینئر نائب صدر رشید دورانی نے اپنے مشترکہ بیان میں خضدار ایپکا ہاؤسنگ اسکیم پر مبینہ حملے اور قبضے کی ناروا کوشش کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری ملازمین کے جائز حقوق پر کسی قبضہ مافیا کو شب خون مارنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

رہنماؤں نے کہا کہ خضدار ایپکا ہاؤسنگ اسکیم سرکاری ملازمین کی طویل جدوجہد کا ثمر ہے۔ اسکیم کے حق میں تمام حقائق و شواہد موجود ہیں، جبکہ حکومتی کمیٹی بھی کلرکس ہاؤسنگ اسکیم کے حق میں فیصلہ دے چکی ہے اور باقاعدہ حد بندی بھی کی جا چکی ہے۔ ایسے واضح حقائق اور سرکاری فیصلے کے باوجود اسکیم پر قبضے کی کوشش قانون، انصاف اور ملازمین کے حقوق کی کھلی خلاف ورزی کے مترادف ہے۔

انہوں نے کہا کہ قبضہ مافیا اور بااثر عناصر کو خبردار کرتے ہیں کہ سرکاری ملازمین کے حق پر کسی قسم کی زبردستی، دھونس یا غیر قانونی مداخلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ ایپکا لیبر ویلفیئر اپنے ملازمین کا حق واپس لینا جانتی ہے، مگر قانون کو ہاتھ میں لینے اور کسی بھی غیر قانونی اقدام سے گریزاں ہے۔ ہم آئینی، قانونی اور جمہوری جدوجہد پر یقین رکھتے ہیں اور اپنے جائز حقوق کے حصول کے لیے ہر قانونی فورم استعمال کریں گے۔

ایپکا لیبر ویلفیئر کے رہنماؤں نے حکومت بلوچستان، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں سے پرزور مطالبہ کیا کہ مبینہ حملے اور قبضے کی ناروا کوشش کا فوری نوٹس لیا جائے، ہاؤسنگ اسکیم اور وہاں موجود ملازمین کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے، حکومتی کمیٹی کے فیصلے اور طے شدہ حد بندی پر عملدرآمد کرایا جائے اور کسی بھی غیر قانونی اقدام میں ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ ملازمین کے حقوق پر ڈاکا ڈالنے کی کسی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ ایپکا لیبر ویلفیئر اپنے جائز حق کے دفاع کے لیے متحد ہے اور قبضے کی ہر ناروا کوشش کے خلاف قانونی و جمہوری جدوجہد جاری رکھے گی۔

Address

Quetta
87300

Telephone

+923337858404

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when APCA BMC posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category