وائی پی اے بلوچستان

وائی پی اے بلوچستان For the Rights of pharmacists

03/10/2025

پریس ریلیز
پاکستان فارماسسٹ ایسوسی ایشن (PPA)
تاریخی سنگِ میل — فارماسسٹس کے لیے فور ٹئیر سروس اسٹرکچر کی منظوری

کوئٹہ: پاکستان فارماسسٹ ایسوسی ایشن (PPA) نے اعلان کیا ہے کہ فارمیسی کے شعبے میں ایک تاریخی سنگِ میل عبور کیا گیا ہے۔ فارماسسٹس کے لیے فور ٹئیر سروس اسٹرکچر کی منظوری دے دی گئی ہے، جو نہ صرف فارماسسٹس بلکہ پورے نظامِ صحت کے لیے ایک تاریخی پیش رفت ہے۔

صدر پاکستان فارماسسٹ ایسوسی ایشن نے اپنے بیان میں کہا:
“پروفیشنل فارماسسٹس نے تاریخ میں ایک اور سنگِ میل عبور کیا ہے۔ فارماسسٹس کے لیے اپنے دور میں سینکڑوں نئی آسامیاں تخلیق کرنا، سروس اسٹرکچر کی بنیاد رکھنا اور اسے پایۂ تکمیل تک پہنچانا — یہ پروفیشن کے لیے ایک بڑا اعزاز اور قابلِ فخر کامیابی ہے۔”

انہوں نے مزید کہا کہ یہ کامیابی برسوں کی مسلسل جدوجہد، اتحاد، اور فارمیسی کمیونٹی کے اعتماد کا نتیجہ ہے۔
“میں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، وزیر صحت بخت محمد کاکڑ، سیکرٹری صحت مجیب الرحمان پانیزئی اور تمام متعلقہ محکموں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اس تاریخی عمل میں رہنمائی اور تعاون فراہم کیا۔”

انہوں نے فارماسسٹس برادری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا:
“فارمیسی پروفیشن ہماری پہچان ہے۔ ہمیں اجتماعی مفادات کو ذاتی مفادات پر ترجیح دینی ہوگی۔ یہاں ایک بات ضرور کہنا چاہونگا کہ ہمیں اگر کہیں نہ کہیں کوئی مشکل کا سامنا کرنا پڑا تو ان کے پیچھے ہمارے ہی پروفیشن کا بندہ نکل آتا۔ خدارا اپنے پروفیشن کی بہتری کے لیے اجتماعی مفادات کو ترجیح دی جائے۔”

صدر PPA نے اس بات پر زور دیا کہ یہ کامیابی صرف ایک اختتام نہیں بلکہ نئے سفر کی شروعات ہے۔ اب وقت ہے کہ فارماسسٹس متحد ہو کر مریضوں کی بہتر نگہداشت اور صحت کی خدمات کے معیار کو بلند کرنے کے لیے اپنا کردار مزید مضبوط کریں

Address

Quetta

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when وائی پی اے بلوچستان posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share