Tanzeem Nasle Nau Hazara Mughal-آفیشل

Tanzeem Nasle Nau Hazara Mughal-آفیشل Tanzeem Nasle Nau Hazara Mughal is founded for public interest especially for Hazara in Pakistan.
(1)

به مناسبت ۲۵ سپتامبر، روز  یاد بود نسل کشی ھزارھا ، مراسمی با شکوه و معنوی در تنظیم نسل نو هزاره مغول برگزار شد و از مقا...
25/09/2026

به مناسبت ۲۵ سپتامبر، روز یاد بود نسل کشی ھزارھا ، مراسمی با شکوه و معنوی در تنظیم نسل نو هزاره مغول برگزار شد و از مقام والای شهدای ھزارھا و فداکاری‌های جاودانه آنان تجلیل و ادای احترام به عمل آمد.
به منظور گرامی‌داشت یاد و خاطره شهدا و زنده نگه‌داشتن یاد آنان، محفل شمع‌افروزی برگزار گردید. در این مراسم، نادر علی هزاره، رئیس تنظیم نسل نو هزاره مغول، احمد علی بیگ، رئیس آکادمی هزاره‌گی و اعضای کمیته مرکزی با روشن کردن شمع، یاد و خاطره شهدای ھزارھا را گرامی داشتند.
این شمع‌ها تنها چراغی برای یک شب نیستند؛ بلکه نمادی از خون پاک شهدا، آرمان‌های آنان و خاطره‌ای هستند که هرگز خاموش نخواهد شد.
شهدا رفتند، اما راه و آرمان‌شان باقی ماند؛
نام‌شان در دل‌ها حک شد و یادشان در نسل‌ها زنده خواهد ماند.
تا زمانی که چراغی برای یاد شهدا روشن است، خاطره آنان خاموش نخواهد شد.
یاد و نام شهدای ورزگان گرامی، راه‌شان روشن و خاطره‌شان جاودانه باد.

سینئر سیاستدان و سابق سنیٹر نواب زادہ میر حاجی لشکری رئیسانی نے تنظیم نسل نو ہزارہ مغل کی لائبریری کے لیے 154 قیمتی کتاب...
25/09/2026

سینئر سیاستدان و سابق سنیٹر نواب زادہ میر حاجی لشکری رئیسانی نے تنظیم نسل نو ہزارہ مغل کی لائبریری کے لیے 154 قیمتی کتابوں کا گرانقدر تحفہ چیئرمین تنظیم نادر علی ہزارہ اور سنٹرل کمیٹی کے اراکین کے حوالے کیا۔
کتابوں کا تحفہ بلاشبہ ایک نایاب اور انمول تحفہ ہے، جو میر حاجی لشکری رئیسانی کی علم، کتاب اور مطالعے سے گہری محبت اور دوستی کا مظہر ہے۔ علم کی روشنی پھیلانے کے لیے کتب کا عطیہ ایک ایسا قابلِ قدر عمل ہے جس کے اثرات نسلوں تک قائم رہتے ہیں۔
تنظیم نسل نو ہزارہ مغل تنظیم لائبریری کے لیے اس قیمتی اور نادر تحفے پر نواب زادہ میر حاجی لشکری رئیسانی کی تہہ دل سے مشکور ہے اور ان کے اس علمی و ادبی تعاون کو قدر و احترام کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

25/09/2026
This rare and historic 1887-dated Martini-Henry Mk IV r***e was generously presented by Major (Retd.) Nadir Ali to Nadir...
25/09/2026

This rare and historic 1887-dated Martini-Henry Mk IV r***e was generously presented by Major (Retd.) Nadir Ali to Nadir Ali Hazara, Chairman of Tanzeem Nasle Nau Hazara Mughal, for preservation in the Tanzeem Museum & Archive.
The r***e, manufactured in Enfield, Britain, is a significant example of British military engineering and fi****ms craftsmanship from the Victorian era. The Martini-Henry was an important British service r***e of the late 19th century and is historically associated with British military campaigns of that period.
On this occasion, Haji Engineer Sadiq Ali and members of the Central Committee were also present.
The Tanzeem Museum & Archive is committed to preserving historically significant artifacts and documents for future generations.

نیوٹیک و پرائم منسٹر یوتھ ڈویلیپمنٹ  پروگرام کے زیرِ اہتمام مختلف فنی، جدید اور پیشہ ورانہ کورسز کامیابی سے مکمل کرنے وا...
24/09/2026

نیوٹیک و پرائم منسٹر یوتھ ڈویلیپمنٹ پروگرام کے زیرِ اہتمام مختلف فنی، جدید اور پیشہ ورانہ کورسز کامیابی سے مکمل کرنے والے طلبہ و طالبات میں تقسیمِ اسناد کی پروقار تقریب چیئرمین تنظیم نسل نو ہزارہ مغل نادر علی ہزارہ کی زیرِ صدارت منعقد ہوئی۔
تقریب کے دوران کامیابی سے کورسز مکمل کرنے والے تمام طلبہ و طالبات میں اسناد تقسیم کی گئیں۔ اس موقع پر طلبہ و طالبات نے نہایت دلچسپی، محنت اور لگن کے ساتھ درج ذیل کورسز مکمل کیے:
1️⃣ کمپیوٹر گرافکس
2️⃣ بیوٹیشن تھراپی
3️⃣ ڈریس میکنگ اینڈ فیشن ڈیزائننگ
4️⃣ ای کامرس
5️⃣ فری لانسنگ
6️⃣ موبائل ایپ ڈویلپمنٹ
7️⃣ کمپیوٹر اکاؤنٹنگ
8️⃣ AI for Everyone
چیئرمین تنظیم نادر علی ہزارہ نے کامیاب طلبہ و طالبات کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم، ہنر اور جدید ٹیکنالوجی ہی نوجوان نسل کو بااختیار بنانے اور معاشرے کی ترقی کی بنیاد ہیں۔ انہوں نے طلبہ و طالبات پر زور دیا کہ وہ حاصل کردہ علم اور ہنر کو صرف اپنی ذات تک محدود نہ رکھیں بلکہ اپنی صلاحیتوں کو قوم و معاشرے کی خدمت، روزگار کے حصول اور دوسروں کے لیے مواقع پیدا کرنے میں استعمال کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج کے دور میں کامیابی صرف ڈگری حاصل کرنے کا نام نہیں، بلکہ جدید ہنر سیکھ کر اسے عملی زندگی میں بروئے کار لانا ہی حقیقی کامیابی ہے۔ نوجوان ہماری قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں، اس لیے ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ محنت، دیانت اور مثبت سوچ کے ساتھ اپنے مستقبل کے ساتھ ساتھ اپنی قوم کے روشن مستقبل کی تعمیر میں بھی کردار ادا کریں۔
تقریب کے اختتام پر چئیرمین و عہدیداروں نے طلبہ و طالبات میں اسناد تقسیم کیں۔

24/09/2026

پشتون کلچر ڈے — مبارکباد
تنظیم نسل نو ہزارہ مغل دنیا بھر میں آباد تمام پشتون بھائیوں اور بہنوں کو پشتون کلچر ڈے کی دلی مبارکباد پیش کرتی ہے۔

23/09/2026

یادگار غزل از داود سرخوش
خوشبختانه، هنرمند نام‌آشنا و محبوب، داود سرخوش، با شکست دادن بیماری سخت، اکنون در مسیر بهبودی و بازیابی سلامتی قرار دارند. برای ایشان سلامتی، آرامش و تندرستی کامل آرزومندیم.
تنظیم نسل نو هزاره مغول برای داود سرخوش عزیز، سلامتی و طول عمر باعزت آرزو می‌کند.
از آرشیف ارزشمند تنظیم، یک غزل ماندگار و شنیدنی از داود سرخوش را به شما همراهان گرامی تقدیم می‌کنیم؛ به‌ویژه برای دوستداران موسیقی و تمامی عزیزانی که صفحه رسمی تنظیم نسل نو هزاره مغول را در فیسبوک دنبال می‌کنند.
با ما همراه باشید و این نغمه ماندگار را بشنوید.

کرنل (ر) محمد لطیف، حاجی محمد ہادی اور حاجی واجد علی کا تنظیم نسل نو ہزارہ مغل کا تفصیلی دورہکرنل (ر) لطیف، حاجی ہادی او...
23/09/2026

کرنل (ر) محمد لطیف، حاجی محمد ہادی اور حاجی واجد علی کا تنظیم نسل نو ہزارہ مغل کا تفصیلی دورہ
کرنل (ر) لطیف، حاجی ہادی اور حاجی واجد علی پر مشتمل وفد نے آج تنظیم نسل نو ہزارہ مغل اور تعمیر نسل نو اسکول کا تفصیلی دورہ کیا۔
اس موقع پر چیئرمین تنظیم نادر علی ہزارہ نے معزز وفد کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں تنظیم کی مختلف سرگرمیوں، تعلیمی و فلاحی خدمات، جاری منصوبوں اور مستقبل کے پروجیکٹس کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔
وفد نے تنظیم اور تعمیر نسل نو اسکول کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور جاری تعلیمی و فلاحی منصوبوں کا مشاہدہ کیا۔ معزز مہمانوں نے تنظیم کی خدمات، کارکردگی اور مختلف منصوبوں کو سراہتے ہوئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
تنظیم نسل نو ہزارہ مغل قوم کی تعلیمی، سماجی، فلاحی اور ترقیاتی خدمت کے اس سفر کو مزید عزم و حوصلے کے ساتھ جاری رکھنے کے لیے پُرعزم ہے۔

22/09/2026

بے وارث فرد قوم مرحوم عبدالخالق کی ھزارہ قبرستان میں تدفین کے حوالے سے معروف V-loges and U-tuber ابوذر علی ھزارہ کی ویڈیو رپورٹ۔

تعمیرِ نسلِ نو ہائی سکول (تنظیم سکول) علمدار روڈ کوئٹہ میں روڈ سیفٹی سیمینارموٹروے پولیس کی جانب سے تعمیرِ نسلِ نو ہائی ...
21/09/2026

تعمیرِ نسلِ نو ہائی سکول (تنظیم سکول) علمدار روڈ کوئٹہ میں روڈ سیفٹی سیمینار
موٹروے پولیس کی جانب سے تعمیرِ نسلِ نو ہائی سکول،علمدار روڈ، کوئٹہ میں روڈ سیفٹی آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔
اس موقع پر طلباء کو سیٹ بیلٹ اور سیفٹی ہیلمٹ کے استعمال، اوور اسپیڈنگ سے اجتناب، محفوظ روڈ کراسنگ، دورانِ ڈرائیونگ احتیاطی تدابیر اور ہیلپ لائن 130 کے مؤثر استعمال کے بارے میں اہم معلومات فراہم کی گئیں۔
ایسے آگاہی پروگرامز نوجوان نسل میں ٹریفک قوانین کی پاسداری، ذمہ داری اور محفوظ سفر کا شعور اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

Address

Tanzeem Building Off Hazara Eid Gah Alamdar Road Quetta
Quetta
87300

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Tanzeem Nasle Nau Hazara Mughal-آفیشل posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Tanzeem Nasle Nau Hazara Mughal-آفیشل:

Shortcuts

Share