MWM FemaleWing ہزارہ ٹاون

MWM FemaleWing ہزارہ ٹاون Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from MWM FemaleWing ہزارہ ٹاون, Community Center, Hazaratown, Quetta.

🔰MWM_ Female wing_ Hazaratown_Quetta🔰5 اگست یوم شہادت قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی۔  مجلس وحدت مسلمین پاکستان  ہزار...
09/08/2025

🔰MWM_ Female wing_ Hazaratown_Quetta🔰
5 اگست یوم شہادت قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ہزارہ ٹاؤن نے وحدت یوتھ پاکستان کوئٹہ ڈویژن کے تعاون کے ساتھ قائدِ شہید علامہ عارف حسین الحسینیؒ کی 37ویں برسی کی مناسبت سے ان کی یاد میں اور ان کے افکار کو ذندہ کرنے کے لیے عظیم الشان محفل کا انعقاد کیا۔ اس محفل کا انعقاد مرکزی دفتر مجلس وحدت المسلمین ہزارہ ٹاؤن میں کیا گیا۔ اس محفل میں مختلف علماء
کرام اور مھمان خصوصی نے شرکت کی۔





#کوئٹہ
Wahdat Youth Quetta Division

صدر شعبه خواتین  ایم ڈبلیو ایم پاکستان کی هزاره ٹاون آمد، خانم معصومه  نقوی صاحبه، لاهور سے کوئٹہ تشریف لائے۔ اس موقع پر...
07/08/2025

صدر شعبه خواتین ایم ڈبلیو ایم پاکستان کی هزاره ٹاون آمد، خانم معصومه نقوی صاحبه، لاهور سے کوئٹہ تشریف لائے۔ اس موقع پر ہزاره ٹاؤن کی خواتین ونگ ایم ڈبلیو ایم کی کابینہ نے ان سے ملاقات کی اور اہم مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ اس اجلاس میں آنے والے سال کے لیے مفصل منصوبہ بندی بھی کی گئی تاکہ کمیونٹی کی بہتری اور ترقی کے لیے موثر اقدامات کیے جا سکیں۔ میٹنگ کے اختتام پر، سب نے اجتماعی طور پر زیارت عاشورہ کی دلکش تلاوت کی، جس نے ہمارے جذبے کو مزید مضبوط کیا اور ہمیں اتحاد و یکجہتی کی طرف راغب کیا۔ الحمدللہ، ایسے اجلاس ہماری کمیونٹی کی ترقی اور مضبوطی کے لیے باعث خیر ہیں

#کوئٹہ #عاشورا

قائد حق شناس  بعنوان، 37ویں برسی قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینیتاریخ:- 05اگست 2025وقت:- 5:30 شام خواهران و‌بردران‌سے ...
03/08/2025

قائد حق شناس
بعنوان، 37ویں برسی قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی
تاریخ:- 05اگست 2025
وقت:- 5:30 شام
خواهران و‌بردران‌سے شرکت کی استدعا کی جاتی ہیں
مقام:- مرکزدفتر مجلس وحدت مسلمین نزد پل سفید بلاک 01، ہزارہ ٹاؤن کوئٹہ

21/05/2025

خضدار میں بچوں کی سکول بس پر حملہ اور معصوم شہادتوں کے دلسوز واقعے نے پورے ملک کو سوگوار کر دیا ہے۔ پاکستان میں دہشتگردانہ کاروائیوں کا سلسلہ طول پکڑتا جا رہا ہے ایسے دل دہلا دینے والے واقعات اور معصوم طالب علم بچوں کی جانوں کا ازالہ زبانی کلامی بیانات سے ممکن نہیں ۔ان سنگین اور دلخراش واقعات کی مذمت کے بجائے فوری اقدامات ہونے چاہئے ملکی ریاستی اداروں اور سیکیورٹی انتظامیہ آخر کب تک غفلتوں کا شکار رہے گی ؟ حکومت اور ریاستی اداروں کو اس سانحے میں ملوث سہولتکاروں اور مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہیے ۔ ہم شہید ہونے والے معصوم بچوں کے والدین سے اظہار تعزیت کرتے ہیں اور زخمی بچوں کی صحتیابی کے لیے دعاگو ہے اللہ تعالی ہمارے ملک اور اسکے عوام پر اپنا کرم فرمائے اور اسکے دشمنوں کو نابود فرمائے۔




بھارت نے مملکت عزیز پاکستان پر حملہ کرکے ایک بار پھر اپنے وحشی اور دہشت گرد ہونے کا ثبوت دیا ہے ۔ پاکستانی قوم امن پسند ...
07/05/2025

بھارت نے مملکت عزیز پاکستان پر حملہ کرکے ایک بار پھر اپنے وحشی اور دہشت گرد ہونے کا ثبوت دیا ہے ۔ پاکستانی قوم امن پسند قوم ہے جو کبھی بھی جنگ کو امن پر فوقیت نہیں دیتی لیکن بات جب وطن عزیز کے دفاع اور حرمت پر آجائے تو اس ملک کا بچہ بچہ اپنے وطن کی خاطر جان کی بازی لگانا جانتا ہے ۔ مودی سرکار کو اپنی اس جارحیت اور دہشتگردانہ حملوں کی بھاری قیمت چکانا ہوگی۔ ملک کی سلامتی و دفاع کے لیے قوم کی خواتین و بیٹیاں ، مرد و جواں ، بزرگ و بچہ سب متحد ہیں اور ہر قسم کی قربانی کے لیے آمادہ ہیں ۔ خدا اس مملکتِ خداداد کو اپنی حفظ و امان میں رکھے۔
سیدہ معصومہ نقوی ، مرکزی صدر ایم ڈبلیو ایم وومن ونگ



06/05/2025

محبین زهرا(س) کانفرنس




⚜️🔰MWM FEMALE WING HAZARA TOWN QUETTA PAKISTAN🔰⚜️  "مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ہزارہ ٹاون کے زیرِ اہتمام 4 مئی کو  محب...
04/05/2025

⚜️🔰MWM FEMALE WING HAZARA TOWN QUETTA PAKISTAN🔰⚜️

"مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ہزارہ ٹاون کے زیرِ اہتمام 4 مئی کو محبینِ زہرا (سلام اللہ علیہا) کانفرنس منعقد ہوا، جس میں کالج اور یونیورسٹی کے جوان طالبات نے شرکت کیں۔ خداوند متعال ہمارے تمام جوانوں کے دل کو نور معرفت اور محبت اهلبیت علیه السلام سے نوازے اور تمام مومنین کو راه خداوندی پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے ، آمین .




فرمان امام محمد باقر علیہ السلام صلہ رحمی سے اعمل پاکیزہ،روزی میں برکت،بلائیں دوراور حساب و کتاب میں آسانی کے علاوہ عمرط...
01/05/2025

فرمان امام محمد باقر علیہ السلام
صلہ رحمی سے اعمل پاکیزہ،روزی میں برکت،بلائیں دور
اور حساب و کتاب میں آسانی کے علاوہ عمرطولانی ہوتی ہے
اصول کافی:جلد2ص150
مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ہزار ٹاون کوئٹہ

عزیزان !  ہم سب کا اہم فریضہ یہ ہے کہ غ زہ کے لیے آواز اٹھائیں گلی ، محلوں گھروں میں غ زہ کے بچوں کی یاد منائیں انکی بہا...
08/04/2025

عزیزان ! ہم سب کا اہم فریضہ یہ ہے کہ غ زہ کے لیے آواز اٹھائیں گلی ، محلوں گھروں میں غ زہ کے بچوں کی یاد منائیں انکی بہادری کی داستانیں سنائیں ، اپنے مظلوم بہن بھائیوں کی استقامت اس رائی ل و ام ریک ہ کی نابودی اور امام زمان عج کے ظہور کے لیے اجتماعات منعقد کریں اور اس سلسلے کو جاری رکھیں مبادا کہیں ہم بھی مردہ ضمیر لوگوں میں شامل ہوجائیں۔

مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین

"جسے تم نے غمگین کیا اس سے اخلاص طلب نہ کرو اور جس کے بارے میں بد گمان ہو اس سے خیر خواہی طلب نہ کرو کیونکہ دوسروں کا دل...
06/04/2025

"جسے تم نے غمگین کیا اس سے اخلاص طلب نہ کرو اور جس کے بارے میں بد گمان ہو اس سے خیر خواہی طلب نہ کرو کیونکہ دوسروں کا دل تمہارے لیے ایسا ہی ہے جیسا تمہارا دل ان کے لیے ہے۔"
امام علی نقی علیہ السلام (بحار الانوار Vol۷۴ P۱۸۱)

وومن ونگ مجلس وھدت مسلمین

عید الفطر کا یہ اسلامی تہوار درصل اجتماعیت کا مظہر اور باہمی اتحاد و یکجہتی کی علامت ہے ۔ رمضان المبارک کا مہینہ  اللہ ت...
31/03/2025

عید الفطر کا یہ اسلامی تہوار درصل اجتماعیت کا مظہر اور باہمی اتحاد و یکجہتی کی علامت ہے ۔ رمضان المبارک کا مہینہ اللہ تعالی کی رضا کے حصول کے لئے روزہ و عبادات میں بسر کرنے کے بعد عید الفطر امت مسلمہ کے لیے ایک تحفہِ خداوندی ہے اس موقع پر مسلمانوں پر خدا کی طرف سے یہ ذمہ داری عائد ہے کہ اپنی خوشیوں میں تمام عزیز و اقرباء ،دوست احباب کے ساتھ ساتھ معاشرے کے غریب طبقے کا خیال رکھیں اپنی خوشیوں میں انھیں ہرگز نظر انداز مت کریں۔ رسول خدا صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حدیث کے مطابق تمام امت مسلمہ جسد واحد کی طرح ہے جس کا ایک حصہ تکلیف میں ہو تو باقی جسم بھی اس درد اور اذیت کو محسوس کرتا ہے، لہذا فلسطین کے شہیدوں کی یاد میں یہ عید الفطر سادگی سے منائیں اور اپنی دعاوں میں فلسطین سمیت دنیا بھر کے مظلومین کو یاد رکھیں۔
سیدہ معصومہ نقوی ، مرکزی صدر ایم ڈبلیو ایم وومن ونگ

اَللّـهُمَّ اجْعَلْ صِيامى فيهِ بِالشُّكْرِ وَالْقَبُولِ عَلى ما تَرْضاهُ وَيَرْضاهُ الرَّسُولُ، مُحْكَمَةً فُرُوعُهُ بِ...
30/03/2025

اَللّـهُمَّ اجْعَلْ صِيامى فيهِ بِالشُّكْرِ وَالْقَبُولِ عَلى ما تَرْضاهُ وَيَرْضاهُ الرَّسُولُ، مُحْكَمَةً فُرُوعُهُ بِالاْصُولِ، بِحَقِّ سَيِّدِنا مُحَمَّد وَآلِهِ الطّاهِرينَ، وَالْحَمْدُ للهِ رَبِّ الْعالَمينَ .
اے اللہ! میرے روزے کو اس میں شکر اور قبولیت کے ساتھ قرار دے، اس طرح کہ وہ تیری اور تیرے رسول ﷺ کی رضا کے مطابق ہو، اور اس کی شاخیں اصولوں کے ساتھ مضبوطی سے جڑی ہوں، ہمارے سردار حضرت محمد ﷺ اور ان کی پاک آل کے حق کے واسطے، اور تمام تعریفیں اللہ رب العالمین کے لیے ہیں۔

Address

Hazaratown
Quetta
87300

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when MWM FemaleWing ہزارہ ٹاون posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share