Human Rights Council of Pakistan, Balochistan

Human Rights Council of Pakistan, Balochistan HRCB is the 1st Registered Human Rights Organization of Balochistan working for Human Rights.

17/06/2026

ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان، بلوچستان، بلوچستان گرینڈ الائنس کے پرامن احتجاج کے دوران پولیس کی جانب سے شیلنگ، طاقت کے استعمال اور مظاہرین کی گرفتاریوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔
پرامن احتجاج ہر شہری کا بنیادی اور آئینی حق ہے، جس کا تحفظ ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے۔ اختلافِ رائے کو طاقت کے ذریعے دبانے کی کوشش جمہوری اقدار، انسانی حقوق اور قانون کی حکمرانی کے اصولوں کے منافی ہے۔
ہم حکومتِ بلوچستان اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ واقعے کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں، غیر ضروری طاقت کے استعمال کا جائزہ لیا جائے، گرفتار افراد کے قانونی حقوق کو یقینی بنایا جائے، اور تمام فریقین مسائل کے حل کے لیے مذاکرات اور پرامن مکالمے کا راستہ اختیار کریں۔
ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان، بلوچستان، انسانی حقوق، شہری آزادیوں اور جمہوری اصولوں کے تحفظ کے لیے اپنی آواز بلند کرتی رہے گی۔
fansGovernment of BalochistanHuman Rights Council of PakistanCMDU Balochistan Human Rights Council of Gilgit BaltistanHuman Right's Council of Pakistan SINDH

Human Rights Council of Balochistan, Pakistan strongly condemns the horrific acid attack on Dr. Mahnoor Nasar. This barb...
06/06/2026

Human Rights Council of Balochistan, Pakistan strongly condemns the horrific acid attack on Dr. Mahnoor Nasar. This barbaric act is a grave violation of human rights and human dignity.We call upon the authorities to conduct an immediate investigation, arrest the perpetrators, and ensure swift justice. We stand in solidarity with Dr. Mahnoor Nasar and reaffirm our commitment to protecting the rights, safety, and dignity of all citizens.
Human Rights Council of Balochistan, Pakistan

30/05/2026

تربت سے تعلق رکھنے والا این سی اے کا طالب علم لاہور سے لاپتہ، اہلخانہ میں تشویش

تربت سے تعلق رکھنے والے نیشنل کالج آف آرٹس لاھور کے طالب علم محراب خالد گزشتہ شب لاہور سے لاپتہ ہوگئے جس کے بعد اہلخانہ میں شدید تشویش پائی جارہی ہے۔

ذرائع کے مطابق محراب خالد ایک معروف فوٹوگرافر اور ویڈیو گرافر( سینما ٹو گرافر ) ہیں اور مختلف سماجی و ثقافتی سرگرمیوں میں بھی متحرک رہے ہیں۔ انہوں نے متعدد بلوچی فلموں اور ویڈیو منصوبوں میں بطور ایڈیٹر خدمات انجام دی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ شب سے ان سے رابطہ منقطع ہے جب کہ ان کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

30/04/2026

🤲💔 مالی امداد کی فوری اپیل 💔🤲
پنجگور سے تعلق رکھنے والا ایک نہایت غریب اور مجبور شخص، جو پہلے ہی ایک آنکھ کی روشنی سے محروم ہے. اب اپنی دوسری آنکھ کی بینائی بھی کھونے کے خطرے میں ہے۔ ڈاکٹرز نے فوری آپریشن کا مشورہ دیا ہے. لیکن غربت اس کے راستے کی سب سے بڑی رکاوٹ بن چکی ہے۔
سوچیں…
اگر یہ آخری روشنی بھی چلی گئی تو اس کی زندگی ہمیشہ کے لیے اندھیرے میں ڈوب جائے گی۔
نہ اس کے پاس اتنے وسائل ہیں کہ کراچی یا کوئٹہ جا کر علاج کروا سکے، اور نہ ہی کوئی سہارا جو اس مشکل وقت میں اس کا ہاتھ تھامے۔
یہ وہ لمحہ ہے جہاں آپ کا ایک چھوٹا سا تعاون کسی کی پوری دنیا بچا سکتا ہے۔
🙏 خدارا، اس بے بس انسان کی مدد کریں۔
آپ کی دی ہوئی تھوڑی سی رقم اس کی آنکھوں کی روشنی بن سکتی ہے. اس کی زندگی بدل سکتی ہے۔
اپنے عطیات درج ذیل اکاؤنٹ میں جمع کروائ۔۔۔۔ایزی پیسہ جیز کیش اکاؤنٹ #نمبر 03322331132
یاد رکھیں:
کسی کی زندگی میں روشنی واپس لانا سب سے بڑا صدقہ ہے۔
جزاک اللہ خیر
🇵🇰🇵🇰

رپورٹحیربیار قلندرانیکوئٹہ کے علاقے درخشان پولیس چوکی میں اسرار قلندرانی کی مبینہ خودکشی کا واقعہ درحقیقت قانون کی کھلی ...
01/04/2026

رپورٹ
حیربیار قلندرانی
کوئٹہ کے علاقے درخشان پولیس چوکی میں اسرار قلندرانی کی مبینہ خودکشی کا واقعہ درحقیقت قانون کی کھلی خلاف ورزی اور ریاستی طاقت کے بے جا استعمال کی ایک نہایت افسوسناک مثال کے طور پر سامنے آیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق، مذکورہ نوجوان کو پانچ روز تک غیر قانونی طور پر حراست میں رکھا گیا، جہاں اس پر مبینہ تشدد بھی کیا گیا۔ بعد ازاں اس کی لاش کی برآمدگی کو خودکشی قرار دینا نہ صرف حقائق کو چھپانے کی کوشش محسوس ہوتا ہے بلکہ یہ انصاف کے تقاضوں کے بھی منافی ہے۔
یہ معاملہ کئی سنگین سوالات کو جنم دیتا ہے:
ایک شہری کو بغیر کسی قانونی کارروائی کے کئی دنوں تک حراست میں رکھنے کی اجازت کس قانون کے تحت دی گئی؟ اگر واقعہ واقعی خودکشی ہے تو جسم پر موجود تشدد کے نشانات کی وضاحت کیسے کی جائے؟ کیا یہ ایک واضح قتل نہیں جسے خودکشی کا رنگ دیا جا رہا ہے؟
یہ واقعہ نہ صرف انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی ہے بلکہ یہ ملک کے نظامِ انصاف پر ایک سیاہ دھبہ بھی ہے۔

لہٰذا، مطالبہ کیا جاتا ہے کہ:
اس واقعے کی فوری، شفاف اور غیر جانبدارانہ جوڈیشل انکوائری کروائی جائے۔
درخشان پولیس چوکی کے تمام متعلقہ اہلکاروں کو فوری طور پر معطل کیا جائے اور ان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔
متاثرہ خاندان کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے اور انہیں انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
ذمہ داران کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دی جائے۔
ظلم کے خلاف آواز بلند کرنا ہر شہری کا بنیادی حق ہے، اور اس حق کے حصول کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے گا۔
CMDU BalochistanCMO BalochistanGovernment of BalochistanHuman Rights Council of PakistanHRCP Khyber PakhtunkhwaHuman Right's Council of Pakistan SINDHGovernment of PakistanHuman Rights CampaignHuman Rights WatchUN Human Rights - AsiaNational Commission for Human RightsHuman Rights Commission of Pakistan

Address

Quetta
87300

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00

Telephone

+923337829399

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Human Rights Council of Pakistan, Balochistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Human Rights Council of Pakistan, Balochistan:

Share