14/03/2026
آج مورخہ 14 مارچ 2026 کو بمقام PAB ہاؤس، سیٹلائٹ ٹاؤن کوئٹہ میں PAB بلوچستان کے زیرِ انتظام ایک اہم امدادی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس پروگرام میں بڑی تعداد میں نابینا افراد نے شرکت کی۔
اس موقع پر PAB بلوچستان کی جانب سےمستحق نابینا افراد میں راشن اور نقد رقم تقسیم کی گئی تاکہ ان کی بنیادی ضروریات میں کچھ آسانی پیدا کی جا سکے۔
PAB بلوچستان اس موقع پر اپنے تمام مخیر حضرات، انسان دوست خواتین و حضرات اور معاون اداروں کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہے جن کے تعاون سے یہ فلاحی سرگرمی ممکن ہو سکی۔ آپ کی مدد اور تعاون معاشرے کے کمزور طبقات کے لیے امید کی ایک روشن کرن ہے۔
آخر میں تمام شرکاء اور معاونین کی صحت و سلامتی اور کامیابی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔
اللہ تعالیٰ ہم سب کو انسانیت کی خدمت جاری رکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔ 🤲