Balochistan Peace Forum

Balochistan Peace Forum Balochistan Peace forum is a non-governmental orginization ( NGO). It does charitable work in Balochistan and aims for a better Balochistan.

پرنسپل گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کولپور جناب میر نوشیروان کی قیادت میں چیئرمین یونین کونسل کولپور سردار توکل خان کرد، علاق...
12/04/2026

پرنسپل گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کولپور جناب میر نوشیروان کی قیادت میں چیئرمین یونین کونسل کولپور سردار توکل خان کرد، علاقہ کے معتبرین و معززین، اور گورنمنٹ بوائز و گرلز ہائی اسکول کولپور کے اساتذہ نے ریئس الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر شکیل احمد روشن کی خصوصی دعوت پر الحمد یونیورسٹی کا ایک بامقصد اور باوقار دورہ کیا۔
یہ تعلیمی دورہ دراصل نوابزادہ حاجی لشکری خان رئیسانی اور میر ہمایوں عزیز کرد کی مخلصانہ کاوشوں، بھرپور تعاون اور تعلیم دوستی کے جذبے کا مظہر تھا۔ ان دونوں معزز شخصیات نے علاقے میں تعلیم کے فروغ اور نوجوان نسل کی رہنمائی میں ہمیشہ نمایاں کردار ادا کیا ہے، جو قابلِ تحسین ہے۔
الحمد یونیورسٹی پہنچنے پر مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ دورے کا آغاز تعارفی نشست سے ہوا جس میں یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات، تعلیمی نظام اور جدید سہولیات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
اس موقع پر پرنسپل میر نوشیروان نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا:
“ہمیں خوشی ہے کہ آج ہمیں ایک ایسے عظیم تعلیمی ادارے کا دورہ کرنے کا موقع ملا جہاں جدید اور معیاری تعلیم کے بہترین مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔ یہ دورہ ہمارے اساتذہ اور طلبہ کے لیے ایک نئی سمت کا تعین کرے گا۔
ہم خصوصی طور پر پروفیسر ڈاکٹر شکیل احمد روشن، نوابزادہ حاجی لشکری خان رئیسانی اور میر ہمایوں عزیز کرد کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے کولپور کو خصوصی ترجیح دی اور اس میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ ہم سب مل کر کولپور کو بلوچستان کا ایک ماڈل شہر بنانے کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔”
دورے کے دوران اساتذہ اور معززین کو یونیورسٹی کی مختلف فیکلٹیز، کلاس رومز، اور دیگر تعلیمی شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کروایا گیا۔ شرکاء نے تعلیمی ماحول، نظم و ضبط اور سہولیات کو سراہتے ہوئے اسے ایک مثالی ادارہ قرار دیا۔
ریئس الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر شکیل احمد روشن نے اپنے تفصیلی اور بصیرت افروز خطاب میں کہا:
“الحمد یونیورسٹی کا بنیادی مقصد صرف طلبہ کو ڈگریاں فراہم کرنا نہیں بلکہ ان کی ہمہ جہت تربیت کرنا ہے، تاکہ وہ علمی، فکری اور اخلاقی لحاظ سے ایک مضبوط اور باکردار شخصیت کے طور پر ابھر سکیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے طلبہ نہ صرف اپنے شعبوں میں ماہر ہوں بلکہ معاشرے کی مثبت تعمیر میں بھی بھرپور کردار ادا کریں۔”
انہوں نے مزید کہا:
“آج کے دور میں تعلیم صرف کتابوں تک محدود نہیں رہی بلکہ اس میں تحقیق، جدت اور عملی مہارتوں کو بھی شامل کرنا ناگزیر ہو چکا ہے۔ اسی لیے الحمد یونیورسٹی میں جدید تقاضوں کے مطابق نصاب، تحقیقی سرگرمیوں اور ٹیکنالوجی کے استعمال پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔”
ڈاکٹر صاحب نے اساتذہ کے کردار پر زور دیتے ہوئے کہا:
“اساتذہ کسی بھی قوم کے معمار ہوتے ہیں۔ اگر اساتذہ جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہوں، مسلسل سیکھنے کے عمل سے جڑے رہیں اور طلبہ کی صحیح رہنمائی کریں تو کوئی وجہ نہیں کہ ہمارا تعلیمی نظام دنیا کے بہترین نظاموں کا مقابلہ نہ کر سکے۔”
انہوں نے کولپور کے تعلیمی اداروں کے ساتھ تعاون کے حوالے سے کہا:
“ہماری یہ کوشش ہوگی کہ کولپور کے اسکولوں کے ساتھ ایک مضبوط تعلیمی رابطہ قائم کیا جائے، جس کے تحت اساتذہ کی پیشہ ورانہ تربیت، طلبہ کی رہنمائی، اور مشترکہ تعلیمی پروگرامز کا انعقاد کیا جائے گا، تاکہ دیہی علاقوں کے طلبہ بھی معیاری تعلیم سے مستفید ہو سکیں۔”
ڈاکٹر صاحب نے تعلیم کے فروغ کے لیے درج ذیل نکات پر بھی زور دیا:
اساتذہ کی مسلسل پیشہ ورانہ تربیت
جدید تدریسی طریقوں کا استعمال
طلبہ کی ہمہ جہت (دینی، سائنسی، اخلاقی) تربیت
تعلیمی اداروں کے درمیان روابط کا فروغ
جدید سہولیات کی فراہمی
آخر میں انہوں نے اپنے خطاب کو ان الفاظ پر سمیٹا:
“تعلیم ہی وہ واحد راستہ ہے جو کسی بھی قوم کو ترقی، خوشحالی اور استحکام کی طرف لے جاتا ہے۔ اگر ہم سب مل کر اخلاص کے ساتھ کام کریں تو ہم اپنے نوجوانوں کے لیے ایک روشن مستقبل کی بنیاد رکھ سکتے ہیں۔”
آخر میں پرنسپل میر نوشیروان نے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور معتبرین اور شہریوں کی طرف سے پروفیسر ڈاکٹر شکیل احمد روشن، نوابزادہ حاجی لشکری خان رئیسانی، میر ہمایوں عزیز کرد اور دیگر منتظمین کا دلی شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ دورہ اساتذہ اور معززین کے لیے نہایت مفید اور حوصلہ افزا ثابت ہوا ہے، اور اس کے مثبت اثرات مستقبل میں تعلیمی بہتری کی صورت میں ضرور سامنے آئیں گے۔
دورے کے اختتام پر مہمانوں کے اعزاز میں پرتکلف ظہرانے کا اہتمام کیا گیا، جہاں خوشگوار ماحول میں تبادلہ خیال کیا گیا اور باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

کوئٹہ،نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی،پرنسپل بلوچستان اسپیشل چلڈرن کمپلیکس عبدالرحیم مندوخیل اور جہانگیر خان عمرانی ...
30/10/2025

کوئٹہ،نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی،پرنسپل بلوچستان اسپیشل چلڈرن کمپلیکس عبدالرحیم مندوخیل اور جہانگیر خان عمرانی کو بصارت سے محروم طلباء کیلئے بریل رسم الخط کی کتابوں کا تحفہ دے رہے ہیں

کوئٹہ، بلوچستان پیس فورم کے چیئرمین نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی ڈائریکٹر کالجز اینڈ ہائیر ایجوکیشن پروفیسر محمد ...
20/09/2025

کوئٹہ، بلوچستان پیس فورم کے چیئرمین نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی ڈائریکٹر کالجز اینڈ ہائیر ایجوکیشن پروفیسر محمد حسین بلوچ کو گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج سریاب کی لائبریری کیلئے کتابیں دے رہے ہیں

Address

Sarawan House
Quetta

Telephone

+923009383477

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Balochistan Peace Forum posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Balochistan Peace Forum:

Share