01/09/2026
سلیم کمپلیکس کوئٹہ کی عمارت کا تعمیراتی ڈیزائن انتہائی پیچیدہ اور نامناسب ہے۔ شنید میں آیا ہے کہ یہ عمارت اصل میں ایک ہوٹل کے لیے ڈیزائن کی گئی تھی، جسے بعد میں ہسپتال کا روپ دے دیا گیا۔
عمارت میں ہنگامی نکاسی (ایمرجنسی ایگزٹ) کے راستوں اور دیگر حفاظتی تدابیر کا شدید فقدان ہے۔ ان نقائص کی وجہ سے کسی بھی ناگہانی حادثے یا آتشزدگی کی صورت میں، کراچی کے گل پلازہ یا اسلام آباد کے پمز ہسپتال جیسے دلخراش سانحات کا خدشہ برقرار رہتا ہے۔
ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ اور تمام متعلقہ اعلیٰ حکام سے پرزور اپیل کی جاتی ہے کہ اس سنگین معاملے کا فوری نوٹس لیا جائے اور عمارت میں ایمرجنسی گیٹس و دیگر تمام حفاظتی انتظامات کو بلا تاخیر یقینی بنایا جائے تا کہ قیمتی انسانی جانوں کا تحفظ ہو سکے۔