Issues & Solutions of Balochistan

Issues & Solutions of Balochistan مساحل اجاگر کرنا
ان کے ممکنہ حل کے تجاویز دینا
�علمی، ?

01/06/2021

مستونگ ()
تعلیم صحت غربت تحریک بلوچستان خواتین ونگ مستونگ کی نو رکنی تنظیمی کمیٹی کا اعلان کر دیا گیا۔جن میں عاصمہ منظور ،زمرا مینگل،ماہ زیب ستار،صافیہ ارباب،عالیہ خدا بخش،مریم شیخ،حناء کفایت،عالیہ اور مانوربلوچ کو شامل کیا گیا ہے۔یہ فیصلہ بانی تحریک جاوید انتظار نے خواتین ونگ مستونگ کی چیف آرگنائزر شہلا منظور بلوچ کی منظوری کے بعد کیا۔بانی تحریک جاوید انتظار نے کہا کہ مستونگ کے اندر ہماری تحریک جڑیں پکڑ رہی ہے ۔خواتین اپنے بنیادی آئینی حقوق کے لئے منظم ہو رہی ہے۔خواتین کا اپنے حقوق کے لیے متحرک ہونا خوش آئندہے۔ بلوچستان کوئٹہ مستونگ اور دیگر علاقوں میں تعلیم صحت غربت کیلئے منظم جدوجہد کی ضرورت ہے۔انہوں نے چیف آرگنائزر مستونگ شہلا منظور بلوچ کی تنظیمی کارکردگی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اپنی مدد آپ کے تحت بنیادی آئینی حقوق کی آگاہی مہم میں ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔اس موقع پر شہلا منظور بلوچ نے کہا کہ ہم تحریک کے نظریے اور منشور سے متفق ہیں۔تنظیمی کمیٹی کے ذریعے اپنے حقوق کے لئے مشترکہ جدوجہد کا آغاز کر دیا ہے

25/05/2021

کوئٹہ ()
امجد حسین کو تعلیم صحت غربت تحریک بلوچستان گلشن عزیز ہاوسنگ سکیم آگنائزر کمیٹی کا رکن نامزد کر دیا گیا۔یہ فیصلہ بانی تحریک جاوید انتظار نے ان سے تحریک کے منشور اور آئین پر تفصیلی بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ تحریک نے کوئٹہ میں اپنی مدد آپ کے تحت اپنے بنیادی حقوق کے لئے کھڑا ہونے کی سوچ پیدا کی ہے۔تحریک محکوم اور استحصال زدہ طبقات کی آواز ہے۔تحریک کی سوچ اور نظریہ بلوچستان میں نئی رسم کی بنیاد ہے ۔جاوید انتظار نے مقصودہ ناز رکن تنظیمی کمیٹی خواتین ونگ کوئٹہ کو امجد حسین کو تحریک میں شامل کروانے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ محنتی اور مخلص کارکن تحریک کا قیمتی اور انمول اثاثہ ہیں۔تحریک کی تنظیم سازی کا سفر عملی طور پر شروع ہو چکا ہے۔کوئٹہ کے لوگ اپنے بنیادی آئینی حقوق کے لئے کھڑے ہو رہے ہیں۔تحریک کا کسی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔نہ ہی کوئی سیاسی عزائم ہیں۔یہ ایک فلاحی اور فکری تحریک ہے۔جس کا منشور دیرینہ عوامی مسائل کا احاطہ کرتا ہے۔اجتماعی مسائل کے حل کے لیے بہترین منشور و آئین رکھتا ہے۔کوئٹہ کے مختلف نواحی علاقوں میں تحریک نظر آرہی ہے۔انہوں نے نومنتخب رکن تنظیمی کمیٹی کو اپنے علاقے میں نو رکنی تنظیمی کمیٹی بنانے کا ٹاسک دے دیتے ہوئے مزید کہا کہ بلوچستان کی عوام کے اندر ناممکن کو ممکن کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔صوبائی بجٹ میں سرکاری ملازمین کا اپنی تنخواہوں میں بڑھوتی کے لیے احتجاج اس امر کی غمازی کرتا ہے۔

24/05/2021

کوئٹہ ()
تعلیم صحت غربت تحریک بلوچستان خواتین ونگ سریاب روڈ عارف گلی کی تنظیمی کمیٹی کا اعلان کر دیا گیا۔تنظیمی کمیٹی میں حق آباد،غریب آباد اور دیگر ملحقہ علاقوں سے خواتین ونگ تنظیمی کمیٹی کا چناؤ کیا گیا ہے۔اراکین تنظیمی کمیٹی خواتین ونگ میں صفیہ دستگیر کو شامل کرلیا گیا ہے ۔بانی تحریک جاوید انتظار اور چیف آرگنائزر خواتین ونگ کوئٹہ مہ جبین لھڑی نے رکن تنظیمی کمیٹی خواتین ونگ کوئٹہ مقصودہ ناز کو اور نومنتخب رکن کمیٹی
کو مبارکباد دی ہے۔۔خواتین کا تحریک کے منشور سے متفق ہونا خوش آئند ہے۔خواتین تعلیم صحت اور غربت کے مسائل نچلی سطح پر اجاگر کریں۔۔تحریک کی تنظیمی کمیٹی کا آغاز امید کی کرن ثابت ہوگا۔ دیگر ونگز کی تنظیمی کمیٹیوں پر بھی کام ہو رہا ہے۔

23/05/2021

کوئٹہ ()
تعلیم صحت غربت تحریک بلوچستان خواتین ونگ سریاب روڈ عارف گلی کی تنظیمی کمیٹی کا اعلان کر دیا گیا۔تنظیمی کمیٹی میں حق آباد،غریب آباد اور دیگر ملحقہ علاقوں سے خواتین ونگ تنظیمی کمیٹی کا چناؤ کیا گیا ہے۔اراکین تنظیمی کمیٹی خواتین ونگ میں مسرت یاسمین،ماہرہ منصور،کرن لطیف, فائزہ اکبر،مسرت شاہین شامل ہیں۔بانی تحریک جاوید انتظار اور چیف آرگنائزر خواتین ونگ کوئٹہ مہ جبین لھڑی نے رکن تنظیمی کمیٹی خواتین ونگ کوئٹہ مقصودہ ناز کو اور نومنتخب اراکین کمیٹی مبارکباد دی ہے۔جاوید انتظار نے کہا کہ جس تحریک میں خواتین متحرک ہوجائیں وہ کامیاب ہو جاتی ہے۔خواتین کا تحریک کے منشور سے متفق ہونا خوش آئند ہے۔خواتین تعلیم صحت اور غربت کے مسائل نچلی سطح پر اجاگر کریں۔بلوچستان میں ارباب اختیار تعلیم صحت اور غربت جیسےسنگین مسائل سے چشم پوشی کر رہے ہیں۔سلگتے ہوئے زمینی حقائق مشترکہ جدوجہد کا تقاضہ کر رہے ہیں۔تحریک کی تنظیمی کمیٹی کا آغاز امید کی کرن ثابت ہوگا۔ دیگر ونگز کی تنظیمی کمیٹیوں پر بھی کام ہو رہا ہے۔اس موقع پر رکن تنظیمی کمیٹی کوئٹہ مقصودہ ناز نے کہا کہ خواتین کے جملہ اجتماعی مسائل کے حل کے لیے تنظیم سازی شروع کر دی ہے۔جلد کوئٹہ کے دیگر علاقوں میں بھی خواتین کی تنظیمیں کھڑی کریں گے۔

17/05/2021
10/05/2021
09/05/2021

کوئٹہ ()
مرکزی رابطہ سیکرٹری تعلیم صحت غربت تحریک بلوچستان غزالہ روحی نے کہا کہ بانی تحریک کی ہدایت پر عید کے بعد تنظیمی سرگرمیاں تیز کردیں گے۔اراکین تنظیمی کمیٹی کوئٹہ اپنے اپنے علاقوں اور یونین کونسلز میں نو رکنی کمیٹی مکمل کریں ۔بلوچستان کے مسائل کا واحد حل منظم جدوجہد کرنا ہے۔

08/05/2021

کوئٹہ ()
تعلیم صحت غربت تحریک بلوچستان کے بانی جاوید انتظار نے عوام سے عید کی چھٹیوں میں گھر پر رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کروناوائرس کا تیزی سے بڑھتا ہوا پھیلاؤ خطرے کی گھنٹی ہے۔عید سادگی سے منائی جائے۔غریب، نادار اور مستحق افراد کی زیادہ سے زیادہ مدد کی جائے۔یہ بات انہوں نے تعلیم صحت غربت تحریک خواتین ونگ کوئٹہ تنظیمی کمیٹی کی رکن مقصودہ ناز سے تنظیمی امور پر بات چیت کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ عید کے بعد تنظیمی عمل کو تیز کیا جائے۔غربت اور بے روزگاری کے خلاف باہمی مشاورت سے سے آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔مقصودہ ناز نے کہا کہ خواتین سے رابطہ کر رہی ہوں۔10 جون سے پہلے پہلے اپنے علاقے کی تنظیمی کمیٹی مکمل کر لوں گی۔

https://ssob.art.blog/2021/05/04/maha-baloch/
04/05/2021

https://ssob.art.blog/2021/05/04/maha-baloch/

کوئٹہ ()چیف آرگنائزر تعلیم صحت غربت تحریک بلوچستان خواتین اینڈ ایجوکیشن ونگ  کوئٹہ مہ جبین نور لھڑی نے محکمہ صحت کی طرف سے  سرکاری دفاتر میں ملازمین کو کرونا ویکسین ل...

04/05/2021

. کوئٹہ ()
تعلیم صحت غربت تحریک بلوچستان نے کوئٹہ میں ا راکین تنظیمی کمیٹیوں سے رابطے اور تنظیم سازی تیز کرنے کا فیصلہ کرلیا۔10 جون تک یونین کونسلز اور علاقہ وائز نو رکنی تنظیمی کمیٹی مکمل کرنے پر زور دیا گیا۔اس ضمن میں کوئٹہ کے علاوہ زوب، شیر انی, مستونگ اور دیگر علاقوں میں بھی تنظیم سازی تیز کی جائے گی۔یہ فیصلے بانی تحریک جا وید انتظار اور چیف آرگنائزر خواتین اینڈ ایجوکیشن ونگ کوئٹہ مہ جبین نور لھڑی نے با ہمی مشاورت کے بعد کیے۔انہوں نے اپنے مشترکہ اور متفقہ بیان میں کہا کہ تحریک کا ایجنڈا بلوچستان کی قسمت بدل سکتا ہے۔تنظیم سازی کے بغیر ہم اپنا ہدف حاصل نہیں کر سکتے۔اراکین تنظیمی کمیٹی کوئٹہ تحریک کی تنظیمی حکمت عملی پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔کوئٹہ اور اس کے گرد و نواح کے علاقے تحریک کا نقطہ آغاز ہوں گے۔جس کے بعد تحریک کا تنظیمی دائرہ پورے بلوچستان میں پھیلایا جائے گا۔یونین کونسل اور علاقہ وائز تنظیمی کمیٹیاں مکمل ہونے کے بعد باضابطہ طور پر عہدیداران کا اعلان کر دیا جائے گا۔عہدیداران کی حلف برداری تقریب منعقد کی جائے گی۔

Address

Quetta

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Issues & Solutions of Balochistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share