Quetta Folks

Quetta Folks Survival of Humanity and Environment

14/08/2025
14/08/2025



🇵🇰 یومِ آزادی پاکستان 🇵🇰
14 اگست 2025

آج نصیر آباد ڈویژن میں یومِ آزادی پاکستان بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ اس پُروقار موقع پر کمشنر نصیر آباد ڈویژن، جناب صلاح الدین نورزئی نے پرچم کشائی کی اور تقریب سے خطاب کیا۔

🌟 کمشنر نصیر آباد نے اپنے خطاب میں قوم کے عظیم شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا اور وطن عزیز کی ترقی، امن، اتحاد اور خوشحالی کے عزم کا اعادہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ

“یومِ آزادی ہمیں قربانی، اتحاد، اور قومی ذمہ داری کا درس دیتا ہے۔ آئیں ہم سب مل کر پاکستان کو ایک مضبوط اور خوشحال ریاست بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔”

تقریب میں مختلف محکموں کے افسران، طلباء، اساتذہ، معززینِ علاقہ اور عوام الناس نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

💚 پاکستان زندہ باد

14/08/2025
17/07/2025
14/07/2025
05/07/2025

بلوچستان ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ (BEEF) کی جانب سے ریکارڈ اسکالرشپس، تعلیمی انقلاب کی نئی تاریخ رقم

کوئٹہ: بلوچستان ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ (BEEF) نے گزشتہ 16 ماہ کے دوران 42,893 طلباء و طالبات کو اسکالرشپس جاری کر کے ایک تاریخی سنگِ میل عبور کیا ہے۔ یہ کامیابی شفافیت، میرٹ، اور ڈیجیٹل اصلاحات پر مبنی مضبوط نظام کی مرہونِ منت ہے، جس کے تحت 3.05 ارب روپے کی رقم براہ راست طلباء اور تعلیمی اداروں کو منتقل کی گئی۔ اسکالرشپ کے تمام زیرِ التواء کیسز کو کلیئر کر دیا گیا ہے اور پہلی بار نظامِ اسکالرشپ کو تعلیمی سال کے شیڈول کے مطابق مربوط کر دیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی کے 16 ماہ پر مشتمل موجودہ دورِ حکومت میں BEEF کو غیر معمولی ادارہ جاتی تقویت ملی ہے۔ ان کی قیادت اور سیکرٹری خزانہ جناب عمران زرکون کی زیرِ صدارت بطور چیئرمین BEEF، ادارے کے فنڈ میں 6 ارب روپے کا تاریخی اضافہ کیا گیا اور 6 نئی مکمل فنڈڈ اسکالرشپ اسکیمز متعارف کرائی گئیں۔ ان میں “فارین پی ایچ ڈی اسکالرشپ پروگرام” اور “آکسفورڈ پاکستان اسکالرشپ” نمایاں ہیں، جو بلوچستان کے ہونہار طلباء کو دنیا کی ٹاپ 100 یونیورسٹیوں میں پی ایچ ڈی اور پوسٹ گریجویٹ تعلیم کے مواقع فراہم کرتے ہیں۔ رواں سال بلوچستان کے 10 باصلاحیت طلباء کو فارماسیوٹیکل سائنس، ایوی ایشن، میڈیکل سائنسز اور دیگر جدید سائنسی شعبوں میں اعلیٰ تعلیم کے لیے دنیا کی ممتاز جامعات میں بھیجا جا رہا ہے۔

گزشتہ 10 سالہ کارکردگی (2015–2025) کے دوران BEEF نے 101,050 سے زائد اسکالرشپس جاری کیں اور مجموعی طور پر 6.66 ارب روپے سے زائد رقم تقسیم کی۔ ادارے کا اسٹریٹجک فوکس ہمہ گیر تعلیمی رسائی، عالمی معیار کی تعلیم، اور مساوی مواقع کی فراہمی پر مرکوز رہا ہے، جس کے تحت بلوچستان کے ہر ضلع اور ہر اہل طالبعلم تک رسائی کو ممکن بنایا گیا۔

ادارے کی خصوصیات میں ڈیجیٹلائزیشن، میرٹ پر مبنی اسکروٹنی، مکمل شفافیت اور احتساب کا نظام شامل ہے۔ BEEF مکمل طور پر غیرسیاسی اور میرٹ بیسڈ طریقہ کار کے تحت کام کرتا ہے، جہاں تمام اسکالرشپ فیصلے سخت اصولوں، ڈیجیٹل ویریفیکیشن، اور آڈٹ سے مشروط ہوتے ہیں۔ مالیاتی اصلاحات، مؤثر مانیٹرنگ، خودکار ڈیٹا ٹریکنگ، اور جدید بینکاری نظام کے باعث ادارے کی آپریشنل کارکردگی میں نمایاں بہتری آئی ہے، جس سے طلباء کو بروقت اور منصفانہ سہولیات میسر آئی ہیں۔

مزید معلومات کے لیے:
📞 081-2870015
🌐 www.beef.org.pk
📘 facebook.com/beef.org.pk

Address

Quetta Cantonment
0092

Telephone

+923126496677

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Quetta Folks posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share