28/08/2025
تاریخی جرگہ زیر اہتمام درانی قومی اتحاد پاکستان۔
ہر سَال 23 ستمبر کو پوری دنیا میں پشتون کلچر ڈے منایا جاتا ہے۔
اس سال عظیم بادشاہ ہند سندھ وا افغانستان و مضافات در دوران اعلی حضرت غازی احمد شاہ عبدالی درانی کی سنہرے روایات اور عظیم الشان افکار کو مد نظر رکھتے ہوئے اس تاریخی و ثقافتی دن کی مناسبت سے درانی قومی اتحاد پاکستان کے زیر اہتمام ایک عظیم الشان اور تاریخی جرگہ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے درانی قوم کہ اس عظیم الشان اور تاریخی جرگے کی انعقاد کے لیے درانی قومی اتحاد پاکستان کے پہلے سرپرست اعلی خان عبدالسلام خان درانی ایڈوکیٹ مرحوم کے صاحبزادے اور صوبہ بلوچستان میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جنا ح کے دست راست اور قابل فخر ساتھی اور تحریک ازادی پاکستان کے ناقابل فراموش رہنما خان عبدالغفور خان پوپل زئی درانی کے پوتے خان عبدالستار خان درانی ایڈوکیٹ کی خصوصی ہدایت پردرانی قوم کے اس عظیم الشان اور تاریخی جرگہ کو کوئٹہ میں منعقد کرنے اور اس تاریخی جرگے کے میزبان درانی قومی اتحاد پاکستان کے بانی اور بلوچستان میں سدو زئی قبیلے کے سربراہ شاہزادہ حیات الہ خان سدوزئی درانی صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی کو نامزد کیا گیا ہے, جبکہ درانی قومی اتحاد پاکستان کے چیئرمین عباس خان درانی جرگے کے چیف ارگنائزر اور درانی قوم کے بڑے برانچز کے سربراہان اس جرگے کے ارگنائزرز ہوں گے، اس جرگے کا مقصد پشتون قوم کے افلاس کہ عظیم اور قابل فخر کارناموں اور سنہرے روایات سے قوم اور خصوصا نوجوان نسل کو اگاہی فراہم کرنا ہے جس کا مقصد صرف خوشیاں منانا نہیں بلکہ پشتون قوم کی اصل روایات کو درست سمت میں لے جانا اور بدلتے دور کے تقاضوں کے مطابق اصلاحات متعارف کروانا ہے۔
اس جرگے میں درانی قوم کی ذیلی شاخوں کے تمام اکابرین اور معتبرین کو خصوصی دعوت دی جائے گی تاکہ اجتماعی مشاورت کے ذریعے ایک مثبت لائحہ عمل طے کیا جا سکے۔
جرگہ کے بنیادی مقاصد میں فرسودہ اور نقصان دہ روایات کا خاتمہ ممکن بنانے کے لیے اجتماعی فیصلہ کرنا
وہ روایات جو قوم کو پسماندگی، دشمنی، قتل و غارت اور تقسیم کی طرف لے جاتی ہیں، انہیں اجتماعی مشاورت سے ختم کرنے کا اعلان کیا جائے گا۔
• فائدہ مند اور مثبت روایات کو دوبارہ اجاگر کرنا,
• دشمنیوں اور خانہ جنگی کے خاتمے کے لئے عملی اقدامات جبکہ قبائلی دشمنیوں اور اندرونی جھگڑوں کو ختم کرنے کے لئے ایک لائحہ عمل ترتیب دیا جائے گا تاکہ پشتون قوم امن و اتحاد کے ساتھ ترقی کی راہ پر گامزن ہو۔
• عصر حاضر کے مطابق پشتون ثقافت کی تشکیل نو
جدید تعلیم، ٹیکنالوجی، معاشی ترقی اور نوجوانوں کے کردار کو سامنے رکھتے ہوئے پشتون کلچر کو نئے دور سے ہم آہنگ کرنے پر زور دیا جائے گا۔ جبکہ خصوصی طور پر وطن عزیز پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے مل جل کر اقدامات کرنے کا اعادہ کیا جائے گا,
جرگہ کی اہمیت:
یہ جرگہ محض ایک ثقافتی تقریب نہیں بلکہ پشتون قوم کی اجتماعی بیداری اور اتحاد کی علامت ہوگا۔ اس میں قبائلی عمائدین، سیاسی و سماجی شخصیات، علما، دانشور اور نوجوان شریک ہوں گے تاکہ ایک اجتماعی اتفاق رائے کے ساتھ نئے دور کے لئے ایک مثبت اور تعمیری لائحہ عمل طے کیا جا سکے۔
خلاصہ:
یہ جرگہ پشتون قوم کے لئے ایک سنگ میل ثابت ہوگا جہاں سے پرامن معاشرے، باہمی بھائی چارے اور ترقی پسند ثقافت کی بنیاد ڈالی جائے گی۔ درانی قومی اتحاد پاکستان کا یہ اقدام اس بات کا ثبوت ہے کہ پشتون قوم اب صرف روایتی تقاریب تک محدود نہیں رہے گی بلکہ اپنی آئندہ نسلوں کے لئے ایک جدید، باشعور متحد اور قابل فخر کلچر ثقافت اور عظیم روایات کی تشکیل نو کا اعادہ کیا جائے گا۔
(ابدالی نیوز کوئٹہ)(