All Pakistan Labour Federation - APLF

All Pakistan Labour Federation - APLF To protect the Basic Rights of workers and working class irrespective of their Affiliation, and to organise and mobilise the workers.

ورکرز ویلفیئر بورڈ بلوچستان کی جانب سے 15 ورکرز کے لیے حج قرعہ اندازیکوئٹہ، 22 ستمبر 2026ء: ورکرز ویلفیئر بورڈ بلوچستان ...
23/09/2026

ورکرز ویلفیئر بورڈ بلوچستان کی جانب سے 15 ورکرز کے لیے حج قرعہ اندازی

کوئٹہ، 22 ستمبر 2026ء: ورکرز ویلفیئر بورڈ بلوچستان کی جانب سے 15 خوش نصیب ورکرز کے انتخاب کے لیے حج قرعہ اندازی کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں ورکرز ویلفیئر فنڈ اسلام آباد کے ڈائریکٹر لیگل فیصل طارق، ورکرز ویلفیئر بورڈ کے ڈائریکٹر جہاں زیب خان اور جمال عبدالناصر سمیت متعلقہ حکام اور مزدور تنظیموں کے نمائندگان نے شرکت کی۔

تقریب کے دوران مختلف مزدور تنظیموں کے نمائندگان بھی موجود تھے، جن میں ورکرز ویلفیئر بورڈ کے ممبر جاوید، پاکستان سنٹرل مائنز فیڈریشن کے عبدالستار صاحب، پاکستان مائن لیبر فیڈریشن کے حبیب یوسفزئی، پی ایم ڈی سی سورینج کے پیر مدار اور عبدالقیوم، حبیب اللہ کول مائنز یونین کے محمد زمین خان، یو ایم سی یونین کے حاجی سیف اللہ صاحب اور عزیز احمد سارنگزہی و دیگر نمائندگان شامل تھے۔

قرعہ اندازی کے ذریعے درج ذیل 15 ورکرز کے نام حج کے لیے منتخب کیے گئے:

1. عبدالغفار ولد روزدین — حبیب کول مائنز
2. عاشق حسین خان ولد عقیل حسین — اعوان مائنز پرائیویٹ
3. محمد صدیق ولد محمد عمر — مغل گیٹرون حب
4. خدائے نور ولد سید نور — پی ایم ڈی سی شاہرگ
5. محمد پرویز ولد جان محمد — حبیب اللہ کول مائنز
6. محمد سلیم ولد مجیب گل — یو ایم سی
7. عبدالحکیم ولد غازی خان — ایم احمد کول کمپنی
8. اورنگ زیب شاہ ولد محمد شاہ — مارٹن ڈاؤن
9. نصراللہ ولد کمال الدین — یو ایم سی
10. اللہ محمد ولد حیات خان — مسلم باغ عارف کمپنی
11. دلبر خان ولد عالم خان — پی ایم ڈی سی شاہرگ
12. فیصل سلمان ولد ابراہیم سلمان — حب
13. محمد عثمان ولد محمد سبحان — ایگری آٹوز
14. عبدالغفور ولد حاجی نور محمد — حب
15. عبدالرحمن ولد غلام رسول — پی ایم ڈی سی شاہرگ

قرعہ اندازی میں منتخب ہونے والے تمام خوش نصیب ورکرز کو لالا سلطان خان، عبدالستار صاحب، شاہ علی بگٹی، محمد زمین خان، حاجی سیف اللہ صاحب سمیت دیگر مزدور رہنماؤں اور نمائندگان نے دلی مبارکباد پیش کی اور حج کی سعادت حاصل کرنے پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ایگر یکلچر ایمپلائز یونین کے سینیئر نائب صدر اور آل پاکستان لیبر فیڈریشن کے رہنما شاہنواززہری ایگریکلچر افس میں بے نظیر ...
23/09/2026

ایگر یکلچر ایمپلائز یونین کے سینیئر نائب صدر اور آل پاکستان لیبر فیڈریشن کے رہنما شاہنواززہری ایگریکلچر افس میں بے نظیر کسان کارڈ کے حوالے سے ایک کسان کو کسان کارڈ دے رہے ہیں

کانکن شعور و آگاہی مہم چکوال پنجابپاکستان سینٹرل مائنز لیبر فیڈریشن Pakistan Central Mines Labour FederationRa Saeed Kha...
22/09/2026

کانکن شعور و آگاہی مہم چکوال پنجاب
پاکستان سینٹرل مائنز لیبر فیڈریشن
Pakistan Central Mines Labour Federation
Ra Saeed Khattak Sehat Mand Babakhail Zahid Iqbal Mallakhel
All Pakistan Labour Federation - APLF

21/09/2026

⛏️ مچھ — تاریخی صحت و سلامتی آگاہی ریلی 🦺

📍 مچھ میں پاکستان سینٹرل مائنز لیبر فیڈریشن مچھ زون کے رہنما شاکر سمالانی کی قیادت میں کول کمپنیوں، مائنر انسپیکٹوریٹ، الیکٹرک انسپیکٹر، سول سوسائٹی، ٹھیکیداروں اور مزدوروں کی جانب سے صحت و سلامتی آگاہی ریلی نکالی گئی۔

🚩 ریلی مائنر انسپیکٹوریٹ سے شروع ہو کر مچھ بازار سے ہوتی ہوئی پریس کلب مچھ پہنچی، جہاں شرکاء نے مزدوروں کی جان و صحت کے تحفظ اور کان کنی میں بین الاقوامی حفاظتی اصولوں پر عملدرآمد کے عزم کا اظہار کیا۔

🦺 محفوظ کان — محفوظ مزدور — محفوظ مستقبل ✊

📢 مقررین نے زور دیا کہ کان کنوں کو ضروری حفاظتی تربیت فراہم کی جائے تاکہ حادثات اور جانی نقصانات میں کمی لائی جا سکے۔

🤝 ریلی میں بھرپور شرکت پر تمام کول کمپنیوں، مائنر انسپیکٹوریٹ، الیکٹرک انسپیکٹر، سول سوسائٹی اور محنت کشوں کا شکریہ۔

مرکزی سوشل میڈیا سیل
نیاز جاموٹ
پاکستان سینٹرل مائنز لیبر فیڈریشن

✌️✌️پاکستان سینٹرل مائنز لیبر فیڈریشن کی کاوشوں سے شارگ کول فیلڈ کے لیے ایمبولینس کی مستقل فراہمی  🚑 ✌️صرف وعدے نہیں، عم...
19/09/2026

✌️✌️پاکستان سینٹرل مائنز لیبر فیڈریشن کی کاوشوں سے شارگ کول فیلڈ کے لیے ایمبولینس کی مستقل فراہمی 🚑

✌️صرف وعدے نہیں، عملی اقدام!✌️

پاکستان سینٹرل مائنز لیبر فیڈریشن کی کوششوں اور تعاون سے سیکریٹری ورکرز ویلفیئر بورڈ بلوچستان، چیئرمین اور معزز ممبران نے پی ایم ڈی سی کولریز شارگ کے غریب محنت کشوں کے لیے ایمبولینس فراہم کر دی ہے۔

یہ فلاحی اقدام محنت کشوں کی صحت اور سلامتی کے لیے ایک عملی ثبوت ہے، جس سے ہنگامی صورتحال میں زخمی یا بیمار مزدور کو بروقت کوئٹہ یا دیگر طبی مرکز تک پہنچانا ممکن ہو گیا۔

ایمبولینس کی چابیاں باقاعدہ طور پر پاکستان سینٹرل مائنز لیبر فیڈریشن کے مرکزی سیکرٹری جنرل جناب عبدالستار صاحب نے پی ایم ڈی سی کے ساتھیوں کے حوالے کیں۔

موقع پر موجود شخصیات:
عبدالحلیم دوتانی، حاجی سیف اللہ صاحب، شاہ نواز زہری، نیاز محمد جاموٹ، محمد صلاح تھہیم، احمر خان، حسین ہارون صاحب، ظاہر خان ترین صاحب، عمران مسیح صاحب، حاجی محمد یونس ترین صاحب، حاجی محمد طاہر صاحب، آصف شاہ صاحب و دیگر آفیسرانِ پی ایم ڈی سی۔

مرکزی سوشل میڈیا سیکرٹری
پاکستان سینٹرل مائنز لیبر فیڈریشن✊

🔴 صرف وعدے نہیں، عملی کام! 💪⛏️🤝 پاکستان سینٹرل مائنز لیبر فیڈریشن اور آل پاکستان لیبر فیڈریشن کی کاوشوں سے شاہرگ کول فیل...
19/09/2026

🔴 صرف وعدے نہیں، عملی کام! 💪⛏️

🤝 پاکستان سینٹرل مائنز لیبر فیڈریشن اور آل پاکستان لیبر فیڈریشن کی کاوشوں سے شاہرگ کول فیلڈ کے لیے مستقل طور پر ایمبولینس فراہم کر دی گئی۔ 🚑❤️
✊ مزدوروں کی خدمت، تحفظ اور فلاح کے لیے ایک اور عملی قدم! 🇵🇰

مچھ بولان - تاریخی ریلی -صحت و سلامتی *مچھ: صحت و سلامتی آگاہی مہم کے سلسلے میں مشترکہ ریلی*مچھ (پریس ریلیز) صحت و سلامت...
19/09/2026

مچھ بولان - تاریخی ریلی -صحت و سلامتی

*مچھ: صحت و سلامتی آگاہی مہم کے سلسلے میں مشترکہ ریلی*

مچھ (پریس ریلیز) صحت و سلامتی کی آگاہی مہم کے سلسلے میں *پاکستان سینٹرل مائنز لیبر فیڈریشن مچھ زون* کے رہنما *شاکر سمالانی* اور مختلف کول کمپنیوں، جن میں *ایس ایم رمضان، یوسف صاحب، نیشنل مائننگ سید بابا، محمد ابراہیم، ایس اے لطیف، نصیر شہزاد و دیگر کول مائنز، ٹھیکیداروں، مائنر انسپیکٹوریٹ، الیکٹرک انسپیکٹر، سول سوسائٹی اور مزدوروں* کی جانب سے ایک مشترکہ ریلی نکالی گئی۔

ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں جھنڈے، پینا فلیکس اور چارٹ اٹھا رکھے تھے جن پر کام کی جگہوں بالخصوص شعبہ کان کنی میں مزدوروں کی صحت و سلامتی کے بین الاقوامی اصولوں پر عمل درآمد اور مختلف سلوگن درج تھے۔

ریلی *مائنر انسپیکٹوریٹ سے شروع ہو کر مچھ بازار سے ہوتے ہوئے پریس کلب مچھ* تک ایک شاندار جلسے میں تبدیل ہوگئی۔ جلسے سے مزدور رہنماؤں، مائنر انسپکٹرز اور دیگر ساتھیوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مزدور کو اپنی کام کی جگہ پر اپنی جان اور صحت کا تحفظ ہر حال میں یقینی بنانا ہے۔

مقررین نے کہا کہ اس مقصد کے لیے مزدوروں کو ضروری ٹریننگ مائنز انسپیکٹوریٹ یا اپنی یونینز و فیڈریشن کے ماہرین کے تعاون سے حاصل کرنی چاہیے تاکہ کانوں میں حادثات اور مزدوروں کی ہلاکتوں میں کمی لائی جا سکے۔

آخر میں ریلی کے شرکاء نے صحت و سلامتی کے بین الاقوامی اصولوں پر عمل پیرا ہونے کا اعادہ کیا۔ ریلی کے منتظمین نے تمام کول کمپنیوں، مائنر انسپیکٹوریٹ جن میں *قربان علی عمرانی، الیکٹرک انسپیکٹر عارف عمرانی، اسامہ* اور دیگر، سول سوسائٹی اور مزدوروں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ریلی میں بھرپور شرکت کی۔

*مرکزی سوشل میڈیا سیل*
*نیاز جاموٹ،*
*پاکستان سینٹرل مائنز لیبر فیڈریشن*

Address

Federation Office Flat No. #01 Hassan Plaza Near Saleem Complex Patail Bagh M. A Jinah Road Quetta
Quetta

Opening Hours

09:00 - 17:00

Telephone

+92812829818

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when All Pakistan Labour Federation - APLF posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share