19/05/2026
*عدالتی بائیکاٹ*
*کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے سینئر ایڈوکیٹ عنایت اللہ مرغزانی ایڈووکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان کے خلاف ناجائز، غیرقانونی اور بدنیتی پر مبنی ایف آئی آر کے اندراج کی شدید الفاظ میں مذمت کی جاتی ہے۔*
_کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کے صدر اورنگزیب کاکڑ ایڈوکیٹ، نائب صدر کوئٹہ احمد شہریار ایڈوکیٹ، نائب صدر کچلاک محمد نسیم قریش ایڈوکیٹ، نائب صدر سریاب غلام نبی داجلی ایڈوکیٹ، جنرل سیکریٹری میر فہد مینگل ایڈوکیٹ ، جوائنٹ سیکریٹری بابر عباس ایڈوکیٹ، فنانس سیکریٹری میرنیک محمد لہڑی ایڈوکیٹ، لائبریری سیکریٹری زری گل خلجی ایڈوکیٹ نے اپنے مذمتی بیان میں *سینئر ایڈوکیٹ عنایت اللہ مرغزانی ایڈووکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان* کے خلاف ناجائز، غیرقانونی اور بدنیتی پر مبنی ایف آئی آر کے اندراج کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ ایک سینئر قانون دان کے خلاف بلاجواز اور غیرقانونی کارروائی نہ صرف وکلاء برادری بلکہ قانون کی بالادستی اور انصاف کے نظام پر بھی حملہ ہے۔بلوچستان میں موجودہ صورتحال، امن و امان کی ابتر کیفیت اور انتظامیہ کی جانب سے اختیار کیے گئے غیر مؤثر و غیر ذمہ دارانہ اقدامات پر بھی شدید تشویش اور مذمت کا اظہار کیا جاتا ہے۔ وکلاء برادری کا مؤقف ہے کہ مسائل کے حل کے لیے طاقت اور دباؤ کے بجائے قانون، آئین اور مذاکرات کے راستے کو اختیار کیا جائے۔ ہم متعلقہ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر *سینئر ایڈوکیٹ عنایت اللہ مرغزانی ایڈووکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان* کے خلاف درج ناجائز ایف آئی آر واپس لی جائے اور بلوچستان میں حالات کی بہتری کے لیے سنجیدہ و مؤثر اقدامات کیے جائیں۔اس سلسلے میں کل بروز بدھ مورخہ 20 مئی کو ہڑتال کا اعلان کرتے ہیں۔ تمام ممبران عدالتی کاروائی کا بائیکاٹ کریں اور عدالتوں میں پیش نہ ہوں۔_
*صدر کوئٹہ بار ایسوسی ایشن*