27/05/2026
عید الاضحیٰ کے پُرمسرت موقع پر ایڈ بلوچستان کی جانب سے تمام اہلِ وطن کو دلی عید مبارک۔
عید ہمیں قربانی، خدمت، اخوت اور انسانیت کا درس دیتی ہے۔
ایڈ بلوچستان گزشتہ 10 سالوں سے بلوچستان میں رائٹ ٹو انفارمیشن، شفافیت، عوامی حقوق اور معاشرے کے پسے ہوئے طبقات کی نمائندگی کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے۔
ہم اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ عوامی مسائل، انصاف، معلومات تک رسائی اور کمزور طبقات کی آواز بلند کرنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔
دعا ہے کہ یہ عید ہمارے معاشرے میں امن، برابری، بھائی چارے اور خوشحالی کا پیغام لے کر آئے۔
ایڈ بلوچستان